Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قتل چاہے کسی شیعہ کاہویاسنی کاوہ قابل مذمت ہے ۔الطاف حسین


قتل چاہے کسی شیعہ کاہویاسنی کاوہ قابل مذمت ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 11/11/2012
ہم انسانیت پریقین رکھتے ہیں اورقتل کسی بھی جانب سے ہوہم کسی بھی بنیادپر اس کی حمایت نہیں کرسکتے
جوعناصر بھی معصوم وبے گناہ انسانوں کو شیعہ اورسنی ہونے کی بنیادپر قتل کررہے ہیں وہ انسانیت کاقتل کررہے ہیں۔ایسے عناصرمسلمان توکجاانسان کہلانے کے مستحق نہیں
ایم کیوایم کے تمام سیکٹرز،زون، یونٹس شیعہ سنی فساد کی سازشوں کوناکام بنانے کے سلسلے میں شیعہ اورسنی عوام کوجمع کرکے انہیں باہمی اتحادکوبرقراررکھنے کی اپیل کریں۔عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔اپنے اتحادکوہرقیمت پر برقراررکھیں
آئمہ کرام اور زاکرین بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔نائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے گفتگو


متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاکہ قتل چاہے کسی شیعہ کاہویاسنی کاوہ قابل مذمت ہے اورجوعناصر بھی معصوم وبے گناہ انسانوں کو شیعہ اورسنی ہونے کی بنیادپر قتل کررہے ہیں وہ انسانیت کاقتل کررہے ہیں۔ایسے عناصرمسلمان توکجاانسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان پر دلی افسوس کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ہرانسان کااپنامذہب اوراپناعقیدہ ہوتاہے اورہماراروز اول سے لوگوں کو یہی درس دیا ہے کہ’’ اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں اور دوسرے کے عقیدے کوچھیڑونہیں ‘‘۔ تمام عقائداورانکے ماننے والوں کااحترام کرو اوراس بات کویادرکھوکہ کسی بھی انسان کارنگ، نسل زبان، فقہ یا مذہب کچھ بھی ہو اس کاقتل پوری انسانیت کاقتل ہوتاہے ،ہم انسانیت پریقین رکھتے ہیں اورقتل کسی بھی جانب سے ہوہم کسی بھی بنیادپر اس کی حمایت نہیں کرسکتے ۔ ہمیں بحیثیت انسان ہردوسرے انسان کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکنہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اتحادبین المسلمین اور اتحادبین المذاہب پریقین رکھنے والے ، اس کی تبلیغ کرنے اوراس پر عمل کرنے والے لوگ ہیں اوراسی کیلئے کوشاں ہیں۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے توسط سے ایم کیوایم کے تمام سیکٹرزاورزونوں کوہدایت کی کہ تمام یونٹس شیعہ سنی فساد کی سازشوں کوناکام بنانے کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں شیعہ اورسنی عوام کوجمع کرکے انہیں باہمی اتحادکوبرقراررکھنے کی اپیل کریں اوران سے کہیں کہ وہ افواہوں پریقین نہ کریں ، ان کی تصدیق کریں اور کسی بھی واقعہ پراشتعال میںآنے کے بجائے صبروتحمل سے کام لیں اورامن عامہ اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں ۔ایم کیوایم کے ذمہ داران مساجد اورامام بارگاہوں میں جاکر آئمہ کرام اور زاکرین سے ملاقاتیں کریں اوران سے بھی اپیل کریں کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں،لوگوں کوفسادکی ترغیب دینے والوں سے دوررہیں اورنئی نسل کومذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تعلیم دیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ فسادی عناصر شیعہ سنی فساد کی سازش کے تحت قتل وغارتگری کررہے ہیں مگریہ اللہ کاکرم ہے کہ تمام ترسازشوں کے باوجودماسوائے فسادی عناصرکی جانب سے کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ شیعہ سنی عوام آپس میں نہیں لڑرہے ہیں بلکہ وہ بھرپوراتحادکامظاہرہ کررہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے عوام سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ہرقیمت پر اپنے اتحادکوبرقراررکھیں اورایک دوسرے کااحترام کریں۔انہوں نے ٹارگٹ کلنگزمیں جاں بحق ہونے والے افرادکیلئے دعائے مغفرت کی اورزخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی ۔

5/4/2024 10:10:56 AM