اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
وفدمیں قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹرعذراپیچوہو، WHO کے ڈائریکٹر پولیو آپریشن ڈاکٹرحامدجعفری، پاکستان میں ٹیم لیڈر
ڈاکٹرایلیس ڈیورے اور نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹرالطاف حسین بوسن شامل تھے
کراچی ان شہروں میں شامل ہے جہاں بعض علاقوں میں لوگوں کے عدم تعاون کے باعث بچوں کے پولیومیں مبتلاہونے کے
خدشات موجودہیں۔ عالمی ادارہ ء صحت
اقوام متحدہ کے وفدنے انسدادپولیو کے سلسلے میں ایم کیوایم کی کوششوں اور قائدتحریک الطاف حسین کے وژن کوسراہا
ملاقات میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفےٰ عزیزآبادی، جوائنٹ انچارج قاسم علی رضا اور
رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانوراورطارق جاویدشریک تھے
انسدادپولیو کے سلسلے میں ایم کیوایم عالمی ادارہء صحت کے ساتھ بھرپورتعاون کرے گی۔ رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔ 2 نومبر2012ء
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ ء صحت ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک چاررکنی وفدنے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ وفدمیں قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹرعذراپیچوہو، WHO کے ڈائریکٹر پولیو آپریشن اینڈریسرچ ڈاکٹرحامدجعفری، انسداد پولیوکیلئے پاکستان میں عالمی ادارہ ء صحت کے ٹیم لیڈر ڈاکٹرایلیس ڈیورے اورپولیومہم کیلئے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹرالطاف حسین بوسن شامل تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفےٰ عزیزآبادی، جوائنٹ انچارج قاسم علی رضا اوررابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانوراورطارق جاویدشریک تھے۔ عالمی ادارہء صحت کے وفدنے انسدادپولیو کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں کی جانے والی کوششوں پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ وفدنے بتایاکہ انسدادپولیومہم میں اقوام متحدہ کوپاکستان ، انڈیااورنائیجیریامیں مشکلات کاسامنا ہے تاہم اقوام متحدہ کاعالمی ادارہء صحت اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈبلیوایچ او کے وفدکاکہناتھاکہ پاکستان میں کراچی ان شہروں میں شامل ہے جہاں کے بعض علاقوں میں لوگوں کے عدم تعاون کے باعث بچوں کے پولیومیں مبتلاہونے کے خدشات موجودہیں۔اقوام متحدہ کے وفدنے انسدادپولیو کے سلسلے میں ایم کیوایم اوراس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی کوششوں اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے وژن کوسراہا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عالمی ادارہء صحت کے وفدکوانسدادپولیو کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے بھرپورتعاون کایقین دلایااوروفدسے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کاوژن اس معاملے میں واضح ہے اورایم کیوایم کراچی اورملک کے دیگرشہروں میں بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے کیمپ لگانے کیلئے بھی تیارہے اوراسے اپناہرممکن تعاون پیش کرے گی۔
نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔2، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دو شہریوں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ فائرنگ سے شہریوں کا بہیمانہ قتل تو قابل مذمت فعل ہے ہی لیکن اس قتل کے بعد ان پر جھوٹے الزامات عائد کرنا اس سے زیادہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فہیم الدین اور عدنان کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مقتولین کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث افراد کو جلدا ز جلد انصاف کے کٹہرے میں لاکر مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
ملک بھر کی خواتین عوامی ریفرنڈم میں ضرور حصہ لیں اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کریں کہ وہ
کس قسم کا پاکستان چاہتی ہیں ؟ ، ایم کیوایم شعبہ خواتین
عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ملک کیلئے خوش آئند اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا
کراچی ۔۔۔2، نومبر2012ء
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین کمیٹی نے ملک بھر کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں جلد منعقد ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیں اور اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں کہ وہ قائد اعظم کا پاکستان چاہتی ہیں یا طالبان کا ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ’’قائد اعظم ؒ کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا پاکستان چایئے‘‘ کے عنوان سے ہونے والا عوامی ریفرنڈم انشاء اللہ تعالیٰ دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور ریفرنڈم کے نتائج ایسے فیصلے کرنے کی قوت اور جرات پیدا کریں گے جس سے ملک کو استحکام ملے گا اور جمہوریت فروغ پائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک جن نازک ترین حالات اور سنگین خطرات میں گھرا ہوا ہے ان سنگین حالات سے ملک کو نکالنے کیلئے قومی یکجہتی کے مظاہرے کی ضرورت ہے اور عوامی ریفرنڈم میں ملک بھر کے عوام اور خواتین بھر پور حصہ لیکر ثابت کردیں کہ وہ نام نہاد کلاشنکوفی اور ڈنڈا بردار شریعت کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا نام استعمال کرکے اس کا امیج دنیا بھر میں خراب کرنے والوں کا قوم عوامی ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیکر سخت محاسبہ کرے گی اور شدت پسندی اور انتہاء پسندی کے خلاف قومی مفاد میں اپنا واضح اور ٹھوس مؤقف پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے جرات اور ہمت کا مظاہرہ کرکے شدت پسندی اور انتہاء پسندی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کی ہدایت کرکے ملک و قوم پر احسان کیا ہے اور انشاء اللہ اس عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ملک کیلئے خوش آئند اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین کمیٹی نے ملک بھر کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ عوامی ریفرنڈم میں ضرور حصہ لیں اور ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کریں ۔
الطاف حسین نے ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کی ہدایت کرکے قومی فریضہ سر انجام دیاِ ایم کیوایم پنجاب صوبائی کمیٹی
پنجاب سمیت ملک بھر کے نوجوان ، بزرگ اور خواتین عوامی ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیکر اپنی رائے کاا ظہار کریں کہ وہ کس قسم کا پاکستان چاہتے ہیں ؟
ملک کو درپیش دہشت گردی کے سنگین خطرات سے نمٹنے کیلئے عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ہی بہترین حل ہے ، عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کی
ہدایت پر ملک بھر کے عوام الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں
لاہور۔۔۔2، نومبر2012ء
ایم کیوایم پنجاب صوبائی کمیٹی کے انچارج محمد حسین و اراکین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے’’قائد اعظم کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا پاکستان چاہئے ‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کرانے کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور پنجاب سمیت ملک بھر کے نوجوانوں ،بزرگوں ا، خواتین ، طلبہ و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیں اور ملک و قوم کو نازک صورتحال سے نکالنے کیلئے اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ’’قائد اعظم کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا پاکستان چاہئے ‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کی ہدایت کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ میلوں دور رہنے کے باوجود ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے نہ صرف عملی اور سنجیدہ جدوجہد کررہے ہیں بلکہ حکمرانوں ، مسلح افواج ، سیاستدانوں ، مذہبی رہنماؤں سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کی توجہ ملک کے سنگین حالات کی جانب دلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عوامی ریفرنڈم کے انعقاد سے صحیح عوامی رائے معلوم ہوگی اور سب کے سامنے ظاہر ہوجائے گا کہ ملک بھر کے عوام کس قسم کا پاکستان چاہتے ہیں اورایسے سنگین و نازک حالات میں عوامی ریفرنڈم کے ذریعے ہی ملک کو منجدھار سے نکالا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش دہشت گردی کے سنگین خطرات سے نمٹنے کیلئے عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ہی بہترین حل ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ریفرنڈم کے انعقاد کی ہدایت کرکے قومی فریضہ سر انجام دیا ہے جس پر ملک بھر کے عوام انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ایم کیوایم پنجاب کمیٹی کے انچارج و اراکین نے ملک بھر سمیت باالخصوص پنجاب کے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، طلبہ ، طالبات ، سرکاری و نجی ملازمین ، سیاسی و مذہبی کارکنوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد سے اپیل کی کہ وہ عوامی ریفرنڈم میں ملک و قوم کی خاطر بھر پور طریقے سے حصہ لیں اور ملک کو دہشت گردی کے سنگین خطرات اور چیلنجز سے نکالنے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں ۔
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا کارکنان کے انتقال پر اظہار افسوس
لندن۔۔۔02نومبر 2012
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر ایلڈر زونگ کے رکن سید لیاقت حسین، ایم کیو ایم جامشورو زون کوٹری یونٹ 2/Bکے رکن محمد علی اور نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 134کے کارکن اقبال حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے (آمین )۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے کارکنان سید لیاقت حسین، محمد علی اور اقبال حسین ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن اصغر شاہ کے والد نصیر احمد، کشمیر کمیٹی یوَ سی 04،نارتھ ناظم آباد کے کارکن شریف کیانی کے بڑے بھائی عبدالرحمان کیانی اورپاک کالونی سیکٹر یونٹ 137 کے کارکن محمد رئیس قریشی کے صاحبزادے عائش کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ایم کیو ایم امریکہ کے ذمّہ داران کی شہداء قبرستان اوریادگارِ شہداء حق پر حاضری اورفاتحہ خوانی
کراچی ۔۔۔02نومبر 2012
ایم کیو ایم "یو ایس اے"کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے دیگر یونٹوں کے ذمہ داران و ارکان کے ہمراہ یادگارِ شہداء حق جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ امریکہ کی ریاستوں نیو یارک، نیو جرسی، ہیوسٹن ، ڈیلس ، سن انٹونیو اور فلیڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے ذمہّ داران و ارکان بھی موجود تھے ۔ یادگار شہداء حق پر حاضری کے بعد وفدنے عزیز آباد میں شہداء قبرستان جاکرجناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید،ایم کیو ایم کے شہید چیئرمین عظیم احمد طارق،شہیدانقلاب ڈاکٹرِ عمران فاروق سمیت تحریک کے دیگر شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور تما م شہداء کے بلند درجات کیلئے دُعاکی ۔
قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے اعلان کے بعد ملتان اور جنوبی پنجاب میں عوامی ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، رائے خالد محمود
جنوبی پنجاب حق پرست عوام عوامی ریفرنڈم میں بھرپور شرکت کرکے حق اور سچ کا ساتھ دیں اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں
عوامی ریفرنڈم کیلئے بیلٹ پیپر اور پولنگ بوتھ کی جگہوں کا تعین ہوچکا ہے ۔
ملتان:02؍ نومبر 2012ء
ایم کیو ایم ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ’’ قائد اعظم کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا ۔۔۔؟ ‘‘کے عنوان سے عوامی ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع پر مشتمل ملتان زون کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں عوامی ریفرنڈم کیلئے بیلٹ پیپر تیار کرلئے گئے ہیں اور پولنگ بوتھ کی جگہوں کا تعین ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کی ہدایت پر اس عوامی ریفرنڈم سے متعلق اعلان کو بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حق پرست عوام ، عوامی ریفرنڈم میں بھرپور شرکت کرکے حق اور سچ کا ساتھ دیں اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔رائے خالد محمود نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے اعلان کے بعد ملک بھر کے حق پرست عوام کا قائد تحریک پر غیر متزلزل یقین اور اعتماد عروج پر پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عوامی ریفرنڈم میں کارکنان کا جذبہ اور جوش و خروش بھی قابل دید ہے اس حوالے سے ، ڈاکٹرز ، وکلاء ، خواتین ، طلباء ، فنکار ، مزدور غرضیکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، ایم کیو ایم کے ہمدردو اور پنجاب کے غیور عوام قائد تحریک کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دن رات عوامی ریفرنڈم کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں ۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، ملک وسیم کھوکھر
لاہور زون کے پانچوں اضلاع میں ریفرنڈم کے لئے پولنگ کیمپوں کی جگہ کا تعین کر لیا گیا۔
لاہور۔۔۔۔2نومبر2012
متحدہ قومی موومنٹ لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھرنے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس ریفرنڈم میں عوام سے رائے لی جائے گی کہ وہ قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا پاکستان؟ ملک وسیم کھوکھر نے کہا کہ ریفرنڈم کے انعقاد کیلئے لاہور شہر سمیت لاہور زون کے دیگر چاروں اضلاع قصور ، ننکانہ ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں پولنگ کیمپوں کی جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بغیر کسی دباؤ اور خوف کے ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔
جناب الطاف حسین کی جانب سے عوامی ریفرنڈم کے اعلان کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ، محمد قطب الدین
عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں سکھر زون کے ذمہ داران نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطے شروع کر دیئے ہیں
سکھر۔۔۔02 نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے انچارج محمد قطب الدین و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے عوامی ریفرنڈم کے اعلان کو سکھر کے عوام نے زبر دست انداز میں سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔اس سلسلے میں عوامی ریفرنڈم کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا ڈاکٹرز ، انجینئرز،وکلاء،صحافی،تاجر برادری ،این جی اوز اور سول سوسائٹی میں زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور عوامی ریفرنڈم کی تاریخ کے اعلان کا بے چینی سے انتظارکیا جا رہا ہے۔سکھر کی عوام قائد تحریک کی اپیل پر بغیر کسی دباؤ ،خوف اور کسی بھی قسم کے مفاد سے بالا تر ہو کر ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیکر ثابت کرے گی کہ پاکستان کے عوام ظلم و جبر اور دہشت گردوں سے قطعی خوفزدہ نہیں ، بلکہ ظلم و بربریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ۔ ہمارا دین لبرل اور پروگریسو ہے، اسلام کا نعرہ لگانے والے درندہ صفت طالبان در حقیقت اسلام اور نبی کریم ﷺکی سیرت طیبہ کے منافی کام کر رہے ہیں۔عوامی ریفرنڈ م میں سکھر کی عوام کی بڑی شرکت یہ ثابت کر دے گی کہ عوام نام نہاد شریعت کو قطعی نہیں مانتے ،طالبان کے نظام کو نہیں مانتے بلکہ صرف اور صرف قائد اعظم کے پاکستان کو ہی مانتے ہیں۔عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں سکھر زون کے ذمہ داران نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔
پاکستان کے تمام مسلمان مذہبی جنونیت رکھنے والوں کے خلاف متحد ہوکر دنیا بھرمیں مذہب اسلام اور پاکستان کا اصل مقصد پیش کریں
اسلام کا پیغام ا من بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا ہے، محمد شریف
حیدرآباد۔۔۔02 نومبر2012 ء
پاکستان کے تمام مسلمان مذہبی جنونیت رکھنے والوں کے خلاف متحد و منظم ہوکر دنیا بھرمیں مذہب اسلام اور پاکستان کا اصل روشن چہرہ پیش کریں کیو نکہ اسلام کا پیغام ا من بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے حیدرآباد کی حق پرست عوام سے ریفرنڈم کے ذریعے ان کی رائے طلب کی ہے کہ آپ کوکیا چا ہیے (1 ) قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ؟ 2) ( یا طالبان کا پاکستان ؟۔ حیدرآباد قائد تحریک کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور خلیفہ المسلمین حضرت علی کرم اﷲوجہہ کی نسبت اس شہر کے نام میں موجود ہے اس شہر کے رہنے والوں نے ہمیشہ بہادری ، جرات اور حق پرستی کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس عوامی ریفرنڈم کے ذریعے ایک بار پھر پوری دنیا دیکھے گی کہ چاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہو ں حیدرآباد کے غیور عوام نے ہمیشہ حسینت کی راہ پر چلنے کو ترجیح دی ہے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ہونے والے ریفرنڈم کیلئے ابھی پورے ملک بالخصوص حیدرآباد کی حق پرست عوام میں نہایت جوش وخروش پایاجاتاہے جو پاکستان میں مثبت انقلاب کی نوید ہے ، اسی راہ پر چل کر ہم آنے والی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم میں تمام زبانیں بولنے والے اور مختلف مکاتب فکر و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی رائے کا استعمال کر کے عوامی ریفرنڈم کو تاریخ ساز بنائینگے۔ انہو ں نے کہا کہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین نے معاشرے میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے اور ہم سب ملکر جلد ہی اس ملک میں پرامن انقلاب بر پا کر ینگے اور ملک پر قابض 2 فیصد اور مذہبی جنونی سوچ کا خاتمہ کر تے ہوئے معاشرے میں اکثریت رکھنے والے 98فیصد غریب و متوسط طبقے کے پڑھ لکھے افراد کو ملک کی حکمرانی ملے گی ۔انہو ں نے کہا کہ ملکی و بین الاقومی حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اور ان حالات سے نبرد آزماہونے اور من حیث القوم اپنی اہمیت منوانے کیلئے ہمیں قائد تحریک کی فکر اور انکے نظریے کے مطابق محنت لگن سے کام کرنا ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا کیلئے کوشاں ہیں اور اس ملک کی مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کے خاتمہ کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے اسلام اور پاکستان کی جو شکل پیش کی وہ حقیقت کے بالکل بر عکس ہے اور پاکستانی عوام نے ہمیشہ مذہبی انتہا پسندی کے خلاف اپنا فیصلہ دیااور ایم کیو ایم کی جانب سے ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں ایک بار پھر اس بات کی عکاسی ہوگی۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دور اندیش سیاسی بصیرت کی بدولت ہی ہم پاکستان کو دنیا میں بہتر مقام دلاسکتے ہیں، جس کے لئے ہمیں
اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کر تے ہوئے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا ، محمد شریف
ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج واراکین زونل کمیٹی نے حق پرست اراکین قومی و صوبائی کے ہمراہ مختلف سیکٹرز میں عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں لگائے جانے والے پولنگ اسٹیشن کے دورے کئے
حیدرآباد۔۔۔02نومبر2012 ء
پاکستانی عوام کس قسم کا پاکستان چاہتے ہیں ، آیا ’’پاکستان کے عوام قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا پاکستان ‘‘ ، اس عنوان سے جناب الطاف حسین کی جانب سے عوامی ریفرنڈم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں ، جب سے قائد تحریک نے عوامی ریفرنڈم کے جلد انعقاد کا اعلان کیا ہے اس وقت سے حیدرآباد کے ذمہ داران وکارکنان نے انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ عوامی ریفرنڈم کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے حق پرست اراکین قومی و صوبائی کے ہمراہ مختلف سیکٹرز میں عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں لگائے جانے والے پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر علاقائی سیکٹرز ،یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی و مذہبی انتہا پسندی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے وہ واحد لیڈر جنھو ں نے ملک کو ان چیلنجز سے نکالنے کیلئے عوامی ریفرنڈ م کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔ تاکہ عوام کی رائے کی روشنی میں ملک کو مستحکم کیا جاسکے۔ انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک کی دور اندیش سیاسی بصیرت کی بدولت ہم پاکستان کو دنیا میں بہتر مقام دلاسکتے ہیں، اگر ہم نے آج مذہبی انتہا پسندی کے خلاف تیاریاں جاری رکھیں تو یقیناًآنے والے وقت میں ہم حالات کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک موجودہ دور میں جن نازک وقت سے گزر رہا ہے ان حالات میں پاکستان کو مذہبی انتہا پسندی سے محفوظ رکھنے کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کے مطابق سیکولر اور لبرل ملک بنانا ہوگا جس میں تمام مسالک و مذاہب کا احترام کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک نے پاکستان میں بسنے والے تمام مسالک و مذاہب کے لوگوں کے درمیان محبت ،عقیدت اور احترام پیدا کیا ہے جس کی بدولت آج تمام پاکستانی متحدہ قومی موومنٹ کے جھنڈے تلے متحد ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم عوامی ریفرنڈم کے ذریعے پوری دنیا کو دکھانا چاہتی ہے کہ پاکستانی قوم ان نام نہاد مذہبی انتہا ہ پسندوں کے خلاف ہے اور دین اسلام امن، بھائی چارے اور ایک دوسروں کے مذہب کا احترام کرنا سکھاتا ہے، اسلام ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ کسی انسان کو دوسرے انسان پر فوقیت حاصل نہیں ہے اور اسلام ہمیں ہر قسم کی برائی سے روکتا ہے اس موقع پر حق پرست عوام نہایت پر جوش ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے ہمیں تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کر تے ہوئے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے دنیا میں اپنا مقام بنانا ہوگا لیکن افسوس کہ گزشتہ 65 برسوں سے اقتدار پر قابض حکمران ٹولہ صرف اپنی موروثی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے ملک و قوم کو بیشمار مسائل سے دوچار کرنے میں مصروف ہے ۔
پاکستانی عوام قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں اور عوامی ریفرنڈم یہ حقیقت ثابت کردے گا، فرید احمد خان
میرپورخاص۔۔۔۔۔2 نومبر، 2012ء
پاکستانی عوام قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں اور عوامی ریفرنڈم یہ حقیقت ثابت کردے گا۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم میرپور خاص زون کے انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی جانب سے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے عوام سے رائے لی جائے کہ وہ کس قسم کا پاکستان چاہتے ہیں ۔آیاوہ قائد اعظم کا پاکستان چا ہتے ہیں یا طالبا ن کا پاکستان؟ ۔ قائد تحریک نے ہمیشہ جراتمندی کے ساتھ ملکی و بین الاقوامی سطح پر تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کے متعلق پیشگوئیوں سے آگا ہ کردیا ہے اور اب یہ وقت آگیا ہیکہ یہ بات ہمیشہ کے لئے طے ہوجائے کی عوام 20 لاکھ افراد کی قیمتی جانوں اور عظیم قربانیوں سے معروض وجود میں آنے والے وطن عزیز پاکستان کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق ایک فلاحی ریاست طور پر دیکھنا چاہتے ہیں کہ جہاں عوام امن و سکون سے زندگی بسر کرسکیں یا پھر عوام طالبان کی ڈنڈہ بردار شریعت کے تحت پاکستان پر خود ساختہ جنگل کا قانون نافذ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ طالبان اقلیتوں سمیت پاکستان کے مسلمانوں کی جان و مال کو تباہ و برباد کرنے میں مصروف ہیں ، مساجد ، مندر سمیت تعلیمی اداروں کو بموں سے تباہ کر کے ثابت کررہے ہیں کہ طالبان پاکستان مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیں۔درس گاہوں کو تباہ کرکے دین اسلام کے خلاف عوام کو علم حاصل کرنے سے روک کر جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔انشاء اللہ قائد تحریک کی ہدایت پر ہونے والا عوامی ریفرنڈم پورے ملک میں بہت جلد ہوگا ۔پاکستان کی عوام قائد اعظم کا پاکستان چاہنے کے حق میں ووٹ دیکر ملک دشمن عناصر کا منصوبہ خاک میں ملا دینگے۔ قائد تحریک کے عوامی ریفرنڈم کے اعلان پرمیرپورخاص زون کے شہر میرپورخاص سمیت نوکواٹ ،جھڈو، ڈگری، ٹنڈوجان محمد ، کوٹ غلام محمدکے عوام و کارکنان ہاتھوں میں پاکستانی اور ایم کیوایم کے پرچم لے کر بڑی تعداد میں گھر وں سے نکل آئے سڑکوں پر گشت اور نعرے بازی کرتے رہے ۔کہ طالبان کا نہیں بلکہ قائد اعظم کا پاکستان چاہئے ۔کون بچائے گا پاکستان الطاف حسین ۔الطاف حسین قائد اعظم کا پاکستان زندہ آباد کے نعروں پر رقص کرتے رہے۔عوام اور کارکنان کا جذبہ قابل دید تھا دریں اثنا ء میرپورخاص زون آفس پر شہر کے تجارتی ،سماجی حلقوں کی ٹیلی فون کالز کا تانتا بند ھ گیا۔ اور انہوں نے قائد تحریک الطاف حسین کے ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد اعظم کا پرامن پاکستان چاہتے ہیں،بعد ازاں زونل انچارج و ارا کین زونل کمیٹی نے ریفرنڈم کے لئے بنائے جانے والے پولنگ اسٹیشن کا میرپورخاص سمیت ڈگری ،ٹنڈوجان محمد،جھڈو ،نواکوٹ ، کوٹ غلام محمد کا ہنگامی دورہ کیا اور ریفرنڈم کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
پورے ملک کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی عوامی ریفرنڈم کو کامیاب کردکھائیں گے ، محمد عیسی
ٹھٹہ۔۔۔۔۔2 نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ ٹھٹہ زون کے انچارج محمد عیسی جوکھیو و اراکین زونل کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ’’قائد اعظم کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا پاکستان چاہئے‘‘ کے متعلق عوامی ریفرنڈم کرانے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ملک میں ریفرنڈم کا انعقاد انتہائی ضروری ہوگیا ہے کہ ملک کے حالات روز بروز خراب سے خراب کئے جارہے ہیں اور ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی اس ریفرنڈم کو عوامی سطح پر کامیاب بنا کر یہ ثابت کردکھائیں گے کہ ٹھٹھہ کے عوام بھی ملک بھر کے عوام کی طرح ’’صرف اور صرف قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں‘‘ اور ’’طالبان کے پاکستان ‘‘ کو مسترد کرتے ہیں۔