Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام ہونے والاریفرنڈم ملک کی قسمت بدلنے اور اسے اپنے پیروں پرکھڑا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔الطاف حسین


ایم کیوایم کے زیراہتمام ہونے والاریفرنڈم ملک کی قسمت بدلنے اور اسے اپنے پیروں پرکھڑا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔الطاف حسین
 Posted on: 11/3/2012
ایم کیوایم کے زیراہتمام ہونے والاریفرنڈم ملک کی قسمت بدلنے اور اسے اپنے پیروں پرکھڑا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔الطاف حسین
ایم کیوایم کا عوامی ریفرنڈم انتہائی اہمیت کاحامل ہے،اس کے ذریعے ملک کی تقدیرکافیصلہ ہوگا،
ریفرنڈم میں پڑھے لکھے نوجوان،طلبہ وطالبات اور ملک سے سچی محبت کرنے والے تمام عوام بتائیں گے کہ وہ کیساپاکستان چاہتے ہیں
ملک آج طرح طرح کے مسائل کاشکارہے ، ہم پاکستان کومسائل سے نکالناچاہتے ہیں
محب وطن پاکستانی اپنے وطن کی بقاء کیلئے ایک ہیں اورپاکستان پربری نظررکھنے والوں کوپہلے سچے پاکستانیوں کوختم کرناہوگاتب وہ
پاکستان کی طرف بری نظر ڈال سکتے ہیں
تمام محب وطن عوام خداراملک کوبچانے کیلئے اس ریفرنڈم میں بھرپورحصہ لیں اوروقت نکال کر ریفرنڈم میں اپناووٹ ضرور
کاسٹ کریں۔ رابطہ کمیٹی سے فون پر گفتگو
لندن:۔ ۔۔3، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے زیراہتمام ہونے والاریفرنڈم ملک کی قسمت بدلنے اور اسے اپنے پیروں پرکھڑا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگالہٰذا ملک بھرکے عوام اس ریفرنڈم میں بھرپورحصہ لیں۔ انہوں نے یہ بات آج رابطہ کمیٹی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا عوامی ریفرنڈم انتہائی اہمیت کاحامل ہے،اس کے ذریعے ملک کی تقدیرکافیصلہ ہوگا، اس ریفرنڈم میں پڑھے لکھے نوجوان،طلبہ وطالبات اور ملک سے سچی محبت کرنے والے تمام محب وطن عوام بتائیں گے کہ وہ کیساپاکستان چاہتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان آج طرح طرح کے مسائل کاشکارہے ، ہم پاکستان کو ان مسائل سے نکالناچاہتے ہیں،ایم کیوایم کایہ ریفرنڈم مسائل کاشکارملک میں نئی روح پھونک کراسے نہ صرف اپنے پیروں پرکھڑاکرکے چلنے کے قابل بناسکتاہے بلکہ اسے غیرملکی خیرات اوربھیک سے نجات دلاکراسے ایک غیرتمندملک بنانے کی جانب گامزن کرسکتاہے اورپاکستان پر بری نظرڈالنے والوں کوبتاسکتاہے کہ تمام سچے محب وطن پاکستانی اپنے وطن کی بقاء کیلئے ایک ہیں اورپاکستان پر بری نظررکھنے والوں کوپہلے سچے پاکستانیوں کوختم کرناہوگاتب وہ پاکستان کی طرف بری نظرڈال سکتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے تمام محب وطن عوام سے اپیل کی کہ وہ خداراملک کوبچانے کیلئے اس ریفرنڈم میں بھرپورحصہ لیں اوروقت نکال کر ریفرنڈم میں اپناووٹ ضرورکاسٹ
کریں۔

بونیر کے علاقے ڈگر میں امن لشکر کے مقامی رہنما فتح خان کے گھرکے باہرخود کش بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
بم دھماکے میں فتح خان ، ان کے محافظوں کی شہادت پر سوگواران سے ظہار افسوس 

لندن:۔۔۔3، نومبر2012ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بونیر کے علاقے ڈگر میں امن لشکر کے مقامی رہنما ء فتح خان کے گھر کے باہر خود کش بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذ مت کی ہے اور خود کش دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے خود کش بم دھماکے میں امن لشکر کے فتح خان اور ان کے محافظوں کی شہادت پر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ہر اس جماعت کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتی ہے جو دہشت گردی کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مصلحت سے بالا تر ہوکر خود کش بم دھماکے کی بھر پور مذمت کرنی چاہئے اور دہشت گردی کے خلاف متحد و منظم ہوکر ڈٹ جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے افراد کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور قوم کے بلند حوصلوں کے سبب ایک دن ضرور ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات ملے گی ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے امن لشکر کے مقامی رہنما ء فتح خان سمیت ان کے محافظوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم  
راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ بونیر کے علاقے ڈگر میں امن لشکر کے مقامی رہنما  
ء فتح خان کے گھر کے باہر خود کش بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث ملک اور تعلیم دشمن دہش      
گردوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے ۔

قائداعظم کاپاکستان یاطالبان کاپاکستان ایم کیوایم نے عوامی ریفرنڈم کرانے کی تیاریاں شروع کردی
ریفرنڈم کی تیاریوں کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے ارکان کااہم اجلاس 
کراچی ۔۔۔03نومبر 2012
متحدہ قومی موومنٹ کااہم اجلاس جمعہ کی شب خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہواجس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائمخانی اورڈاکٹرنصرت ،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے تمام ونگز و شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حالیہ بیان کی روشنی میں ملک بھرمیں’’قائداعظم ؒ کاپاکستان۔۔۔یا۔۔۔طالبان کاپاکستان‘‘کے عنوان سے عوامی ریفرنڈم کے انعقادکے حوالے سے ملک بھرسے آنیوالی تجاویزپرغورو غوص کیاگیااورریفرنڈم کیلئے مختلف آراء بھی پیش کی گئیں اس سلسلے میں ملک بھرمیں عوامی رابطہ مہم اوردیگرانتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں عوامی ریفرنڈم کے آغاز کیلئے تیاریوں کوحتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں ملک کودرپیش چیلنجزاور بحرانوں سے نکالنے ،انتہاء پسندی اوردہشت گردی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے اورملک میں امن وامان کے قیام سمیت سوات میں دہشت گردوں کانشانہ بننے والی قوم کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف
زئی،شازیہ اورکائنات سے بھی بھرپوراظہاریکجہتی کیاگیااس کی صحت وسلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کاروکاری کے الزام میں شوہر کے انسانیت سوز ظلم کا نشانہ بننے والی لالی بھیل کی جناح اسپتال جاکر عیادت کی 
کراچی ۔۔۔03، نومبر2012ء 
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی محترمہ ہیر سوہو ، محترمہ حسنہ آفتاب اور عبد المعید نے جناح اسپتال میں کاروکاری کے الزام میں شوہر کے انسانیت سوز ظلم کا نشانہ بننے والی لالی بھیل کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مظلوم خاتون پر ہونے والے ظلم پردلی افسوس اورہمدردی کااظہار کیا ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے اسپتال کے عملے کو لالی بھیل کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سانگھڑ میں کاروکاری کے الزام میں شوہر کے ہاتھوں لالی بھیل کو انسانیت سوز تشدد کانشانہ بنائے جانے کا سختی سے
نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث ظالم شوہر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین 4نومبر 2012ء کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں پر یس کانفرنس کرینگے۔
کراچی :۔۔۔3نومبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین 4نومبر 2012ء بروز اتوار شام 4:00بجے لا ل قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اہم پریس کانفرنس کرینگے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائے گا ۔

ملک کو نازک حالات سے نکالنے اور نتیجہ خیز قدم اٹھانے کیلئے ملک بھر کے عوام ریفرنڈم میں حصہ لیکر اپنا 
قومی فرض ضرور نبھائیں ، انچارج و اراکین کراچی تنظیمی کمیٹی
’’قائد اعظم کا پاکستان ؟ یا طالبان کا پاکستان ‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں ریفرنڈم کے انعقاد کی ہدایت پر قوم جناب الطاف حسین 
کو جرات ، ہمت اور بہادری کے مظاہر ے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے 

کراچی: ۔۔۔3، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی و اراکین نے نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور طلبہ و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ’’قائد اعظم کا پاکستان ؟یا طالبان کا پاکستان ؟‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں کرائے جانے والے ریفرنڈم کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرائیں اور دنیا کو بتا دیں کہ پاکستانی عوام روشن خیال اور اعتدال پسندی پر یقین رکھتی ہے اور انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور کلاشنکوفی شریعت کو ہرگز قبول نہیں کرے گی ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ایک ہی دن ہونے والا عوامی ریفرنڈم انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس میں ہر فرد کو قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شرکت یقینی بنانی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ’’قائد اعظم کا پاکستان ؟ یا طالبان کا پاکستان ‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کے انعقادکی ہدایت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے واحد رہنما ء ہیں جو بلا خوف و خطر حق و سچ کی آواز بلند کررہے ہیں اور قوم اس جرات ، ہمت اور بہادری پر جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس اہم ایشو پر جو نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتیں اور قومی ادارے خاموشی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ مجرمانہ فعل کے مرتکب ہورہے ہیں اور ان کا یہ فعل ملک و قوم کو تاریکیوں میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونیوالے عوامی ریفرنڈم میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں اور ملک کو نازک حالات سے نکالنے اور نتیجہ
خیز قدم اٹھانے کیلئے عوامی ریفرنڈم میں حصہ لیکر اپنا قومی فرض ضرور نبھائیں ۔ 

ملتان کے رہائشی رانافضل نامی شخص کاایم کیوایم سے قطعی کوئی تعلق نہیں
عوام وکارکنان ایسے عناصرپرکڑی نظررکھیں جوایم کیوایم کانام استعمال کرکے ایم کیوایم کوبدنام کررہے ہیں

کراچی :۔۔۔03ِنومبر 2012
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملتان کے رہائشی رانافضل نامی شخص سے لاتعلقی کااظہارکیاہے اورملتان کے عوام وایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوہدایت کی ہے کہ وہ رانافضل نامی شخص سے دوررہیں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے وضاحت کی کہ رانافضل نامی شخص اوراس کے کسی بھی فعل سے ایم کیوایم کاقطعی کوئی تعلق نہیں بلکہ رانافضل نامی شخص جال سازی اوردھوکہ دیہی کے کاموں میں براۂ راست ملوث ہے جوکراچی کارہائشی ہے اورملتان میں رہائشی اختیارکیے ہوئے ہے اورخودکوایم کیو ایم کاکارکن ظاہرکرکے ایم کیوایم کی ساکھ کونقصان پہنچارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جولوگ ایم کیوایم کانام استعمال کرکے اس جماعت کوبدنام کررہے ہیں ایسے عناصرپرکڑی نظررکھیں۔رابطہ کمیٹی نے ملتان زون کے تمام ذمہ داران وکارکنان کوبھی ہدایت کی کہ تنظیمی نظم وضبط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے رانافضل نامی شخص
سے کسی بھی قسم کاکوئی رابطہ نہ رکھیں۔

ملک بھر کے عوام ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیکر ارباب اختیار و اقتدار کو دہشت گردی کے خلاف سخت ، مصلحت سے پاک ، مثبت اور عملی 
فیصلے کرنے کی ہمت اور طاقت فراہم کریں ، ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی 
ارباب اختیار و اقتدار قوم کے متفقہ فیصلہ کی ریفرنڈم سے قبل ہی آواز سن لیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عوامی تعاون 
سے چھٹکارے کی پیشگی منصوبہ بندی کرلیں

کراچی ۔۔۔3، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم اور اراکین نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں ایک ہی دن ’’قائد اعظم کا پاکستان یا طالبان کا پاکستان ‘‘ کے عنوان سے ہونیوالا عوامی ریفرنڈم قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد و منظم کردیگا اور ملک کے نازک حالات میں جناب الطاف حسین نے جس ہمت اور جرات کے ساتھ عوامی ریفرنڈم کے ملک بھر میں انعقاد کی ہدایت کی ہے اس پر پوری قوم جناب الطاف حسین کوسلام تحسین پیش کرتی ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور کلاشنکوفی شریعت کے خلاف اب ملک بھر کے عوام کو واضح مؤقف اختیار کرنا ہوگا ورنہ یہ عفریت دین اسلام کے نام پر نہ صرف ملک میں نام نہاد شریعت کا جبری نفاذ کرے گا بلکہ امن ، سلامتی اور آشتی کے مذہب دین اسلام کے امیج کو بری طرح سے پامال کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ۔ کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے ہاریوں ، کسانوں ، محنت کشوں ، طلبہ و طالبات ، علمائے کرام ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلاء ، تاجر ، صنعتکار ، شعراء ، دانشور وں ، ٹرانسپورٹرز اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ عوامی ریفرنڈم میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں اور دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف اپنی رائے کاا ظہار کرکے ملک کے ارباب و اختیار کو سخت ، مصلحت سے پاک ، مثبت اور عملی فیصلے کرنے کی
ہمت اور طاقت فراہم کریں ۔ 

قائد تحریک الطاف حسین فرسودہ نظام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ فرسودہ عقائد کی تبدیلی کے لئے بھی جدوجہد کر رہے ہیں ۔سید محمد علی شاہ

ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔03نومبر2012
ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی ریفرنڈم کا انعقاد پاکستان سے انتہا پسندی کے خاتمے کی جدوجہد میں ایک سنگ میل کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونٹس اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس کے دوران کیا ۔ اس موقع پرانکے ہمراہ جوائنٹ زونل انچارج شاہد عالم قائم خانی ، اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم اور ثاقب احمد خانزادہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین فرسودہ نظام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ فرسودہ عقائد کی تبدیلی کے لئے بھی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ملکی و بین الاقوامی حالات میں تیزی کے ساتھ رونما ہونے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم کے ایک ایک فرد کو فیصلہ کن جدوجہد کا آغازکرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ خود ساختہ عقائد کی بنیاد پر پورے معاشرے کو یرغمال بنانے والے پاکستان کے حقیقی دشمن ہیں ۔ مذکورہ انتہا پسند عناصر بے گناہ افراد کا قتل عام کر کے پورے ملک میں لا قانونیت کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح اور انکے رفقاء کی انتھک محنت اور لاکھوں مسلمانوں کی جانوں کی قربانیوں کے بعد عمل میں آیا ۔ پاکستان کے قیام کا مقصد ایک ایسی مملکت کا قیام یقینی بنانا تھا جس کے ذریعے ملک میں بسنے والی تمام مذہبی اکائیوں کو انکے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی آزادی فراہم ہوسکے ۔ نام نہاد طالبان معصوم ملالہ اور اس جیسی ہزاروں معصوم بچیوں کے مستقبل تاریک کر کے قیام پاکستان کے عمل کو پوری دنیا کے سامنے خفت و رسوائی کا باعث بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داران و کارکنان اپنے علاقوں میں عوام سے رابطہ کریں اور انہیں عوامی ریفرنڈم میں شرکت کر کے اپنی رائے کا اظہار کرنے پر آمادہ کریں ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اپنی رائے کا اظہار کر کے پاکستان کے
مستقبل کا تعین کر سکیں ۔ 

پاکستان میں انتہا پسندوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔پاکستان کو قائد اعظم کی لبرل اور پروگریسو سوچ کے مطابق بنائیں گے ۔محمد قطب الدین
سکھر۔۔۔۔۔02نومبر 2012 ؁ء 
ایم کیو ایم سکھر کے زونل انچارج محمد قطب الدین و اراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ ا نتہا پسندی کے خلاف ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں حق پرست عوام اپنا بھرپور حق رائے دہی استعمال کر کے یہ فیصلہ دیں گے کہ پاکستان میں انتہا پسندوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔پاکستان کو قائد اعظم کی لبرل اور پروگریسو سوچ کے مطابق بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم اور پولنگ کیمپوں کے وزٹ کے دوران لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی عوام عوامی ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کر لیں کہ وہ کیسا پاکستان چاہتے ہیں قائد اعظم کے ویژن والا یا طالبان کے ویژن والاپاکستان۔عوامی ریفرنڈم کے اعلان کے بعد مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے زونل آفس فون کر کے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی اس کاوش کو بہت سراہااور اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جو بلا خوف و خطر عوامی امنگوں کے مطابق پاکستان کی بقا و سلامتی کی بات کرتے ہیں ۔سکھر میں عوامی ریفرنڈم کی تاریخ کا بڑی بے چینی سے انتظارکیا جا رہا ہے۔سکھر کی حق پرست عوام قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین کی اپیل پر بغیر کسی دباؤ ،خوف اور کسی بھی قسم کے مفاد سے بالا تر ہو کر ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ پاکستان کے عوام ظلم و جبر اور دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے بلکہ ظلم و بربریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ہمارا دین لبرل ،پروگریسو مذہب ہے۔اسلام کا نعرہ لگانے والے درندہ صفت طالبان در حقیقت خود اسلام اور نبی کریم
ﷺکی سیرت کے منافی کام کر رہے ہیں۔

قیام پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے بیشمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا
طالبان اپنے مفاد کے خاطر ملک وقوم کو تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں ۔ محمد شریف 
حیدرآباد۔۔۔03 نومبر2012 ء
قیام پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے بیشمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آج پھر ہمیں پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے اپنے بزرگوں کے عمل کو زندہ کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے زونل آفس حیدرآباد میں سیکٹرز وشعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اراکین زونل کمیٹی ،سیکٹرز اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ۔انہوں نے مذید کہا کہ طالبان اسلام و پاکستان دشمن کا نام ہے جو اپنے مفاد کے خاطر ملک و قوم کو تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں اپنے ذاتی مذاہب کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین طالبان کی خودساختہ شہریت کے خلاف اور انکی انتہا پسندی کے سامنے سیسۂ پلائی دیوار ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کی جانب سے ہونے والے عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ملک اور قوم کے مفاد میں ہے جسکے ذریعے عوام دنیا کو یہ پیغام دیگی کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا پاکستان ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کی عوام نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا ہے اور وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی فکر اور انکے نظریے کے مطابق محنت لگن سے کام کرنا ہوگاتو ہم ملک میں طالبان کا راستہ روک سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا نے میں مصروف
عمل ہے اور موجودہ حالات میں ہمیں زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔

قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہے جو اسلام و ملک دشمن عناصرکے سامنے دیوار ہے 
طالبا ن کا پاکستان یا قائد اعظم کا پاکستان اب فیصلہ کا وقت آگیا ہے۔حیدرآباد زون شعبہ خواتین

حیدرآباد۔۔۔03 نومبر2012 ء
طالبا ن کا پاکستان یا قائد اعظم کا پاکستان اب فیصلہ کا وقت آگیا ہے اور پاکستانی خواتین ایم کیوایم کی جانب سے ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیں گی اور ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بننے میں اپنا کردار ادا کریگی ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون شعبہ خواتین کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ واراکین کمیٹی نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ طالبان اسلام و پاکستان دشمن عناصر ہیں جو اپنی خودساختہ شہریت کو دین اسلام کا نام دیاکر اسلام کو بدنام کررہے وہ کسی بھی ریایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ اسلام اور پاکستان کو اپنے مفاد کیلئے کون استعمال کررہا ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب ملک سے ان طالبان کا خاتمہ ہوگا اور ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوری و فلاحی ریاست قائم ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ہونے والے ملک بھر میں ہونے والا عوامی ریفرنڈم یہ بات ثابت کردیگا کہ عوام قائد اعظم کا پاکستان چاہتی ہے یا طالبان کا پاکستان ۔انہوں نے کہاکہ یہ عوامی ریفرنڈم طالبان کے خاتمے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہے جو اسلام و ملک دشمن عناصرکے سامنے دیوار ہے جو ملک وقوم کے دشمنوں سے برسربیکار ہے اور بہت جلد قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد بدولت پاکستان سے اسلام اور ملک
دشمنوں کا خاتمہ ہوگا۔

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستان کی مستقبل کی بقاء کی خاطرہونے والے ریفرنڈم میں عوام بھر پور حصہ لیں ۔ ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون

گوجرنوالہ ۔۔۔۔۔03نومبر 2012 
ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون میں الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر ہونے والے ریفرنڈم کے لئے بھر پور تیاری ہو رہی ہے اس حوالے سے پولنگ کے لئے بھی اہم مقامات مقرر کر لئے گئے ہیں اور پورے زون میں بہت سے اہم مقامات پر بڑی بڑی الطاف بھائی کی تصاویر والی سکن آویزاں کی جارہی ہیں اس حوالے سے ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون کے ذمہ داران کا اجلاس ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون آفس میں منعقد ہوا جس میں تمام زون سے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی اس حوالے سے زونل انچارج عابد گجرنے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب پاکستانی عوام کو اب یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ان کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے یا نام نہادطالبان کا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اگر اب کوئی ملک کو بچا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف الطاف حسین ہی ہے کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعداگر کوئی پاکستان کا حقیقی خیر خواہ ہے تو وہ صرف اور صرف الطاف حسین ہی ہے جس نے ملک کو در پیش مسائل سے قوم کو آگاہ کیا بلکہ قوم کو ان مسائل سے نکالنے کے لئے عملی اقدام بھی کیے اسی طرح الطاف حسین نے موجودہ ملکی صورت حال مدنظر رکھتے ہوئے اور چند نام نہاد اسلام کے ٹھیکے داروں کی طرف سے خود ساختہ شریت زبردستی عوام پر لاگو کرنے کے خلاف عوامی ریفرنڈم کرانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی عوام قائد اعظم کا پاکستان چاہتی ہے تو اس ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لے اور اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں انہوں نے مزید کہا کہ اب ٖفیصلہ پاکستانی عوام پر ہے کہ اب وہ اپنی آنے والی نسلوں کو کیسا پاکستان دینا چاہتے ہیں ایک پڑھا لکھا حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت خداد یا نام نہاد طالبان کا پاکستان ،انہوں نے مزید کہا کہ جس جرات اور حوصلے کا مظاہرہ قائد تحریک
جناب الطاف حسین نے کیا ہے اب عوام کو بھی چاہیے کہ اسی جوش اور ولولہ کے ساتھ اس میں بھر پور حصہ لیں۔

بیس لاکھ سے زائد مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق بننے والے پاکستان کے لیئے قربانیاں دیں تھیں، فرید احمد خان 
میرپورخاص۔۔۔۔03نومبر2012
میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے کہا کہ بیس لاکھ سے زائد مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق بننے والے پاکستان کے لیئے قربانیاں دیں تھیں ۔وہ زونل آفس پرشہر کی مختلف یوسیز سے آنے والے نوجوانوں سے ملاقاتیں کررہے تھے۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین نے جب سے "قائد اعظم کا پاکستان یا طالبان کا پاکستان "کے حوالے سے عوامی ریفرنڈم کا علان کیا ہے ۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لئے بے چین ہیں ۔ شہر کی مختلف یوسیز سے نوجوان پاکستان کے جھنڈے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قد آدم تصاویر لیئے گشت کرتے نظر آئے جبکہ مختلف مقامات پر نوجوانوں نے طالبائزیشن کے خلاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔ نوجوانوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا بنیادی مقصد تمام مذاہب ، عقائد اورمسالک کے لوگوں کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنے اپنے مذاہب اور عقائد پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا حق ہواور بلاتفریق رنگ ونسل اور زبان کے تمام لوگوں کو وہ تمام تر بنیادی حقوق حاصل ہوں لیکن آ ج پاکستان دشمن عناصر مذہب کا سہارالیکر پاکستان کو بدنام کرنے کوشش کررہے ہیں اور مختلف مذاہب اور عقائد کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں ، اور درگاہوں پر جدید اسلحہ سے حملہ کرکے پاکستانی عوام کو بزور اسلحہ مذہبی جنونیت کی طرف دھکیلنا چاہ رہے ہیں ۔ قائد تحریک محترم جناب الطاف حُسین نے اپنی بھر پور قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف ان ملک دشمن عناصر اور مذہبی دہشت گردوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کوبے نقاب کیا اور بے بانگ ودہل بغیر کسی ڈر وخوف کے ان کے ملک دشمن عزام کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر شہر کی مختلف یوسیزسے آئے ہونے نوجوانوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی جانوں کو قربان کردیں گے لیکن وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کے شانہ بشانہ طایلبانائزیشن ک خلاف بھر پور جد وجہد کریں گے اور عوامی ریفرنڈ م میں بھر پور حصہ لیں گے تاکہ پوری دنیا میں پاکستان کو ایک جنونی مذہبی ر یاست کے بجائے ایک روشن خیال اور بہتر مستقبل کی طرف گامزن ملک کے طور پر
روشناس کروایا جاسکے ۔

12/22/2024 11:15:26 AM