Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ہم لڑنانہیں چاہتے لیکن اب دشمن ہمارے گھرتک پہنچ گیاہے۔ایم کیو ایم کے قاءد جناب الطاف حسین کا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت قائم کئے جانے والے نذیرحسین اسپتال کے نئے یونٹس کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ فون خطاب
Posted on: 10/19/2012
ہم لڑنانہیں چاہتے لیکن اب دشمن ہمارے گھرتک پہنچ گیاہے۔الطاف حسین
مسلح افواج اور اسٹیبلشمنٹ بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے جراتمندانہ فیصلہ کریں
جوعلم کادشمن ہے وہ قرآن مجید اور اللہ تعالیٰ کی نفی کرنے والا ہے اورجوقرآن اوراللہ تعالیٰ کی نفی کر ے وہ اسلام کادوست نہیں ہوسکتا
جواسلام سے دشمنی کریں، قرآن مجیدکی نفی کریں، اسکی مرضی ومنشاء کے خلاف عمل کریں ان سے صلح اوردوستی کیسے ہوسکتی ہے؟
جومسجدوں، امام بارگاہوں کوبموں سے اڑائیں، دفاعی تنصیبات پر حملے کریں، فوج ،ایف سی اورپولیس کے افسروں اورجوانوں
کی گردنیں کاٹیں ان سے امن کی بات کیسے ہوسکتی ہے؟
اگرآج یہ فیصلہ نہیں کیاکہ ہمیں قائداعظم کے وژن والاپاکستان چاہیے یاطالبان کاپاکستان چاہیے، تو ہمیں بڑی تباہی کاسامنا کرناہوگا
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت قائم کئے جانے والے نذیرحسین اسپتال کے نئے یونٹس کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ فون خطاب
لندن۔۔۔20، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم لڑنانہیں چاہتے لیکن اب دشمن ہمارے گھرتک پہنچ گیاہے اوراللہ تعالیٰ اپنی حفاظت کرنے اور دفاع کرنے کاحق دیتاہے لہٰذا مسلح افواج اور اسٹیبلشمنٹ بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے جراتمندانہ فیصلہ کریں، ایم کیوایم اور18کروڑ عوام اسکے ساتھ ہونگے۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجیدکاپہلاحکم اقراء ہے لہٰذاجوعلم کادشمن ہے وہ قرآن مجید اور اللہ تعالیٰ کی نفی کرنے والا ہے اورجوقرآن مجیداوراللہ تعالیٰ کی نفی کرتاہے وہ اسلام کا دوست نہیں ہوسکتا۔ جواسلام سے دشمنی کریں، قرآن مجیدکی نفی کریں، اسکی مرضی ومنشاء کے خلاف عمل کریں ان سے صلح اوردوستی کیسے ہوسکتی ہے؟ انہوں نے ان خیالات کااظہار آج کراچی میں ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت قائم کئے جانے والے نذیرحسین اسپتال کے نئے یونٹس کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ فون خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں تاجروں، صنعتکاروں، فنکاروں،قلمکاروں، دانشوروں،ڈاکٹروں، علمائے کرام ،اساتذہ کرام اوردیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں جناب الطا ف حسین نے قرآن مجیدکی آیت اورنبی کریم ؐ پرنازل ہونے والی پہلی وحی ’’ اقراء ‘‘ کے حوالے سے علم کی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے’’ پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تمام مخلوقات کوپیداکیا، جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیداکیا، جس نے قلم کے ذریعے علم سکھایا۔اللہ تعالیٰ جوچاہے وہ عطاکردیتاہے۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجیدکاآغازعلم سے ہے،قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ نے کائنات کاتمام علم پوشیدہ کردیا ہے اوراللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ ہم نے تمہارے لئے زمین وآسمان کومسخرکردیا اوراس میں نشانیاں ہیں علم والوں کیلئے ‘‘ ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید30پاروں پر مشتمل ہے اور قرآن مجیدکی روح اقراء یعنی ’’ پڑھ ‘‘ ہے۔ لہٰذا جس نے پڑھنے سے انکارکیا اس نے قرآن سے انکار کیا اور جس نے قرآن سے انکارکیااس نے اللہ کے وجود سے انکارکیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی ذات علم کا منبع ہے،اس نے پڑھنے کاحکم دیاہے لہٰذاجو اللہ تعالی کے حکم کے مطابق پڑھے گاوہ خد ا کے نزدیک ہوتاجائے گا اورجوپڑھنے سے انکارکرے گاوہ خداسے دورہوتاجائے گا،خداتک پہنچنے کیلئے علم ضروری ہے اسلئے اتنا پڑھو کہ خدا راضی ہوجائے۔جوعلم کامنکر ہے وہ خدا اوررسول ؐ کامنکرہے، دین اورانسانیت کامنکرہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید میں موجود تمام علوم اقراء کے تحت ہیں لہٰذاجب تک اقراء نہیں پڑھیں گے ان علوم تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ جواقراء کادرس دے رہے ہیں وہی نبی کریم ؐ کا نام لینے کے صحیح حقدارہیں اورجواقراء کی نفی کررہے ہیں ان کی جانب سے رسول اکرمؐ کانام لینابے معنی ہے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج طے کرلیجئے کہ جوعلم حاصل کرنے سے منع کرے گاوہ ہمارادوست نہیں بلکہ علم کادشمن ہے اورجوعلم کادشمن ہے وہ قرآن مجید اور اللہ تعالیٰ کی نفی کرنے والا ہے اورجوقرآن مجیداوراللہ تعالیٰ کی نفی کرتا ہے وہ اسلام کادوست نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مزیدکہا کہ اپنے آپ کواسلام کاچیمپئن کہنے والوں نے اقراء کی کھلی نفی کرتے ہوئے سینکڑوں اسکولوں کوبموں سے اڑادیا، یہ عمل اسلام کی خدمت ہے یاکھلی اسلام دشمنی ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان دہشت گردوں سے بات کی جائے ۔انہوں نے سوال کیاکہ جواسلام سے دشمنی کریں، قرآن مجیدکی نفی کریں، اسکی مرضی ومنشاء کے خلاف عمل کریں ان سے صلح اوردوستی کیسے ہوسکتی ہے؟ جومسجدوں، امام بارگاہوں کوبموں سے اڑائیں، مسلح افواج کی تنصیبات پر حملے کریں، پاکستان کی فوج ،ایف سی اورپولیس کے افسروں اور جوانوں کی گردنیں کاٹ کران کی لاشیں کھمبوں اوردرختوں سے ٹانگ دیں ان سے امن کی بات کیسے ہوسکتی ہے؟آج انہوں نے ملالہ یوسف زئی ، شاذیہ اور کائنات پرگولیاں چلائیں ،اگرقوم نے فیصلہ نہیں کیااوران دہشت گردوں کا راستہ نہیں روکا گیا توکل انکے ہاتھ ہر ایک ملالہ تک پہنچ سکتے ہیں۔انہوں نے دردمندلہجے میں ملک کے ارباب اختیاراورتمام مقتدرشخصیات کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوا کرتی ہیں ،انہیں مارانہیں کرتے بلکہ ان سے پیارکرتے ہیں لہٰذا اپنی اورقوم کی تمام ملالاؤں کوان سفاک دہشت گردوں سے بچا ئیں ۔ اگرآج ہم نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ ہمیں قائداعظم کے وژن والاپاکستان چاہیے یاطالبان کاپاکستان چاہیے، تو ہمیں بڑی تباہی کاسامناکرناہوگا۔ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن اب دشمن ہمارے گھرتک پہنچ گیاہے اوراللہ تعالیٰ اپنی حفاظت کرنے اور دفاع کرنے کاحق دیتاہے لہٰذا مسلح افواج اور اسٹیبلشمنٹ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جراتمندانہ فیصلہ کریں، ایم کیوایم اور18 کروڑ عوام اسکے ساتھ ہوں گے۔انہوں نے ایک بارپھرکہاکہ قوم 1965ء کی طرح آج پھرپوری طرح متحد ہے لہٰذامسلح افواج اس موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ملالہ یوسف زئی، شاذیہ اورکائنات کوصحت دے، قوم کی کروڑوں ملالاؤں کوسفاک دہشت گردوں سے محفوظ رکھے اور ہمیں اتنی قوت دے کہ ہم قوم کی تمام ملالاؤں کوسفاک دہشت گردوں سے بچاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم متحدہے اوراسے بزدل اورمصلحت پسند لیڈروں کی ضرورت نہیں،ہم تمام عوام متحدہوکر مسلح افواج پر بھی دباؤڈالیں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ پاکستان مشکلات سے دوچار ہے، اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کوکشادہ کرے اور ہمیں اتنی ہمت دے کہ ہم اپنے وطن اوراپنے بچوں کی حفاظت کرسکیں۔ جناب الطا ف حسین نے نذیرحسین اسپتال کے نئے یونٹس کے افتتاح پر اسپتال کے تمام منتظمین،ڈاکٹروں،عملے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تمام ٹرسٹیزاوررضاکاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ یہ اسپتال آگے چلکر ایک میڈیکل کمپلیکس بنے جس میں تمام جدیدطبی سہولتیں دستیاب ہوں اورہم ان غریبوں کاعلاج بھی کرسکیں جوپیسے نہ ہونے کے سبب اپناعلاج نہ کراسکتے ہوں۔ انہوں نے نذیر حسین اسپتال کے نئے یونٹس کی تکمیل میں بھرپورتعاون کرنے والے تمام مخیرحضرات کا بھی شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر تقریب میں موجودحاظرین نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے انکے خیالات کی بھرپورتائیدکی اوران کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔ تقریب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی اورسابق ناظم کراچی سینیٹرمصطفےٰ کمال نے بھی خطاب کیااورنذیرحسین اسپتال کے نئے یونٹس ، اسپتال کے آئندہ کے توسیعی منصوبوں اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
نذیر حسین اسپتال میں214مختلف ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے جبکہ 40کنسلٹنٹس اور مایہ نازپروفیسر ز
کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں، مصطفی کمال
مستقبل میں سولہ منزلوں پر مشتمل 300بستروں کا ٹیچنگ اسپتال
، 50سیٹوں کا کالج آف نرسنگ ، 100سیٹوں کا میڈیکل کالج
اور 12شعبہ جات کا اسکول آف پیرا میڈیکل ٹریننگ کے منصوبے شامل ہیں
75بستروں پر مشتمل نذیر حسین اسپتال کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔19، اکتوبر2012ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و چیف ٹرسٹی خدمت خلق فاؤنڈیشن مصطفی کمال نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے دکھی انسانیت کیلئے جو جذبات ہیں اس کا ایک عملی نمونہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہے،اس ادارے کے تحت جدید ترین طبی سہولیات سے مزین 75بستروں پر مشتمل نذیر حسین اسپتا ل کا افتتاح کیاجارہا ہے جس میں214مختلف ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے جبکہ علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے 40کنسلٹنٹس اور مایہ نازپروفیسر زکی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی شام فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں منعقدہ نذیر حسین اسپتال کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائم خانی ، محترمہ نسرین جلیل ، ڈاکٹر نصرت ، رابطہ کمٹی کے اراکین ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون ،حق پرست وزراء ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، کے کے ایف کے ٹرسٹی اور مختلف معززین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ مصطفی کمال نے بتایا کہ نذیر حسین اسپتال کے چارجز کراچی میں موجود کسی بھی درمیانے درجے کے اسپتال کے چارجز سے50فیصد سے بھی کم رکھے گئے ہیں اور جنرل وارڈ کے مریضوں کو خصوصی ر عایت دی گئی جبکہ جوڑوں کے درد ، ٹانگوں کے درد ، کمر درد اور دیگر دائمی دردوں کی تکالیف کے حوالے سے اسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولت فراہم کرے گا ۔ اسپتال میں خواتین مریضوں کیلئے فیمیل سرجنز ،ڈاکٹرز ، اینیس تھیٹیسٹ ،آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن اور دیگرفیمیل عملہ موجود ہے ، اسپتال کی فارمیسی اور مریضوں کیلئے اعلیٰ معیار اورمستند دوا ساز کمپنیوں کی ادوایات استعمال ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال یا ڈائیگنوسٹک سینٹر میں منتقلی کیلئے وینٹی لیٹر سمیت تمام سہولیات سے مزین ایمبولینس فراہم کی گئی ہے،اس کے علاوہ 6بستروں پر مشتمل بچوں کے وارڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ الٹرا ساؤنڈ ڈپارٹمنٹ ، ایکسرے ڈپارٹمنٹ ، لیبارٹری ، بلڈ بینک کے شعبے بھی قائم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نذیر حسین اسپتال 24گھنٹے ایمرجنسی سہولیات فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستقبل میں سولہ منزلوں پر مشتمل 300بستروں کا ٹیچنگ اسپتال ، 50سیٹوں کا کالج آف نرسنگ ، 100سیٹوں کا میڈیکل کالج اور 12شعبہ جات کا اسکول آف پیرا میڈیکل ٹریننگ کے منصوبے شامل ہیں ۔
نذیرحسین اسپتال کی توسیع اوراسپتال میں جدیدسہولیات کاافتتاح کردیاگیا؍مجموعی خبر
کراچی:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے والدکے نام سے منسوب نذیرحسین اسپتال میں مزید70 بستروں تک توسیع کرتے ہوئے اس میںآئی سی یو،این آئی سی یو،وینٹی لیٹراورڈائیلیس کی جدیدسہولیات کاافتتاح کردیاگیاہے۔ افتتاح کے سلسلے میں19؍ اکتوبربروزجمعتہ المبارک کوخدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفترواقع فیڈرل بی ایریا بلاک 14نزدتعلیمی باغ میں افتتاحی منعقدکی گئی جس سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیااوراسپتال میں کام کرنے والے سرجن ،ڈاکٹرز،پروفیسرزسمیت اسکی توسیع منصوبے کے کاموں میں حصہ لینے والے ایک ایک فردکاشکریہ اداکیا اور انہیں خراج تحسین پیش کی۔نذیرحسین اسپتال کی تقریب میں شعبہ طب سے وابستہ سرجن ،ڈاکٹرز،پروفیسرزسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے علاوہ جناب الطا ف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون اوران کے دیگرعزیزواقارب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزانیس احمدقائمخانی،سینیٹرنسرین جلیل،ڈاکٹرنصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی نے حق پرست وزراء،اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے تنظیمی شعبہ جات کے ارکان ،خدمت خلق فاؤنڈیشن ٹرسٹیزحضرات اوراسپتال کے سرجن،ڈاکٹرزاورپروفیسرزکے ہمراہ میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ نذیر حسین اسپتال کی تقریب کے سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں کے کے ایف میں وسیع پنڈال بنایا گیاتھاجس میں مہمانان گرامی کیلئے خصوصی نشستیں لگائی گئیں تھیں،پنڈال میں سامنے کی جانب فرضی اسٹیج بنایاگیاجس کے عقب میں سادہ اسکرین نصب کی گئی تھیں جس پرجلی حروف میں ’’Inaugural Ceremony Newly established ICU,NICU,Ventilator & Dialysis Facilities and Completely Revamped NAZEER HUSSAIN Hospital تحریرتھا۔تقریب کاآغازمعروف عالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ اسپتال کی تقریب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی و رکن رابطہ کمیٹی اورسابق ناظم کراچی سینیٹر سیدمصطفی کمال نے بھی خطاب کیااوراسپتال کی خصوصیات پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے آگاہی فراہم کی ۔ ٹھیک5بجے اسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرتقریب کے شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاپرتپاک استقبال کیا۔ جناب الطاف حسین نے شرکاء کی اجازت سے اپنے خطاب میں علم کے حصول سے متعلق انتہائی فکرانگیزگفتگوکی اورخواہش ظاہر کی کہ نذیرحسین اسپتال آگے چل کر نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس بنایاجائے جہاں علاج معالجے کی تمام سہولیات میسرہوں اوریہاں غریبوں کاعلاج ہو۔انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے آگے آئیں اس کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔جناب الطاف حسین کاخطاب6بجے تک جارہا۔بعدازاں مہمانان گرامی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینیٹر سید مصطفی کمال اورڈاکٹرنصرت کے ہمراہ اسپتال کاتفصیلی دورہ کیااورعلاج معالجے اورجدیدآلات کابغورجائزہ لیا۔قبل ازیں معروف قوال امجدصابری نے انتہائی خصوع وخضوغ کے ساتھ خصوصی طورپردعاکرائی اوراپنی معروف دعا’’کرم مانگتاہوں۔۔۔عطامانگتاہوں پڑھی ۔یہ دعاانہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نذیرحسین اسپتال کی توسیع اوراس میں جدیدسہولیات کی افتتاحی تقریب میں کی۔اس موقع پرپنڈال میں موجودتقریب کے تمام شرکاء نے ہاتھ بلندکرکے دعاکی۔
مخیرحضرات نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس کی تعمیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں
اورزیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں،الطاف حسین کی اپیل
کراچی:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ 16منزلہ نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس کی تعمیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورزیادہ سے زیادہ عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں۔یہ اپیل جناب الطاف حسین نے نذیرحسین اسپتال کی توسیع اوراسپتال میں جدیدسہولیات کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے لندن سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے کی۔تقریب میں سرجن،ڈاکٹرز،پروفیسرز،بزنس کمیونٹی،علمائے کرام، انجینئرز،فنکاروں،کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ ہروہ فردجس نے اس اسپتال کی توسیع کے کام میں ذرہ برابربھی مددکی ہے اللہ ان کو کارخیرکابہترین اجرعطافرمائے۔ (آمین)
نذیر حسین اسپتال کی افتتاحی تقریب میں ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی
کراچی ۔۔۔19، اکتوبر2012ء
ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جمعہ کی شام نذیر حسین اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکاء کو ڈاکومینٹری ویڈیود کھائی گئی جس میں اسپتال میں موجود جدید سہولیات کا تفصیلی ذکر موجود تھا ۔ ڈاکو منٹیری تین منٹ پر مشتمل تھی جسے تقریب کے شرکاء نے بیحد سراہا اور نذیر حسین اسپتال کے افتتاح پر ایک دوسرے کو دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔
جناب الطاف حسین کا یونٹ انچارج کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔۔19-10-2012
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی ، ملیر یونٹ 01کے یونٹ انچارج ظہور احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیوپر فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
واقعے میں ملوث ملزمان کوفی الفورگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے
کراچی:۔۔۔20، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں مسلح افرادکی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی محترمہ کلثوم چانڈیوکوفائرنگ کر کے زخمی کرنے کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ واقعے کانوٹس لیاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ کلثوم چانڈیوپرفائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث ملزمان کوفی الفور گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے ۔
12/22/2024 11:48:12 AM
سب کی شناخت ہے تو مہاجر شناخت سے انکار کیوں؟
...
20 Dec 2024
میں نے آج سے 27 سال قبل پاکستان میں جاری کرپٹ نظام کے بارے میں جن خیال
...
20 Dec 2024
پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کوی
...
17 Dec 2024
خدارا مشرقی پاکستان کے سانحہ سے سبق سیکھیں
...
16 Dec 2024
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر 1986ء پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ
...
13 Dec 2024
جنرل فیض حمید بہانہ ہیں ،عمران خان اصل نشانہ ہیں الطاف حسین
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز ک
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور مختلف ممالک میں یوم شہدامنایا گیا
...
09 Dec 2024
یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خو
...
09 Dec 2024
ایم کیوایم کی جانب سے یوم شہداپر ناکہ بندی، ظلم وتشدداورمتعددذمہ دارو
...
09 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us