Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم فضائیہ کے موقع پر راشدمنہاس شہید(نشان حیدر) کی قبر پر اراکین رابطہ کمیٹی احمدسلیم صدیقی اورعارف خان ایڈووکیٹ کی حاضری


یوم فضائیہ کے موقع پر راشدمنہاس شہید(نشان حیدر) کی قبر پر اراکین رابطہ کمیٹی احمدسلیم صدیقی اورعارف خان ایڈووکیٹ کی حاضری
 Posted on: 9/7/2014 1
یوم فضائیہ کے موقع پر راشدمنہاس شہید(نشان حیدر) کی قبر پر اراکین رابطہ کمیٹی احمدسلیم صدیقی اورعارف خان ایڈووکیٹ کی حاضری 
ایم کیوایم کے وفدنیجناب الطاف حسین کی جانب سے شہید کی قبرپرحاضری دی ،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی
راشدمنہاس شہیدکے درجات کی بلندی ،ملک بقاء وسلامتی ،دہشت گردی کے خاتمے،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اورقائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی کے لئے دعائیں
وفدکی شہیدراشدمہناس کی رہائشگاہ جاکرشہیدکی والدہ اوران کے بھائی انجم منہاس سے بھی ملاقات
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شہیدراشدمنہاس کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت
کراچی ۔۔۔7ستمبر 2014ء
یومِ فضائیہ کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹکے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ارکان احمدسلیم صدیقی اورعارف خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے شہیدراشدمہناس کی قبرپرحاضری دیکرپھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی اورراشدمنہاس شہیدکے درجات کی بلندی ،ملک بقاء وسلامتی ،دہشت گردی کے خاتمے،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کے لئے دعائیں کیں۔بعدازاں وفدکے ارکان نے شہیدراشدمنہاس کی رہائشگاہ جاکرشہیدکی والدہ اوران کے بھائی انجم مہناس سے ملاقات کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شہیدراشدمنہاس کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرشہیدراشدمنہاس کی بزرگ والدہ نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے لئے نیک جذبات کااظہارکرتے ہوئے ایم کیوایم کے وفدکی آمدکاخیرمقدم کیا۔وفدمیں سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن غازی صلاح الدین اورمیجر(ر) اظہر الدین کے علاوہ دیگرشامل تھے۔ اس موقع پراحمدسلیم صدیقی نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہیدراشدمنہاس کی قربانی کوقوم کسی صورت فراموش نہیں کرسکتی۔پاک فوج کے جوانوں نے ہرمشکل گھڑی میں ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں پیش کرکے بہادری عظیم مثالیں قائم کیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کی ہے اورقوم کابچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔عارف خان ایڈدوکیٹ نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کوکبھی نہیں بھلاتی اورراشدمنہاس شہیدقوم کے ہیروہیں جنہوں نے اپنے آج کوہمارے کل کے لئے قربان کرکے نئی نسل کے لئے مثال قائم کی ہے۔


9/29/2024 4:22:53 PM