Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقبال حیدرکے انتقال سے انسانی حقوق کی جدوجہد کی تاریخ کاایک روشن باب ختم ہوگیا ہے۔الطاف حسین


اقبال حیدرکے انتقال سے انسانی حقوق کی جدوجہد کی تاریخ کاایک روشن باب ختم ہوگیا ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 11/12/2012
اقبال حیدرکے انتقال سے انسانی حقوق کی جدوجہد کی تاریخ کاایک روشن باب ختم ہوگیا ہے۔الطاف حسین
اقبال حیدر مرحوم نے پوری زندگی انسانی حقوق اور مذہبی رواداری کیلئے جدوجہدکی ، وہ اصولوں پر ڈٹ جانے والی عظیم شخصیت تھے 
اقبال حیدر کے انتقال سے انسانی حقوق اورمذہبی رواداری کی جدوجہد کے میدان میں ایساخلاء پیداہوگیاہے جسے پرکرناآسان نہیں۔ ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی اقبال حیدر مرحوم کے صاحبزادے حمادحیدرسے فون پرتعزیت
لندن ۔۔۔12 نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ انسانی حقوق کمیشن کے سابق چیئرمین اورممتازقانون داں اقبال حیدرکے انتقال سے انسانی حقوق کی جدوجہد کی تاریخ کاایک روشن باب ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج صبح مرحوم کے صاحبزادے حمادحیدرسے فون پرتعزیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے اقبال حیدرمرحوم سے ا پنے رابطوں اورانکی جدوجہدکازکرکرتے ہوئے کہاکہ اقبال حیدر مرحوم نے پوری زندگی انسانی حقوق اور مذہبی رواداری کیلئے جدوجہدکی ، وہ اصولوں پر ڈٹ جانے والی اوراصولوں کی خاطر لڑنے والی ایک عظیم شخصیت تھے ،آج اصولوں پر ڈٹ کراورجم کرمقابلہ کرنے والاایک بہادرشخص دنیاسے چلاگیاہے، انسانی حقوق کی جہدمسلسل کی تاریخ چلی گئی ہے۔اقبال حیدر کے انتقال سے انسانی حقوق اورمذہبی رواداری کی جدوجہد کے میدان میں ایساخلاء پیداہوگیاہے جسے پرکرناآسان نہیں۔جناب الطاف حسین نے حمادحیدرسے کہاکہ آپ کے والد نے پوری زندگی جس جدوجہدکیلئے صرف کی آپ بھی اس جدوجہد کاسہارابنیں انہوں نے اپنی اورایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کی جانب سے حمادحیدراوران کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیا اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ اقبال حیدرمرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواروں کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا بزرگ سیاسی رہنما معراج محمد خان سے ٹیلی فون پر رابطہ
معراج محمد خان کے دیرینہ دوست اور بزرگ سیاسی رہنما اقبال حیدرکے انتقال پر تعزیت
غریبوں کیلئے لڑنے اور ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والا ساتھی چلا جائے تو بہت دکھ ہوتا ہے، معراج محمد خان
اقبال حیدر اپنے انتقال سے قبل کہاکرتے تھے کہ پوری دنیا کو بتاؤ کہ الطاف حسین حق پر ہیں، الطاف حسین
آپ ہمارا ثقافتی سرمایہ ہیں لہٰذا آپ اپنی صحت کا بہت خیال رکھیں،الطاف حسین
میں نے اپنی عمر سے کئی سو گنا زیادہ کام کیا ہے اورآج بھی مجھے اپنے مشن، مقصداور کاز کیلئے بہت کچھ کرنا ہے، الطاف حسین
آپ پاکستان میں علم وحکمت، تدبر، شرافت اور احترام انسانیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،معراج محمد خان
ؒ لندن ۔۔۔12، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بزر گ سیاسی رہنما معراج محمد خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سابق سینیٹر اقبال حیدر کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ معراج محمد خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے ان کے دیرینہ دوست اور بزرگ سیاسی رہنما نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اقبال حیدرکے انتقال سے دلی صدمہ پہنچا ہے ، غریبوں کیلئے لڑنے اور ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والا ساتھی چلا جائے تو بہت دکھ ہوتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے سابق سینیٹر اقبال حیدرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے اوراقبال حیدرمرحوم کے درمیان ایک پیار کا رشتہ قائم ہوگیا تھا اور اپنے انتقال سے قبل وہ کہاکرتے تھے کہ پوری دنیا کو بتاؤ کہ الطاف حسین حق پر ہیں۔جناب الطاف حسین نے معراج محمد خان سے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہد کے دوران میں نے اپنی عمر سے تین سو سے چارسو گنا زیادہ کام کیا ہے اور آج بھی میں یہی سوچتا ہوں کہ مجھے اپنے مشن، مقصداور کاز کیلئے بہت کچھ کرنا ہے اور اس کیلئے اپنی صحت کا خیال رکھنا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جلاوطنی میں رہتے ہوئے میں نے ایک چیز سیکھی ہے اور اس کے مطابق میں خود کو جسمانی طور پر مصروف رکھتا ہوں اور بستر کے آرام کے خلاف ہوں ۔انہوں نے معراج محمد خان سے کہاکہ آپ ہمارا ثقافتی سرمایہ ہیں لہٰذا آپ اپنی صحت کا بہت خیال رکھیں، ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وقت پر دوا لیتے رہیں اورمثبت سوچ کے ساتھ ہمت سے کام کرتے رہیں کیونکہ آپ جتنی حرکت کریں گے اتناہی آپ کی صحت کیلئے بہتر ہوگا، ہمارے اور آپ کے دکھ مشترکہ ہیں،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت ، طاقت اور صحت عطا فرمائے۔ معراج محمد خان نے کہاکہ میری شدید خواہش ہے کہ ہمیں پاکستان میں اچھے دن دیکھنا نصیب ہو، آپ پاکستان میں علم وحکمت، تدبر، شرافت اور احترام انسانیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، ہمیں یقین ہے کہ کوئی چیز رائیگاں نہیں جاتی اگر حق پرستی کی جدوجہد ہماری زندگی میں کامیاب ہوجائے تو بہت اچھا ہے ورنہ یہ اچھے دن ہماری آنے والی نسلیں دیکھیں گی ۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اقبال حیدر مرحوم کی اہلیہ محترمہ عفت اقبال سے ٹیلی فون پر رابطہ
اقبال حیدرکے انتقال سے میری تحریک، مشن اور مقصد کو بھی نقصان پہنچا ہے، الطاف حسین
جب تک میں زندہ ہوں ایم کیوایم ہردکھ سکھ میں آپ کے ساتھ ہے، الطاف حسین
اقبال حیدر فائبروسس کے مرض میں مبتلا تھے ، مسلسل فضائی سفر کے باعث انہیں نمونیہ ہوگیا تھا، عفت اقبال
اس مشکل گھڑی میں آپ اور آپ کی جماعت نے ہمارا بھرپورساتھ دیا ہے جسے ہم سب گھروالوں نے محسوس کیا ہے،عفت اقبال
لندن: ۔۔۔12، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق وفاقی وزیرقانون ، سینئر سیاسی رہنما اور ہیومن رائٹس کمیشن کے سابق چیئرمین اقبال حیدر کی اہلیہ محترمہ عفت اقبال سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔ مرحوم کی اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ شوہر کے انتقال سے آپ جس صدمہ سے گزررہی ہیں میں اس کااندازہ لگاسکتا ہوں، جوکیفیت آپ کی ہے وہ کسی اور کی نہیں ہوسکتی ۔ ماضی میں مرحوم ایم کیوایم کے منشور اور طریقہ کار سے اختلاف کرتے رہے ہیں لیکن جب وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ الطاف حسین جو بات کہتے رہے ہیں وہ ایک ایک کرکے پوری ہورہی ہے تو ایم کیوایم کے حوالہ سے ان کے خیالات یکسر تبدیل ہوگئے، کچھ دنوں سے ہمارے رات دن رابطے ہوتے رہے،ہمارے درمیان ایک قلبی لگاؤ پیدا ہوگیا تھا اوروہ ہمارے ساتھ مل کرملک میں مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مشن او ر مقصد کیلئے جدوجہد کرنے لگے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اقبال حیدرکے انتقال سے آپ کا جو نقصان ہوا ہے وہ پورا نہیں ہوسکتا میں سمجھتا ہوں کہ اقبال حیدرکے انتقال سے میری تحریک، مشن اور مقصد کو بھی نقصان پہنچا ہے کہ غریبوں کیلئے اٹھنے والی آواز جوہماری جدوجہد میں شامل ہوگئی تھی وہ نہیں رہی اور مجھے آج بھی یقین نہیں آرہا کہ اقبال حیدر اچانک انتقال کرگئے ہیں۔جناب الطاف حسین نے مرحوم کی مغفرت ، بلنددرجات اور سوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ خود کوتنہا تصور نہ کریں ، جب تک میں زندہ ہوں ایم کیوایم ہردکھ سکھ میں آپ کے ساتھ ہے ۔
محترمہ عفت اقبال نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ،آپ کا بہت احترام کرتے تھے اورآپ بھی انہیں بھائی سمجھتے تھے اسی لئے ان کے اچانک انتقال سے آپ کی تشویش اورصدمہ برحق ہے ۔ اقبال حیدر گزشتہ کئی برسوں سے فائبروسس کے مرض میں مبتلا تھے ، اس مرض کے دوران بھی انہوں نے مسلسل فضائی سفر کیا تھا جس کے باعث انہیں نمونیہ ہوگیا تھاجوکہ خطرناک ثابت ہوا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ اقبال حیدرمرحوم کو ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بہت عزیز رکھتے تھے ، آج ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم اقبال حیدر کی فیملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں آپ اور آپ کی جماعت نے ہمارا بھرپورساتھ دیا ہے جسے ہم سب گھروالوں نے محسوس کیا ہے ۔ آپ نے جس طرح ہماری دلجوئی کی ہے اس پر پورا خاندان آپ کا مشکور ہے ۔ 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو الطاف حسین کی جانب سے دیوالی کی دلی مبارکباد 
لندن:۔۔۔12، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کوان کے مذہبی تہوار دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دیوالی خوشی کا تہوار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام مذاہب انسانوں کیساتھ ساتھ ان کی عبادتگاہوں اورتہواروں کے احترام کا درس دیتے ہیں اور جو عناصر ایسا نہیں کرتے وہ خود اپنے مذاہب کی تعلیمات کے خلاف عمل پیرا ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر ہند وبرادری کو دیوالی کے تہوار کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس موقع پر اپنی عبادات میں ملک میں امن و امان کے قیام ، بے گناہ انسانوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خاتمے ، مذہبی رواداری و ہم آہنگی کے فروغ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کریں ۔ 

ممتازصحافی اورسینئراینکرپرسن عبدالمالک کی گاڑی پر فائرنگ کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔الطاف حسین
اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ملک مضبوط ومستحکم نہیں ہواکرتے بلکہ کمزورہواکرتے ہیں
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا عبدالمالک کوفون،خیریت دریافت کی اوران سے دلی ہمدردی کااظہارکیا
لندن ۔۔۔12 نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازصحافی اورسینئراینکرپرسن عبدالمالک کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ انہوں نے عبدالمالک کوفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ملک مضبوط ومستحکم نہیں ہواکرتے بلکہ کمزورہواکرتے ہیں لہٰذا جولوگ بھی یہ عمل کررہے ہیں انہیں اپنے طرزعمل پر نظرثانی کرناچاہیے۔ جناب الطاف حسین نے عبدالمالک کے والدکے انتقال پر ان کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 

کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی سازش کوناکام بنانے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے بدھ14 نومبر کو
ایم کیو ایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں علمائے کرام کاا جتماع منعقدکیاجائے گا
اجتماع سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ، جیدعلمائے کرام اور مشائخ سے خطاب کریں گے
کراچی ۔۔۔12 نومبر2012ء
کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی سازش کوناکام بنانے ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اوراتحادبین المسلمین کے فروغ کے سلسلے میں بدھ 14 نومبر کوایم کیو ایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں علمائے کرام کاا جتماع منعقدکیاجائے گا۔ اجتماع سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے جیدعلمائے کرام اور مشائخ سے خطاب کریں گے۔ 

ایم کیوایم کے وفدکی اقبال حیدرمرحوم کی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت
کراچی۔۔۔12، نومبر2012ء
ایم کیوایم کے وفدنے سابق وفاقی وزیرقانون ، ممتاز قانون داں اور انسانی حقوق کمیشن کے سابق چیئرمین اقبال حیدرایڈووکیٹ مرحوم کی نمازجنازہ اور تدفین میں شرکت کی اورمرحوم کوان کی خدمات پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیااوران کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ایم کیوایم کے وفدمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار ، اراکین رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس، رضاہارون ،ڈاکٹر صغیر احمد ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی وسیم اختر، خواجہ سہیل منصور، اراکین سند ھ اسمبلی سردار احمد ، خالد عمر ، مقیم عالم ، خالد افتخار ،شعیب ابراہیم ، طاہر قریشی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین،،ڈیفنس کلفٹن سیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران،علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران اورکارکنان شامل تھے۔وفدنے اقبال حیدر ایڈوکیٹ مرحوم کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کرکے اپنی اورجناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورمرحوم کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے کارکن جاویداقبال کی شہادت پرالطا ف حسین کااظہارافسوس
لندن ۔۔۔12 نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے کارکن جاویداقبال کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے جاویداقبال شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاوید اقبال شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)

گزشتہ روزفیڈرل بی ایریامیں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن جاویداقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگئے
جاویداقبال کاقتل کراچی کے حالات خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہے ،رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔12 نومبر2012ء
اتوارکوفیڈرل بی ایریاکے علاقے میں فائرنگ سے شدیدزخمی ہونیوالے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹریونٹ144کے کارکن جاویداقبال پیرکی شب زخموں کی تاب نہ لاکراپنے خالق حقیقی سے جاملے۔شہیدکی عمر34سال تھی اورانہوں نے سوگواران میں والدہ ،بھائی اوردوبہنیں چھوڑی ہیں۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جاویداقبال کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ جاویداقبال شہیدکے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض عناصرشہرکاامن خراب کرنے کیلئے معصوم شہریوں کوقتل وغارتگری کا نشانہ بنارہے ہیں اورجاویداقبال کاقتل بھی شہرکاامن خراب کیلئے جاری سازش کاحصہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ جاویداقبال کے قتل کانوٹس لیاجائے اورشہرکے حالات خراب کرنے والے عناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔

رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا کے تایا زاد بھائی خالق رندھاوا کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی: ۔۔۔12، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا کے تایا زاد بھائی خالق رندھاوا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے خالق رندھاوا کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)

پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے قائد تحریک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا
دہشت گردی اور معاشی بحران جیسے دیگر سنگین مسائل کاخاتمہ ہم اپنے اتحاد سے کرسکتے ہیں محمد شریف واراکین 
حیدرآباد ۔۔۔12نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زونل انچارج محمد شریف واراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنی زندگی عوام کے لیے وقف کر کے ایک سچا لیڈر ہونے کا ثبوت دیا انکی شب وروز محنت کی بدولت ملک میں مذہبی فرقہ واریت کا خاتمہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد صرف ایک آزاد ریاست نہیں تھا بلکہ اس کامقصد ایک ایسی ریاست کا قیام تھاجسمیں ہر شحض کو اپنی مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہو اور انہیں اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے بلکہ ہر فرد کو اس کا حق اس کی دہلیز پر میسر ہو لیکن بد قسمتی اس خواب کی تعبیر نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی صرف قائد تحریک کے نظریہ پر گامزن ہونے پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج ہمارے ملک کو دہشت گردی اور معاشی بحران جیسے دیگر سنگین مسائل کا سامنا ہے اور انکا خاتمہ ہم اپنے اتحاد سے کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہے جہنوں نے صرف اور صرف اپنی جماعت کا قیام ہی اس ملک کی عوام کواس کا جائز حقوق کی فراہمی کیلئے کیا ہے انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین ہر سطح پر مظلوم عوام کی آواز بلند کی جسکی وجہ سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو پورے ملک میں پذیرائی حاصل ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ملک اورعوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے قائدتحریک جناب الطاف حسین کا کردارقابل ستائش ہے اور ہمیں پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور اپنے بچوں کے بہتر سے بہتر مستقبل کے لیے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

متحدہ قومی موومنٹ کی سیاست صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے ۔حق پرست وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر ندیم احسان
شہریوں کو بہتر ین طبی سہولت فراہم کی جائیں جوانکا بنیادی حق ہے۔رکن زونل کمیٹی و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سہیل یوسف 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق جلد ملک میں منصفانہ نظام رائج ہوگا ۔رکن قومی اسمبلی سید طیب حسین 
حیدرآباد میں شاہ بھٹائی ہسپتال کادورہ کے موقع پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف سے گفتگو
حیدرآباد ۔۔۔12نومبر2012ء
حق پرست وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر ندیم احسان نے حیدرآباد میں شاہ بھٹائی ہسپتال کادورہ کیا ۔اس موقع پرایم کیوایم حیدرآبادزون کے رکن و حق پرست صوبائی اسمبلی سہیل یوسف ،رکن قومی اسمبلی سید طیب حسین بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا انتظامہ کو شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاست صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم وڈیروں اور جاگیر داروں کی نہیں بلکہ 98فیصد غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے اور قائد تحریک کی تعلیمات و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست ارکان اسمبلی عوام کی خدمت کیلئے عملی طور پرکو شاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے شہریوں کا بنیادی سہولت فراہم کرنا حق پرست قیادت کی ذمہ داری ہے اور شاہ بھٹائی ہسپتال کے دورہ کا مقصد بھی عوام کو بہترسے بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔رکن زونل کمیٹی وایم پی اے سہیل یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے اور اس شہر کی عوام کی خدمت ہمار ا فرض ہے ۔انہوں نے کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولت فراہم کی جائے جوانکا بنیادی حق ہے ۔رکن قومی اسمبلی سید طیب حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد ملک میں رائج فرسود ہ نظام حکومت کا خاتمہ ہے تاکہ ملک کی عوام کو وہ تمام سہولت فراہم ہو جو ایک خا ص طبقہ کے افراد تک محدود ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کی بدولت جلد ملک میں ایک نیا نظام رائج ہوگا جسمیں تمام افراد کو یکساں حقوق حاصل ہونگے ۔اس موقع پر شاہ بھٹائی ہسپتال کے ایم ایس نے حق پرست قیادت کو عوام کے مفاد میں کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ 

قائد تحریک جناب الطاف حسین سیاست میں عوامی خدمت کو متعارف کروایا ۔اکرم عادل عوام سے گفتگو
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے و ژن کے مطابق شہر کی عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔سید وسیم حسین 
حیدرآباد ریلوے کالونی میں نکاسی آب کے حوالے سے وہاں کا دورہ اور ایچ ڈی اے اور بلدیہ کے افسران سے گفتگو
حیدرآباد ۔۔۔12نومبر 2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین سیاست میں عوامی خدمت کو متعارف کروایا اور حق پرست قیادت کی جانب سے ہونے والے ترقیاتی کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا ا ظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے پریٹ آباد پھلیلی میں نئے پمپ اسٹیشن کے قیام اور نکاسی آب کے ہونے والے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں پرجمع ہونے والی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایم ڈی واسا سیلم الدین سمیت دیگر افسران اورسیکٹرو یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے ۔انہوں نے مذید کہاکہ قا ئدتحریک الطاف حسین نے اس ملک میں رائج فرسودہ سیاسی نظام کے خلاف عملی جدوجہد کرتے ہوئے ایک ایسا سیاسی کلچر متعارف کروایاجس کی بدولت ملک کے اعلی ایوانوں میں غریب و مظلوم عوام کی فلاح وبہود میں کوشاں حق پرست نمائندے موجود ہیں جو انہیں کے درمیان سے منتخب ہوئے ہیں ۔علاوہ ازیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے حیدرآباد ریلوے کالونی میں نکاسی آب کے حوالے سے وہاں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایچ ڈی اے اور بلدیہ کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے ریلوے کالونی میں نکاسی آب کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور افسران کو جلد سے جلد ریلوے کالونی میں نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک کے شہر کی عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ا نہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت کی اولین کو شش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں اور ہم اسی عمل کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں

میرپورخاص ایم کیوایم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی جماعت ہے ۔فرید احمد خان
میرپور خاص۔۔۔12نومبر2012ء
ایم کیوایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے مضافاتی سیکٹرز کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد کرپٹ اور موروثی سیاست کو ختم کرکے سیاست برائے خدمت کو فروغ دیناہے کیونکہ قیام پاکستان سے لیکرآج تک روایتی کر پٹ سیاستدانوں نے صرف اپنی جاگیروں ،فیکٹریوں ،اور بینک بیلنس میں اضافہ کیاہے ۔جبکہ قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد اس ملک کی 98فیصد غریب اور مظلوم عوام کو بہتر زندگی فراہم کرناہے یہی وجہ ہے کہ آج ایم کیوایم پورے ملک میں غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی واحد جماعت ہے جس میں غریب اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو عوامی نمائندہ بناکر اس ملک کی غریب عوام کی خدمت کا درس دیاجاتاہے ۔انہوں نے اس موقع پر موجود تمام کارکنان پرزور دیتے ہوئے کہاکہ وہ محنت اور یمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں اور لوگوں کی خدمت میں مشغول رہیں کیونکہ یہ ہی قائد تحریک الطاف حسین بھائی کادرس ہے اور انسانیت کی معراج بھی ہے ۔اس موقع پر اراکین زونل کمیٹی اور سیکٹرز کے ذمہ داران وکارکنان بھی بڑی تعدادمیں موجود تھے ۔

میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان و اراکین کا کا رکنان سے اظہار تعزیت
میرپور خاص۔۔۔12نومبر2012ء
ایم کیوایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان و ار اکین اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی نے یونٹ 2/Aکے انچارج شکیل احمد قریشی اور یونٹA 3/کے کارکن زاہد بھائی کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

محرم الحرام کے دوران جلوسوں کی گذر گاہوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ان راستوں اور امام بارگاہوں ، 
عزاداری و تعزیہ داری کے مقامات پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں۔حق پرست صوبائی وزیر و ارکان اسمبلی 
محرم الحرام کے سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر حیدرآباد سید برکات رضوی ،ایس ایس پی پیر فرید جان سرھندی ایم ڈی واسا سیلم الدین ، 
تعلقہ ایڈمنسٹریٹر اور دیگر افسران سے میٹنگ
حیدرآباد۔۔۔12نومبر2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست صوبائی وزیر و ارکان اسمبلی زبیر احمد خان، سید طیب حسین ،اکرم عادل،وسیم حسین،سہیل یوسف نے محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں امن و امان، صحت و صفائی ، نکاسی آب اور پینے کے پانی کی فراہمی سمیت جلوسوں کی گذر گاہوں ، امام بارگاہوں ، عزاداری و تعزیہ داری سے متعلق مسائل کے حل اور انتظامات سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر حیدرآباد سید برکات رضوی ،ایس ایس پی پیر فرید جان سرھندی ایم ڈی واسا سیلم الدین ، تعلقہ ایڈمنسٹریٹر اور Xenو دیگر افسران سے میٹنگ کرکے ان تمام امور پر تفصیلی بات چیت کی حق پر ست ارکان نے شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اس کا خصوصی خیال رکھا جائے جلوسوں کی گذر گاہوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ان راستوں اور امام بارگاہوں ، عزاداری و تعزیہ داری کے مقامات پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں افسران بالا نے حق پرست نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران انکی جانب سے پیش کئے گئے تمام مسائل کے حل کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے گا اور شہر کے امن و امان کو بھی مکمل طور پر کنٹرول میں رکھنے کیلئے مناسب اقدات کئے جائیں گے۔

معصوم بچوں، بزرگوں اور عورتوں کے قاتلوں کا ساتھ دینے والوں کو ایم کیو ایم پر بولنا زیب نہیں دیتا۔ ملک عبدالمجید اعوان
گوجرانوالہ۔۔۔۔۔12نومبر، 2012ء
نا م نہا د ہشت گردوں کا سا تھ دینے والوں کو ایم کیوایم پر بولنا زیب نہیں دیتا ان کو چا ہیے کہ ایم کیوایم کو بولنے سے پہلے اپنے گر بیا ن میں جھا نکنا چا ئیے ان خیا لا ت کاا ظہا ر انہوں نے ضلعی صد ر عبد الحمیداعوا ن نے ضلعی آفس میں کا رکنا ن کے اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے ہو ئے کہا انہو ں مز ید کہا کہ جن لو گوں نے کل پا کستان اورپاکستا ن بنا نے والو ں کی مخا لفت کی تھی آج ان کا پا کستا ن بچا نے والوں کے خلا ف بولنا کو ئی نئی با ت نہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جما عت اسلا می کی اپنی تاریخ معصو م لو گوں پر ظلم کرنے اور پر تشد د سیاست سے بھری پڑی ہے۔ پاکستان میں کلاشنکوف متعارف کرانے والے کل ڈالرز کی خاطر امریکی جنگ کو جہاد کہہ کر اسکو جائز قرار دیتے رہے ہیں اور آج پھر پاکستان دشمن عناصر سے پیسے لیکر ایم کیو ایم کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو چاہیے کہ وہ ایم کیو ایم پر بولنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ وہ آج بھی نام نہاد دہشت گرد طالبان کا ساتھ دے رہے ہیں جنہوں نے نہ جانے کتنی مساجد و مدارس پر خودکش حملے کئے اور نہ جانے کتنے معصوم بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نوجوانوں کو ناحق قتل کیا اور آج بھی پاکستان کے خلاف جہاد کو جائز قرار دیکر پاکستانی دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف جناب اشفاق پرویز کیانی، چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے اور ملک دشمنی پر انکے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے تاکہ ملک و قوم کا مستقبل محفوط ہو اور ہماری آنے والی نسلیں پرسکون زندگی گزارسکیں۔ اس موقع پر ضلعی ممبر رانا عبدالرحمن، احمد رضا لودھی، جاوید اور جمشید ڈار کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ملک دشکن عناصر سوچی سمجھی سازشوں کے تحت کراچی شہر کا امن تہہ و بالا کرکے ملک کو غیر مستحکم کررہے ہیں، عقیل الدین
بدین زون ۔۔۔۔۔12نومبر، 2012ء
ایم کیو ایم بدین زون کے انچارج عقیل الدین و اراکین زونل کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر سوچی سمجھی سازشوں کے تحت کراچی شہر کا امن تہہ و بالا کرکے ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں اسی سلسلے میں کراچی کے بے گناہ اور معصوم شہریوں کو قتل کرنے کا شرمناک سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں جاری دہشتگردی اور بدامنی کے خلاف جدوجہد میں مصروف عمل ہیں مگر اشرافیہ اور طبقاتی برتری کی سوچ رکھنے والا طبقہ اپنی مکروہ سوچ کی بنیاد پر عوام کو عوام سے لڑانے کی حکمت عملی کرکے پاکستان میں فرقہ وارانہ اور نسلی تصادم کے تضادات کو بڑھانے کی سازشوں میں ملوث ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب قائد تحریک کی قیادت میں پاکستان کے عوام اپنے غصب شدہ حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے اور حقیقی جمہوریت کا سورج طلوع ہوگا۔ 

ٹنڈو الہ یار زون کے رکن زونل کمیٹی محمد علی قریشی کے چھوٹے بھائی فیصل قریشی کے ولیمہ اور 
چھوٹی بہن کے عقد مسنونہ کی تقریب بندھن گارڈن ٹنڈو الہ یار میں منعقد کی گئی۔
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔12نومبر2012
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے رکن زونل کمیٹی محمد علی قریشی کے چھوٹے بھائی فیصل قریشی کے ولیمہ اور چھوٹی بہن کے عقد مسنونہ کی تقریب بندھن گارڈن ٹنڈو الہ یار میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت کے مطابق ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن سراج راجپوت ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، زونل انچارج سید محمد علی شاہ ، جوائنٹ زونل انچارج شاہد عالم قائم خانی ، اراکین زونل کمیٹی ثاقب احمد خانزادہ اور ارسلان خانزادہ ، قریشی فیملی کے عزیزواقربا کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ بعدا زاں سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن سراج راجپوت، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے نو بیاہتا جوڑوں کے لئے قرآن پاک کے تحائف ، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا پیغام بھی پہنچایا

فوج، عدلیہ اور پارلیمنٹ باہمی احترام اور اپنے اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں، چوہدری افتخار اکبر رندھاوا
ملتان ۔۔۔۔۔12نومبر2012
فوج، عدلیہ اور پارلیمنٹ کو ذاتی نوک جھوک چھوڑ کر نہ صرف باہمی احترام کے جذبات کوفروغ دینا چاہیے بلکہ اپنے اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے آئین، قانون اور جمہوریت کی مضبوطی ور بالادستی کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ ملک و قوم کو بلوچجہ کی بے چینی سے بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن چوہدری افتخار اکبر رندھاوا نے 113دس آر جہانیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد سیاسی قوت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ ایم کیو ایم ملک سے بیروزگاری، کرپشن اور مہنگائی کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانیاں کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی وڈیرووں نے اپنے علاقوں اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کام نہیں کئے۔ ہمارے دیہاتی علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ منتخب نمائندے اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ افتخار اکبر رندھاوا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ انتخابات میں جہانیاں سے ایم کیو ایم کے نمائندے منتخب ہونگے جو جہانیاں کو امن، روزگار، ترقی و خوشحالی کے لحاظ سے پنجاب کی نمبر ون تحصیل بنادیں گے۔ اس موقع پر معروف صنعتکار اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید شمشاد جعفری، صوبائی وزیر برائے مذہبی امور سندھ عبدالحسیب ، زونل انچارج رائے خالد محمود و دیگر بھی موجود تھے۔ جلسے کے دوران جہانیاں کے منیارٹیز ونگ اور عوامی اتحاد جہانیاں نے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

5/4/2024 11:06:27 AM