Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وصوبائی حکومت کو دہشت گردی کی روک تھام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جو تدابیراختیارکرنی چاہیے تھیں اس میں وہ مکمل طورپرناکام ہوگئی ہیں،الطاف حسین


وفاقی وصوبائی حکومت کو دہشت گردی کی روک تھام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جو تدابیراختیارکرنی چاہیے تھیں اس میں وہ مکمل طورپرناکام ہوگئی ہیں،الطاف حسین
 Posted on: 11/8/2012

وفاقی وصوبائی حکومت کو دہشت گردی کی روک تھام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جو تدابیراختیارکرنی چاہیے تھیں اس میں وہ مکمل طورپرناکام ہوگئی ہیں،الطاف حسین
وفاقی وصوبائی حکومتیں اگرعوام کو جان ومال کاتحفظ فراہم نہیں کرسکتیں اوروہ اس سلسلے میں بے بسی کا شکار ہیں توانہیں میرابرادرانہ مشورہ ہے کہ وہ رضاکارانہ طورپرحکومت سے الگ ہوجائیں
دہشت گردوں کے خلا ف مؤثرکارروائی نہیں کی تو آپ کونہ صرف خداکے حضورجواب دیناپڑے گا بلکہ آپ آنے
والے انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے
تمام اداروں کوبھی دہشت گرد ی کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریوں کومؤثراندازمیں نبھاناچاہیے اورعوام کے ساتھ مل جل کرملک
سے دہشت گردی کے افریت کاخاتمہ کرناچاہیے
سپریم کورٹ نے توتین دن پہلے کہاکہ کراچی میں بڑی تعدادمیں طالبان آرہے ہیں جبکہ میں نے کئی سال پہلے اس سے آگاہ کردیا تھا
عوام اپنے اپنے علاقوں میں حفاظت کیلئے ویجیلنس کمیٹیاں بنائیں اورایک ہوکرظلم وجبرکے سامنے سیسہ پلائی دیواربن کرکھڑے ہوجائیں
ایم کیوایم کے اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان پارلیمنٹ اورمختلف تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے فون پر خطاب
لندن ۔۔۔8 نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت کو دہشت گردی کی روک تھام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جو تدابیراختیارکرنی چاہیے تھیں اس میں وہ مکمل طورپرناکام ہوگئی ہیں، وفاقی وصوبائی حکومتیں اگرعوام کو جان ومال کاتحفظ فراہم نہیں کرسکتیں اوروہ اس سلسلے میں بے بسی کا شکار ہیں توانہیں میرابرادرانہ مشورہ ہے کہ وہ کھل کراپنی مشکلات بتادیں اوررضاکارانہ طورپرحکومت سے الگ ہوجائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارآج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان پارلیمنٹ اورمختلف تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اہلیان سندھ سمیت پورے پاکستان خصوصاً کراچی کے امن پسند،قوت برداشت اورصلح جوئی پریقین رکھنے والے تمام عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے اپنی تقاریرمیں ان خدشات کااظہارکرتارہاکہ کراچی میں طالبان تیزی سے آرہے ہیں اوراپنے اڈے اوررہنے سہنے کے منظم اندازاپنارہے ہیں، میں تمام امیروغریب اورہرطبقہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیلیں کرتارہا کہ اپنے اپنے علاقوں کی حفاظت کیلئے ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیں اوراپنے اپنے علاقوں کی خودحفاظت کریں لیکن مجھے افسوس ہے کہ ایسانہیں ہوا۔ اگر شہر کی ہرگلی میں چوکیداری نظام قائم ہوتا تو شہر میں ایک بھی طالبان داخل نہیں ہوتا۔ اب بھی وقت ہاتھ سے نہیں گیا، لوگ اس وقت سے ڈریں جب سفاک دہشت گرد آپ کے گھروں میں داخل ہوکر آپکے بال بچوں کواٹھاکرلے جائیں گے اورآپ کو ان کے رحم وکرم پررہناہو گالہٰذاس سے پہلے کہ یہ وقت آئے عوام اپنے بچاؤ کی تدابیرکرلیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سپریم کورٹ نے توتین دن پہلے کہاکہ کراچی میں بڑی تعدادمیں طالبان آرہے ہیں جبکہ میں نے توکئی سال پہلے اس سے آگاہ کردیا تھاانہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی متعددمقامات پردہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے ہوتے رہے ہیں جن میں بھاری جانی ومالی نقصان ہوتا رہا ۔ آج کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سچل رینجرز کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا اورڈیڑھ سو کلوبارودسے بھری گاڑی ٹکرادی جس کے نتیجے میں رینجرزکے تین جوان شہیداورمتعددزخمی ہوگئے ۔ اگریہ گاڑی درخت سے نہ ٹکراتی اور عمارت کے مطلوبہ مقام تک پہنچ جاتی تونہ جانے کتنے جوان شہیدہوجاتے ، کتنے گھراجڑجاتے،کتنی سہاگنیں بیوہ اورکتنے بچے یتیم ہوجاتے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت دہشت گردی کی روک تھام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مؤثرحفاظتی تدابیراختیارکرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر وفاقی وصوبائی حکومت نے بم دھماکوں، دہشت گردی کی روک تھام اورمعصوم لوگوں کی جانیں لینے والے دہشت گردوں کے خلا ف مؤثرکارروائی نہیں کی تو آپ کونہ صرف خداکے حضورجواب دیناپڑے گا بلکہ آپ آنے والے انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کوبھی دہشت گرد ی کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریوں کومؤثراندازمیں نبھاناچاہیے اورعوام کے ساتھ مل جل کرملک سے دہشت گردی کے افریت کاخاتمہ کرناچاہیے کیونکہ اکیلے کوئی بھی یہ مقصدحاصل نہیں کرسکتا۔انہوں نے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بھول جائیے کہ آپ کامذہب ، فقہ یامسلک کیاہے، آپ انسان ہیں اوراللہ کی مخلوق ہیں،آپ ایک ہوکرظلم وجبرکے سامنے سیسہ پلائی دیواربن کرکھڑے ہوجائیں،اپنے اپنے علاقوں میں حفاظت کیلئے ویجیلنس کمیٹیاں بنائیں، اس میں بزرگوں کوبھی بلائیں اورجرات وہمت کے ساتھ حالات کاسامناکریں۔جناب الطاف حسین نے آج خودکش حملے میں شہید ہونے والے رینجرزکے اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت کی ، انکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورپولیس ورینجرزکے زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کی دعاکی ۔ 

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر خودکش بم دھماکے پر جناب الطاف حسین اظہار مذمت 
دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں کرکے ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی گھناؤنی سازش کررہے ہیں
صدر ، وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ اوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ رینجرز ہیڈ کوارٹرپر خود کش بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے
لندن ۔۔۔8نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر خودکش بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے نتیجے میں رینجرز کے دو اہلکار وں کی شہادت اورمتعدداہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گرد اپنی مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بزدلانہ کاروائیاں کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش کررہے ہیں ۔انہوں نے خودکش بم دھماکے میں شہیدہونیوالے رینجرزاہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ سے مطالبہ کیا کہ رینجرز ہیڈ کوارٹرپر خودکش بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، دہشت گردوں کے خاتمے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مزید ٹھوس نوعیت کے اقدامات کئے جائیں اور خود کش دھماکے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

علامہ اقبالؒ انسانوں کے درمیاں طبقاتی تفریق کے خاتمہ اورانصاف و مساوات پر یقین رکھتے تھے،الطاف حسین
علامہ اقبال ؒ کے 135ویںیومِ پیدائش کے موقع پرخصوصی بیان
لندن۔۔۔8نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ نے اپنے کلام کے ذریعے محروم ومظلوم عوام کو ظلم وجبر کے نظام کے خلاف عملی جدوجہد اور قومی خود داری کے لئے فکر و عمل کا درس دیا ہے ۔علامہ اقبال ؒ کے 135ویںیومِ پیدائش کے موقع پراپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ علامہ اقبال ؒ مذہبی و فرقہ وارانہ نفرتوں اور تعصبات سے بالاترہوکر تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کر تے تھے جس کا ثبوت انکی شاعری میں جابجاملتا ہے۔ علامہ اقبالؒ انسانوں کے درمیان طبقاتی تفریق کے خاتمہ اورانصاف و مساوات کے قیام پریقین رکھتے تھے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم علامہ اقبالؒ کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے ملک کے محروم ومظلوم عوام کو ظلم و جبر اور اناانصافیوں سے نجات دلائی گی اورملک کوترقی کی راہ پرگامزن کریگی۔

کراچی میں طالبان کی موجودگی سے انکار کرکے آفتاب شیرپاؤ پوری قوم کو دھوکہ دینے کی شرمناک کوشش کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
آج نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سچل رینجرز کے ہیڈ کوارٹرزپرخودکش حملہ اگرطالبان کی کارروائی نہیں ہے توکیا آپ کی جماعت کی کارروائی ہے؟
یہ بھی تسلیم کرلیا جائے کہ آفتاب شیرپاؤ پر جتنے حملے ہوئے ہیں وہ طالبان نے نہیں کیے بلکہ آفتاب شیرپاؤ نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے خود پر حملے کرائے
آفتاب شیرپاؤ سفید جھوٹ بول کرکراچی کے دو کروڑ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں
آفتاب شیرپاؤ کے بیان پررابطہ کمیٹی کے سینئر ارکان مصطفی عزیزآبادی، محمد اشفاق اور قاسم علی رضا کا تبصرہ
لندن۔۔۔8، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ارکان مصطفی عزیزآبادی، محمد اشفاق اور قاسم علی رضا نے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ کے بیان پر جس میں کہاگیا ہے کہ طالبان کراچی میں موجود نہیں ہیں، تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آفتاب شیرپاؤ سفید جھوٹ بول کرکراچی کے دو کروڑ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں طالبان کی موجودگی سے انکار کرکے آفتاب احمد شیرپاؤ پوری قوم کو دھوکہ دینے کی شرمناک کوشش کررہے ہیں جبکہ پوری دنیا اس حقیقت سے واقف ہے کہ کراچی میں دہشت گردی، قتل وغارتگری ، اغواء برائے تاوان، فوجی تنصیبات پر حملے اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں کون ملوث ہے ۔انہوں نے آفتا ب شیرپاؤ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سچل رینجرز کے ہیڈ کوارٹرز میں جو خودکش حملہ کیا گیا اگر وہ طالبان کی کارروائی نہیں ہے تو کیا آپ کی جماعت کی کارروائی ہے؟ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی تسلیم کرلیا جائے کہ آفتاب شیرپاؤ پر جتنے حملے ہوئے ہیں وہ طالبان نے نہیں کیے بلکہ آفتاب شیرپاؤ نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے خود پرحملے کرائے تاکہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکہ دے سکیں کہ وہ طالبان سے ملے ہوئے نہیں ہیں ۔اسی طرح کیا یہ بھی تسلیم کرلیا جائے کہ خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا عمل آفتاب شیرپاؤ اور طالبان کی مشترکہ کارروائی ہے ؟ مصطفی عزیزآبادی، محمد اشفاق اور قاسم علی رضا نے کہاکہ کراچی میں بدامنی کیس کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے حالیہ فیصلے میں کہاہے کہ کراچی میں طالبان کی موجودگی کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور طالبان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ان حقائق کے باوجود آفتاب شیرپاؤ کی جانب سے کراچی میں طالبان کی موجودگی سے انکار کرنا پوری قوم کوگمراہ کرنے کے مترادف ہے اورقرآن مجید میں آفتاب شیرپاؤ جیسے لوگوں کے لئے فرمایا گیا ہے کہ جھوٹوں پر اللہ کی لعنت۔

نثارمہدی اورنجم عباس کی فائرنگ سے ہلاکت شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی سازش ہے،رابطہ کمیٹی
عوام اپنے بے مثال اتحادکامظاہرہ کرکے کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کوناکام بنادیں،رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔8نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں نثارمہدی اورنجم عباس کوموٹر سائیکل سوارمسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعے کو شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردعناصرشہرکاامن خراب کرنے کیلئے فرقہ وارانہ فسادات کوہوادینے کی کوشش کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ تسلسل کے ساتھ معصوم شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں جبکہ پولیس وانتظامیہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بننی ہوئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کراچی کے عوام سے اپیل کہ وہ صبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اورایک بارپھراپنے بے مثال اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کوناکام بنادیں۔رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردی کانشانہ بننے والے نثارمہدی اورنجم عباس کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکہ اللہ تعالیٰ مقتولین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ سے مطالبہ کیاکہ اورنگی ٹاؤن میں نثارمہدی اورنجم عباس کے بہیمانہ قتل کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورکراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث عناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

دہشت گردوں کے ہاتھوں صدر الیکٹرونک مارکیٹ کے تاجر و ہمدرد سید حسن رضوی کے قتل پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
امن اور ملک دشمن عناصر تسلسل کے ساتھ شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی گھناؤنی سازش کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی 
کراچی:۔۔۔8نومبر،2012ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کے ہاتھوں صدر الیکٹرونک مارکیٹ کے تاجر و ہمدرد سید حسن رضوی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ امن اور ملک دشمن عناصر تسلسل کے ساتھ شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی ایک گھناؤنی سازش کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونیوالے تاجر سید حسن رضوی کے سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اورسوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، دفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گو رنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تاجر سید حسن رضوی کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے اس واقع میں سید حسن رضوی کے زخمی ہونے والے دو بھائیوں کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کی وفدکے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری سے ملاقات
ایم کیوایم کے زیراہتمام عوامی ریفرنڈم میں بھرپورحصہ لینے کی دعوت 
کوئٹہ :۔۔۔۔8،نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شا ہوانی کے ہمراہ ایم کیوایم کے تین رکنی وفدنے نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری شفقت سے کوئٹہ آفس میں ملاقات کی اورانہیں قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے ایم کیوایم کے زیراہتمام 14نومبرکوعوامی ریفرنڈم میں بھرپورحصہ لینے کی دعوت دی اورکہاکہ عوامی ریفرنڈم ملک وقوم کی بقاء وسلامتی اوراستحکام میں مثبت پیشرفت ثابت ہوگا۔ملاقات میں نیشنل پارٹی کے رہنماء لیاقت شاہوانی اورجہازیب بلوچ کے علاوہ ایم کیوایم کے جنت گل کاکڑ،بابوصدیق اورکوئٹہ زون کے انچارج پیربخش شامل تھے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری شفقت نے ایم کیوایم کے وفد کا خیرمقدم کیااور عوامی ریفرنڈم میں اپنی شرکت کی یقینی دہانی کرائی۔

14؍نومبرکادن تاریخ سازدن ثابت ہوگاجوپاکستان کی تقدیربدل دیگا،مرکزی شعبہ اطلاعات
نوجوان طلبہ وطالبات سمیت ملک بھرکے عوام 14نومبرکو ’’قائد اعظم کا پاکستان ۔۔۔یا۔۔۔ طالبان کا پاکستان‘‘ 
کے عنوان سے ملک بھر میں کرائے جانیوالے عوامی ریفرنڈم میں حصہ لیکراسے تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرائیں
کراچی ۔۔۔8نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے ارکان نے کہاہے کہ14؍نومبرکادن تاریخ سازدن ثابت ہوگاجوپاکستان کی تقدیربدل دیگااس دن ہونیوالے ’’عوامی ریفرنڈم‘‘میں ملک بھر کے عوام تاریخی فیصلہ کرکے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے انتہاء پسندوں اوردہشت گردوں کومستردکردینگے اورقائداعظم کے وژن کے مطابق لبرل ، سیکولراورترقی پسندپاکستان کے حق میں اپنافیصلہ دینگے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک جن نازک حالات کاشکارہوکرمشکلات سے دوچارہے ایسے میں عوامی ریفرنڈم انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوروقت کی ضرورت بھی ہے جس میں ہر فرد کو قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شرکت یقینی بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس اہم ایشوپرجونام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتیں اور قومی ادارے خاموشی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ مجرمانہ فعل کے مرتکب ہورہے ہیں اور ان کا یہ فعل ملک و قوم کو تاریکیوں میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ’’قائد اعظم کا پاکستان ؟ یا طالبان کا پاکستان ‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کے انعقادکی ہدایت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے واحد رہنما ء ہیں جو بلا خوف و خطر حق و سچ کی آواز بلند کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جولوگ بھی عوامی ریفرنڈم کی مخالفت کررہے ہیں وہ ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں۔شعبہ اطلاعات کے ارکان نے ملک بھر کے عوام خصوصاً نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور طلبہ و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو نازک حالات سے نکالنے اور نتیجہ خیز قدم اٹھانے کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام 14نومبرکوہونیوالے عوامی ریفرنڈم میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ’’قائد اعظم کا پاکستان ؟یا طالبان کا پاکستان ؟‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں کرائے جانے والے ریفرنڈم کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرائیں اور دنیا کو بتا دیں کہ پاکستانی عوام روشن خیال اور اعتدال پسندی پر یقین رکھتی ہے اور انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور کلاشنکوفی شریعت کو ہرگز قبول نہیں کرے گی ۔

ایم کیوایم ایلڈرز ونگ نارتھ ناظم سیکٹر کے کارکن محمد حنیف شیرازی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن :۔۔۔8،نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرز ونگ نارتھ ناظم سیکٹر یونٹ 134-B کے کارکن محمد حنیف شیرازی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

ایم کیو ایم کاعوامی ریفرنڈم طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا، سیف یار خان 
عوامی ریفرنڈم میں پاکستانی عوام یہ بات ثابت کر دیں گے کہ وہ ایک روشن خیال اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں
ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہورمیں منعقدہ زونل و ڈسٹرکٹ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے اجلاس سے اظہار خیال
لاہور۔۔۔۔8 نومبر 2012ء 
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام 14 نومبر 2012 بروز بدھ کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یارخان، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے اراکین کامران اختر، میاں طاہر محمود ، لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر ، لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارشاد الحق چوہدری ، شعبہ خواتین لاہور کی انچارج ماہ بانو سمیت اراکین زونل و ڈسٹرکٹ کمیٹی ، آل پاکستان متحدہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن اور متحدہ سوشل فورم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان نے کہا کہ قائد تحریک ملک میں عام آدمی کی بھلائی اور ملک کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ نام نہاد دہشت گرد طالبان اور انکے حمایت یافتہ مذہبی اور سیاسی رہنماء ملک کو پتھر کے زمانے میں لے جانے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام طالبان کے ظلم و ستم اور دہشتگردی سے تنگ آ چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوامی ریفرنڈ م میں پاکستانی عوام یہ بات ثابت کر دیں گے کہ وہ روشن خیال اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں اور ایم کیو ایم کے زیراہتمام منعقد کیا جانیوالا یہ ریفرنڈم طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس موقع پر لاہور سمیت زون کے دیگر چاروں اضلاع شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ، قصور اور اوکاڑہ میں پولنگ کیمپوں کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا گیا اور ریفرنڈم کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں اور لاہور کے ٹاؤنز میں ریفرنڈم کے حوالے سے کارنر میٹنگز کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ 

پا کستان کی عوام طا لبا ن دہشت گر دوں کے نظام کو نہیں مانتے بلکہ قا ئد اعظم کے وژن کے مطا بق پا کستان کی تعمیر و ترقی چا ہتے ہیں
سکھر آل اسما ل ٹریڈرزکے جنر ل سیکریڑی واراکین کمیٹی ومختلف دوکا نداروں کا قا ئد تحر یک کے عوامی ریفر نڈم کے فیصلے کو خراج تحسین
سکھر۔۔۔۔۔8نومبر، 2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے کئی برس قبل ہی پاکستان بھر کے عوام کو ملک میں مذہبی انتہاء پسندی اور طالبانائزیشن سے آگاہ کردیا تھاان خیا لا ت کا اظہا رایم کیو ایم سکھر زون کے انچا رج محمد قطب الدین،جو ائنٹ انچا رج شہزا دہ گلفام اوررکن زونل کمیٹی اعجا ز کھو سونے 14نو مبر کو ہو نے والے عو امی ریفر نڈم کے سلسلے میں سکھر آل اسما ل ٹریڈرزکے جنر ل سیکریڑی بدر قریشی واراکین کمیٹی اورمختلف بازارو ں کے دوکا نداروں سے ملا قا ت کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ پاکستان اندرونی وبیرونی خطرات سے دوچار ہے ، ایک جانب شدت پسندوں کے خلاف ڈرون حملوں سے پاکستان کی خودمختاری پر سوالیہ نشان لگائے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں میں مذہبی انتہاء پسندی، دہشتگردی اور قتل وغارتگری کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہورہا ہے ، مذہبی انتہاء پسند ، مساجد، امام بارگاہوں، بزرگ ہستیوں کے مزارات ، بچوں اور بچیوں کے اسکولوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ اس مو قع پرسکھر آل اسما ل ٹریڈرزکے جنر ل سیکریڑی بدر قریشی واراکین کمیٹی اورمختلف بازارو ں کے دوکا نداروں نے قا ئد تحر یک کے عوامی ریفر نڈم کے فیصلے کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ یہ ایک احسن اقدام ہے اور پا کستان کی عوام طا لبا ن دہشت گر دوں کے نظام کو نہیں مانتے بلکہ قا ئد اعظم کے وژن کے مطا بق پا کستان کی تعمیر و ترقی چا ہتے ہیں۔

پاکستان کومذہبی دہشت گردوں سے بچانے کیلئے تمام لوگوں کو مل کر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کا ساتھ دینا ہوگا، فرید احمد خان 
میرپورخاص۔۔۔۔۔5نومبر، 2012ء
پاکستان کومذہبی دہشت گردوں سے بچانے کیلئے تمام لوگوں کو مل کر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کا ساتھ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے مختلف مکاتب فکر کے افراد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی وبیرونی خطرات سے دوچار ہے اور جنہوں نے قیام پاکستان سے ہی ملک دشمنی کا آغاز کردیا تھا اور قیام پاکستان کے خلاف تھے آج بھی وہ ملک دشمن عناصر کے ساتھ ہیں اور اسلام کے نام کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردوں کا ساتھ دیکر نہ صرف ملک کو اندورنی طور پر کھوکھلا کرنے کی سازش کررہے ہیں بلکہ بیرونی دنیا میں پاکستان کو ایک دہشت گردریاست کے طور پر روشناس کروا کے وطن عزیز پر حملہ کروانے کا جواز پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ14نومبر کو عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کو یہ پیغام مل جائے کہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے اور پاکستان جنوبنی دہشتگردریاست نہیں بلکہ یہاں مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب اور عقائد کے لوگ بھی اپنے مذاہب کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پرامن زندگی گزاررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 14نومبر کو ایم کیوایم کی جانب سے منعقد کئے جانے والے عوامی ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں ۔ 
ایم کیو ایم میرپور خاص زون کی جانب سے کارکنان سے اظہار تعزیت
میرپورخاص۔۔۔۔۔5نومبر، 2012ء
ایم کیوایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی کا عمرکوٹ زون کے انچارج پونجومل بھیل کے سسر، مرکزی الیکشن سیل کے رُکن خالد مجید کے تایا ، یونٹ دولت پور Bکے کمیٹی ممبر عبدالرشید ، یونٹ 4/Cکے انچار ج عبدالرب کے چچازاد بھائی ، نوکوٹ یونٹ کے کمیٹی ممبر محمد وکیل کی بھابی کے انتقال پر گہرے دُکھ ، رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں ایم کیوا یم ٹنڈو الہ یار زون کے ذمہ داران کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں
ٹنڈو الہ یار : 08نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کے سلسلے میں ایم کیوا یم ٹنڈو الہ یار زون کے ذمہ داران نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ اس سلسلے میں جوائنٹ زونل انچارج شاہد عالم قائم خانی ، اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم، ثاقب احمد خانزادہ اور امجد حسین جاگیرانی نے معروف شاعراور ادیب سلیم احمد بچانی سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں عوامی ریفرنڈم میں شرکت کر کے اپنی رائے کا اظہار کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر شاہد عالم قائم خانی نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ملک بھر کے دانشور وں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ عوامی ریفرنڈم کا انعقاد پاکستان کو بانی پاکستان کے تصورات کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کی جانب پیش رفت ثابت ہو گا ۔اس موقع پر سلیم احمد بچانی نے پاکستان کو انتہا پسندی کے خطرات سے نکالنے کے لئے بے مثل کاوشیں کرنے پر قائد تحریک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورامید کا اظہار کیا کہ عوامی ریفرنڈم کا انعقاد طالبان دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کی مشترکہ آواز کو اجاگر کرنے کا باعث ثابت ہو گا۔ 
ایم کیو ایم ٹنڈوالہ یار زون کی جانب سے کارکنان سے اظہار تعزیت
ٹنڈو الہ یار : 08نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے یونٹ 4-Aکے کارکن سید سلمان علی کے چچا سید بشیر علی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں رکن زونل کمیٹی امجد حسین جاگیرانی، یونٹ ذمہ داران و کارکنان سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے مل کر تعزیت کا اظہار کیا ۔

آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں وزیر اعظم ٹرانسپورٹ روزگار سکیم کے تحت نئی گاڑیوں کے فراہمی کے سلسلہ میں دی بنک آف آزاد جموں و کشمیر سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے بات چیت جاری ہے ، حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر
مظفر آباد۔۔۔۔08نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن و حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں وزیر اعظم ٹرانسپورٹ روزگار سکیم کے تحت نئی گاڑیوں کے فراہمی کے سلسلہ میں دی بنک آف آزاد جموں و کشمیر سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے بات چیت جاری ہے جولائی کے آخر تک طریقہ کار طے کر کے گاڑیوں کا اجراء کیا جائے گا۔مظفر آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے ابتدائی طور پر ایک ہزار گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کا طریقہ کار طے کیے جانے کے لئے بنکوں اور مالیاتی اداروں سے بات چیت جاری ہے ۔ گاڑیاں ترجیحی بنیادوں پر ان افراد کو دی جائیں گی جو پہلے سے ہی شعبہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہیں اور پرانی گاڑیوں کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی اصل قیمت مالکان اسان اقساط میں ادا کریں گے جبکہ سود کی رقم حکومت آزاد کشمیر ادا کرے گی ۔ طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ سکیم کا مقصد ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ خطے سے پرانی گاڑیوں کا خاتمہ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے جدید اور آرام دہ گاڑیوں کی فراہمی ہے تاکہ عوام کو جدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز کے ٹریفک حادثات پر بھی قابو پایا جا سکے ۔

تمام پاکستانی ایم کیوایم کے ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیں تاکہ ملک و قوم کا موقف ساری دنیا کے سامنے عیاں ہو، سہیل یوسف
حیدرآباد کی عوام نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا اور وہ قائد تحریک کی ہدایت پر عوامی ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لے گی، سید وسیم حسین
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون سیکٹر ای اور ایچ ہونے والے بزرگوں کے اجلاس سے خطاب 
حیدرآباد ۔۔۔08نومبر2012ء
پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے ہمیں اپنے بزرگوں کے عمل کو دوہرانا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ضروری تھا اور آج پاکستان کے تحفظ کیلئے ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون کے رکن و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سہیل یوسف نے سیکٹر ایچ کے زیر اہتمام بزرگوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ ،سیکٹر ایچ کے ذمہ داران و کارکنان سمیت علاقے کے معززین اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ طالبان دراصل مذہب و ملک کے دشمن کا نام ہے جو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ملک و قوم کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے ہونے والا عوامی ریفرنڈم پاکستانی عوام کی آواز ہوگا اور اس ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی آواز دنیا تک پہنچے گی ۔انہوں نے کہاکہ تمام پاکستانی ایم کیوایم کے عوامی ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیں تاکہ ملک و قوم کا موقف ساری دنیا کے سامنے عیاں ہو۔جبکہ ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹر ای کے زیر اہتمام بھی بزرگوں کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،سیکٹر ای کے ذمہ داران و کارکنان سمیت علاقے کے معززین اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک ہر شدت پسند اور طالبان کی خودساختہ شریعت کے خلاف اور انکی انتہا پسندی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کی ہدایت پر ایم کیوایم کی جانب سے ہونے والے عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے جسکے ذریعے دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستانی عوام دراصل قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان چاہتے ہیں اور کسی صورت طالبان کا پاکستان نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کی عوام نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا ہے اور وہ قائد تحریک کی ہدایت پر ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لے گی ۔

5/4/2024 12:40:46 PM