Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی امام بارگاہ محفل شاہ خراساں میں علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی آخری رسومات کے سلسلے میں شرکت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی امام بارگاہ محفل شاہ خراساں میں علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی آخری رسومات کے سلسلے میں شرکت
 Posted on: 9/7/2014 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی امام بارگاہ محفل شاہ خراساں میں علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی آخری رسومات کے سلسلے میں شرکت 
سید امین الحق، حیدر عباس رضوی، سینیٹر بابر غوری، عبد الحسیب، عارف خان ایڈوکیٹ، ڈاکٹر صغیر احمد نے انتظامی امور کا جائزہ لیا
علامہ علی اکبر کمیلی پر فائرنگ کی اطلاع پر نجی اسپتال کا دورہ کیا، اسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی
کراچی ۔۔۔7ستمبر2014ء
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کے ہمراہ نمائش چورنگی پر واقع امام بارگاہ محفل شاہ خراساں میں ممتاز عالم دین اور سابق حق پرست سینیٹر علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی آخری رسومات کے سلسلے میں تمام انتظامی امور میں شرکت کی ۔ ایم کیو ایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق، حیدر عباس رضوی، سینیٹر بابر غوری ، عبد الحسیب ،عارف خان ایڈوکیٹ ، حق پرست ارکان اسمبلی اور ایم کیو ایم کے مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد شامل ہے ۔
قبل ازیں علامہ علی اکبر کمیلی پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق ، عارف خان ایڈوکیٹ اور حق پرست صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے علامہ علی اکبر کمیلی کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اسپتال کے عملے کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ 




9/29/2024 4:20:15 PM