الطاف حسین پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد کی سازش کوناکام بنانے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے بدھ14 نومبر کو
جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں علمائے کرام کے ا جتماع سے اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے
کراچی ۔۔۔13،نومبر2012ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد کی سازش کو ناکام بنانے ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے سلسلے میں بدھ 14نومبر کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے اجتماع سے اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کی جانب سے اجتماع کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے ولے علمائے کرام ، مفتیان کرام اور ذاکرین کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے ۔اجتماع میں علماء کرام بھی اظہار خیال کریں گے ۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے والد فضل کریم کنڈی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔13،نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے والد فضل کریم کنڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کراچی میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتا ب کی مختلف علمائے کرام سے
علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ،قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا
قتل چاہے کسی بھی مذاہب کے ماننے والے کا ہو قابل مذمت ہے ، مفتی محمد نعیم ، علامہ طالب جوہر ی اور علامہ فرقان حیدر عابدی
فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ انسانوں کے قتل کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، وسیم آفتاب
کراچی :۔۔۔13،نومبر2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کراچی کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے جامعہ بنوریہ ٹاؤن سائٹ کے مہتمم اعلیٰ مفتی محمد نعیم ، ممتاز شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری اور علامہ فرقان حیدر عابد ی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں قائدتحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین کمیٹی انکے ہمراہ تھے۔ علمائے کرام نے رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ دنوں شہر میں ہونیوالے قتل و غارت گری اور فرقہ وارانہ فسادات کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اورکہاکہ قتل چاہے کسی بھی مذہب کے ماننے والے کا ہو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بے گناہ انسانوں کو قتل کررہے ہیں ایسے فعل کے مرتکب افراد نہ تو مسلمان ہو سکتے ہیں نہ ہی انسان ، دین اسلام کسی پر ظلم وجبر کرنے کا درس نہیں دیتا بلکہ اسلام امن و آتشی کا مذہب ہے جو تمام مذاہب کے ماننے والوں کے احترام کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجود ہ صورتحال کے پیش نظر قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد رہنماء ہیں جو اپنی سیاسی بصیر ت کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کررہے ہیں جو قابل ستائش عمل ہے۔ علمائے کرام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر میں فرقہ واریت کے خاتمے اورامن اومان کے قیام کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں اور ایسے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو شہر میں قتل و غارت گری کا سبب بنتے ہیں۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ واریت کیخلاف اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ امن کے پیغام کوعام کرنا اولین ترجیح سمجھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ انسانوں کے قتل کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ، موجودہ صورتحال میں ہمیں باہمی اتحاد و تعاون کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
ایم کیوایم سانگھڑ زون کے کارکن علی خان بروہی کے انتقال پر جنا ب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن:۔۔۔13، نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سانگھڑ زون سیکٹر شہدا د پور یونٹ ملد یسی کے کارکن علی خان بروہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر سوگواران کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سانگھڑ زون سیکٹر شہدا د پور یونٹ ملد یسی کے کارکن علی خان بروہی، قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 129کے کارکن ندیم احمد کی ہمشیرہ محترمہ رضیہ قیوم اور ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی لانڈھی ٹاؤن یونٹ گلشن بونیر کے انچارج حنیف التمان خیل کی ساس میر زادگئی کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
عوام و کارکنان سکھر زون کے جوائنٹ انچارج ابولکلام کے جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعائیں کریں۔ جناب الطاف حسین کی اپیل
لندن:۔۔۔13نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سکھر زون کے جوائنٹ انچارج ابوالکلام کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ماؤں ، بہنوں ، بز رگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ابوالکلام کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔
ایم کیو ایم کی سابق وفاقی وزیر قانون ،ممتاز قانون دان اورانسانی حقوق کمیشن کے
سابق چئیر مین اقبال حیدر مرحوم کے لئے فاتحہ حوانی و قران خوانی
گوجرانوالہ:۔۔۔۔13-11-2012
ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون کے انچارج عابد گجر نے ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقبال حیدر مرحوم کی پوری زندگی انسانی حقوق اور مذہبی رواداری کیلئے جدو جہد پر مبنی ہے وہ اصولوں پر ڈٹ جانے والی اور اصولوں کی حاطر لڑنے وای ایک عظیم شخصیت تھے ، اقبال حیدر کے انتقال پر ان کی روح کو ایصا ل ثواب کے لئے گوجرانوالہ زون میں قران خوانی و فاتحہ کی گئی اس موقع پر زونل انچارج عابد گُجر نے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اقبال حیدر کے انتقال سے انسانی حقوق کی جدو جہد کی تاریح کا ایک روشن باب حتم ہو گیا ہے ا نہوں نے مزید کہا کہ اقبال حیدر نے انتقال سے قبل کہا کرتے تھے کہ پوری دنیا کو بتاؤ کہ الطاف حسین حق پر ہیں دنیا کو ان کا ساتھ دینا چاہیے اس مو قعہ زونل جوائنٹ انچارج عدنان حمید، زونل جوائنٹ انچارج ملک عبد الحمید اعوان ،سیکرٹری اطلاعات رانا ساجد ،زونل ممبر رانا افتحار ، زونل ممبراعجاز بلوچ موجود تھے، ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ سے ڈسٹرکٹ ممبر راناعبد الرحمن ،ڈسٹرکٹ ممبر احمد رضا خان لودھی ،اوردیگر شامل تھے ،تمام زمہ داران و کاکنان نے مرحوم کیلئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کے گناہ معاف فرما کے انھیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور تما م سوگواروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا دے۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نزدیک ملک کا امن وامان سب سے زیادہ اہم ہے
اس ماہ مقدس میں اپنے اپنے علاقوں میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے اپنابھرپور کردار ادا کریں
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف
زونل آفس پر سیکٹرز انچارجزواراکین سیکٹر کمیٹی اور شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
حیدر آبا د :۔۔۔13نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں اولین کردار ادا کیا ہے اس لئے ان کے کارکنان کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ماہ مقدس میں اپنے اپنے علاقوں میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے اپنابھرپور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے زونل آفس پر سیکٹرز انچارجزواراکین سیکٹر کمیٹی اور شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اراکین زونل کمیٹی ،سیکٹر ز اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران قیام امن ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران و کارکنان ہر مکاتب فکر کے علما ء کرام اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ شرپسند عناصر اس ماہ مقدس میں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل میں کامیاب نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ ہمیں ماہ محرم الحرام میں ایسے عناصرپر نظر رکھنی چاہی ہے جو مسلمان بھائیوں کے درمیان عقیدے کی بنیاد پر نفرت پیدا کرکے ملک کو غیر استحکام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نزدیک ملک کا امن وامان سب سے زیادہ اہم ہے لہذایہ ہم سب کارکنان کی اولین زمہ داری ہے کہ ہم اس اہم مذہبی موقع پر امن وامان ، بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کو قائم رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے تعزیت
حیدر آبا د: ۔۔۔13،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے سیکٹر ای یونٹ 14/Aکے کارکن محمد ماجد شیخ سے انکے والد اور متحدہ لیبر ڈویژن حیدرآباد کے رکن ظل حسنین سے انکے ماموں زاد بھائی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کے درجات کو بلند فرمائے اور تمام سوگو اران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی فکر اور انکے نظریے کے مطابق
محنت لگن سے کام کرنا ہوگاتو ہم ملک میں طالبان کا راستہ روک سکتے ہیں ۔محمد شریف
حیدر آبا د :۔۔۔13،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے قیام پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے بیشمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آج پھر ہمیں پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے اپنے بزرگوں کے عمل کو دوہرانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے زونل آفس پر سیکٹر زوشعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مذید کہاکہ طالبان اسلام و پاکستان دشمن کا نام ہے جو اپنے مفاد کے خاطر ملک و قوم کو تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں اپنے ذاتی مذاہب کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی طالبان کی خودساختہ شریعت کے خلاف اور انکی انتہا پسندی کے سامنے سیسۂ پلائی دیوار ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر ایم کیوایم کی جانب سے ہونے والے عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ملک اور قوم کے مفاد میں ہے جسکے ذریعے عوام دنیا کو یہ پیغام دیگی کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا پاکستان ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کی عوام نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا ہے اور وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی فکر اور انکے نظریے کے مطابق محنت لگن سے کام کرنا ہوگاتو ہم ملک میں طالبان کا راستہ روک سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا نے میں مصروف عمل ہے اور موجودہ حالات میں ہمیں زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہدہر طبقے بالخصوض خواتین کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے ہے
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون شعبہ خواتین کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ
شعبہ خواتین سیکٹر ڈی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
حیدر آبا د :۔۔۔13،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون شعبہ خواتین کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ نے شعبہ خواتین نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک میں بسنے والی مظلوم طبقے بالخصوض خواتین کے جائز حقوق کے حصول کی جدو جہد کی ہے اور آج بھی وہ خواتین کو انکا مقام دلوانے میں کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سیکٹر ڈی کے زیر اہتمام ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں شعبہ خواتین سیکٹر ڈی کی ذمہ داران اور کارکنان خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مذید کہاکہ ملک اور قوم کی ترقی صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریہ پر عمل پیراء ہونے میں ہی ہے اور موجودہ حالات میں ملک کی عوام کو اپنے اتحاد کاعملی مظاہرہ کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو لسانیت میں تقسیم کرنے والوں نے ملک اور قوم کی ترقی کو روکا اور اب وقت ہے کہ ہم اپنے اتحاد سے ملک دشمن عناصروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے شب وروز محنت کرکے ملک سے مذہبی فرقہ واریت کا خاتمہ کیا اور تمام قوموں ومسالک کے افراد کو متحدکیا ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی پیغام حق پرستی کی ترویج کیلئے دن رات محنت کرنی ہے ایسی میں ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء ہے ۔
محرم الحرام کے دوران جلوسوں کی گذر گاہوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ان راستوں اور امام بارگاہوں ،
عزاداری و تعزیہ داری کے مقامات پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں۔حق پرست صوبائی وزیر و ارکان اسمبلی
ایڈ منسٹریٹر حیدرآباد سید برکات رضوی ،ایس ایس پی پیر فرید جان سرھندی ایم ڈی واسا سیلم الدین ، تعلقہ ایڈمنسٹریٹر اور Xenو دیگر افسران سے میٹنگ
حیدرآباد:۔۔۔13،نومبر2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست صوبائی وزیر و ارکان اسمبلی زبیر احمد خان، سید طیب حسین ،اکرم عادل،وسیم حسین،سہیل یوسف نے محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں امن و امان، صحت و صفائی ، نکاسی آب اور پینے کے پانی کی فراہمی سمیت جلوسوں کی گذر گاہوں ، امام بارگاہوں ، عزاداری و تعزیہ داری سے متعلق مسائل کے حل اور انتظامات سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر حیدرآباد سید برکات رضوی ،ایس ایس پی پیر فرید جان سرھندی ایم ڈی واسا سیلم الدین ، تعلقہ ایڈمنسٹریٹر اور Xenو دیگر افسران سے میٹنگ کرکے ان تمام امور پر تفصیلی بات چیت کی حق پر ست ارکان نے شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اس کا خصوصی خیال رکھا جائے جلوسوں کی گذر گاہوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ان راستوں اور امام بارگاہوں ، عزاداری و تعزیہ داری کے مقامات پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں افسران بالا نے حق پرست نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران انکی جانب سے پیش کئے گئے تمام مسائل کے حل کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے گا اور شہر کے امن و امان کو بھی مکمل طور پر کنٹرول میں رکھنے کیلئے مناسب اقدات کئے جائیں گے۔
میر پور خاص زو ن کے انچار ج فرید احمد خان کی جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی صدر او ر مدینہ مسجد کے خطیب مولانا حفیظ الرحمن سے ملاقات
میر پور خاص:۔۔۔13،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ میر پور خاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے میر پور خاص جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی صدر او ر مدینہ مسجد کے خطیب مولانا حفیظ الرحمٰن سے ملاقات کی اس موقع پر اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔ اور کراچی میں تواتر کے ساتھ معصوم اور بے گناہ افراد کا قتل اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے مولانا حفیظ الرحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے جو کے بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا درس دیتا ہے ۔ اسلام کی رو سے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ لہذٰا ہم سب پر ذمہّ داری عائد ہوتی ہے کہ کہ ہم بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ایک دوسرے کے عقائداور مسالک کا احترام کریں۔ اور اپنے اتحاد سے ان سازشوں کو ناکام بنادیں۔اس موقع پر مولاناحفیظ الرحمٰن نے جناب الطاف حسین کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سرمایہ کاروں کے تعاون سے آزا دکشمیر میں جدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔زیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر طاہر کھوکھر
مظفر آباد:۔۔۔۔۔13،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن ،حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ نوجوان کو سرکاری ملازمتوں پر انحصار کے بجائے خودکفالت کی جانب راغب کرنے کے لئے ہنر مند نوجوانوں کے لئے متعدد پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں۔سرمایہ کاروں کے تعاون سے آزا دکشمیر میں جدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ، ٹرانسپورٹ کہ شعبہ سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی پروگرام زیر غور ہے ۔کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے کرپشن ختم کر کے سرمایہ کاروں اور ٹرانسپورٹ ورکرز کے مسائل حل کئے جائیں ۔ کچھ لوگ اس میں رکاوٹیں ڈال کر اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مظفر آباد میں ایک نجی نشریاتی ادارے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی قائدین بغض معاویہ میں عوام کو جدید سہولیات سے محروم رکھنا چاہتے ہیں ۔جن لوگوں نے ناٹکو بس سروس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی ہے انہیں یاد رکھنا چاہیے کی ووٹ حاصل کرنے کے لئے انہیں ایک مرتبہ پھر عوام کے سامنے جانا ہے۔ جب تک سیاسی قیادت سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر عوامی فلاح و بہبود کے لئے نہیں سوچے گی عوام کو سہولیات بہم نہیں پہنچ سکیں گی۔
قا ئد تحر یک جنا ب الطا ف حسین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین ،مذہبی ہم آہنگی ،اخوت و بھائی چا رگی کا درس دیا ہے، ایم کیوایم سکھر زون
محرم الحرم کے حو الے سے مدرسہ جا مع اشر فیہ کے مہتمم مو لا نا حق نواز اعوان اور اسا تذہ سے ملا قا ت
سکھر:۔۔۔13،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے جو ائنٹ زونل انچا رج شہزا دہ گلفام ،اراکین زونل کمیٹی ؤ نعیم قریشی اورآصف انصا ری نے کہا ہے کہ قا ئد تحر یک جنا ب الطا ف حسین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین ،مذہبی ہم آہنگی ،اخوت و بھائی چا رگی کا درس دیا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے قائد تحر یک جنا ب الطا ف حسین کی خصو صی ہد ایت پر محرم الحرم کے حو الے سے مدرسہ جا مع اشر فیہ کے مہتمم مو لا نا حق نواز اعوان اور اسا تذہ سے ملا قا ت کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم چا ہتی ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی روا دری کو ہر صورت میں بر قرار رکھا جا ئے تمام مکا تبِ فکر کے افرا داس کا وش میں اپنا بھر پو ر کر دار ادا کر یں۔ اس مو قع پر مدرسہ جا مع اشر فیہ کے مہتمم مو لا نا حق نواز اعوان اور اسا تذہ نے قا ئد تحر یک جنا ب الطا ف حسین بھائی کی اتحا د بین المسلمین کے حو الے سے کی جا نے وا لی عملی کا وشوں کوسر اہتے ہو ئے اپنے تعا ون کا یقین دلا یااورانہو ں نے کہا کہ قا ئد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی نے ملک سے مذہبی و دہشت گر دی اور انتہا پسندی کے خا تمے کیلئے جو کو ششیں کی ہیں و ہ قا بل تعریف ہیں اور ہم اس عمل میں اُن کے سا تھ ہیں ۔