Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 31، اکتوبر86ء کے شہداء کی26ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی


ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 31، اکتوبر86ء کے شہداء کی26ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
 Posted on: 10/31/2012
ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 31، اکتوبر86ء کے شہداء کی26ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی 
برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا ،صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور 
گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے دفاترمیں قرآن وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے
کراچی :۔۔۔31، اکتوبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ 31، اکتوبر1986ء کے شہداء کی 26ویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ برسی کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر اجتماعات منعقد ہوئے جن میں شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائم خانی ،سینیٹرنسرین جلیل، رابطہ کمیٹی کے اراکین کنورنویدجمیل،شاہدلطیف،واسع جلیل،سیدشاکرعلی ،کیف الوریٰ ،اشفاق منگی، گلفزاز خان خٹک،شکیل عمر،سیف یارخان،حق پرست صوبائی وزراء ، ارکان سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹرز و یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں معروف عالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی نے خشوع وخضوع کے ساتھ اجتماعی دعا کرائی جس میں سانحہ 31اکتوبر 86ء کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی و بلند حوصلے ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اورملک بقاء وسلامتی اوراستحکام سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ دریں اثناء کراچی کی طرح صوبہ سندھ کے زونوں حیدآباد،میرپورخاص، سکھر،نوابشاہ، سانگھڑ،ٹنڈوالہیار جامشورو، ،عمرکوٹ، ٹھٹھہ، بدین ،گھوٹکی،خیرپور،نوشہرروفیروز،دادو،لاڑکانہ،قمبرشہدادکوٹ،شکارپور،کشمور،جیکب آبادسمیت صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے تمام صوبائی وزونل دفاتر پرکارکنان کی جانب سے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

بلندحوصلے ، پختہ عزم اورسچی لگن منزل آسان کردیتی ہے،الطاف حسین
گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر جناب الطاف حسین کی جانب سے عوام کو مبار کباد 
لندن:۔۔۔۔31اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے یکم نومبرکوگلگت، بلتستان کے یوم آزادی پرعوام کودلی مبارکبادپیش کی ہے اورکہاہے کہ بلندحوصلے ، پختہ عزم اورسچی لگن منزل آسان کردیتی ہے اوروہ وہی عوام اپنی منزل پرپہنچ پاتے ہیں جنکے ارادے اور حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پرخصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گلگت، بلتستان کے مظلوم عوام نے اپنی اوراپنی آنیوالی نسلوں کی بقاء وسلامتی کیلئے جس ہمت جرات اوربہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگروں سے آزادی حاصل کی وہ ناقابل فراموش ہے۔جناب الطا ف حسین نے ایک بار پھرگلگت، بلتستان کے عوام کودل کی گہرائیوں سے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے اورعوام سے اپیل کہ وہ یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرملک کی بقاء وسلامتی اوراستحکام سمیت دہشت گردی کے خاتمے،بھائی چارگی کے فروغ اورقیام امن کیلئے بھی خصوصی دعائیں کریں۔

ایم کیوایم خیر پور زون کے کارکن لعل ڈنوشیخ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔31اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم خیر پور زون یونٹ بھر گڑی کے کارکنس لعل ڈنو شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت 
کراچی :۔۔۔۔31اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم خیر پور زون یونٹ بھر گڑی کے کارکن لعل ڈنوشیخ ،کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی بن قاسم سیکٹر یونٹ گلشن حدید کے کارکن یاسر قریشی کی والدہ محترمہ شمیم بیگم اور ایم کیوایم لاڑ کانہ زون یونٹ ڈوکری کے انچارج حبیب اللہ کھوکھر کی والدہ محترمہ عظمیہ خاتون کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)

*****

12/22/2024 11:39:13 AM