Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں شدید بارشوں اور طغیانی کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 40سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اورقیمتی املاک کے نقصان پر الطاف حسین کا اظہار افسوس


پنجاب میں شدید بارشوں اور طغیانی کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 40سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اورقیمتی املاک کے نقصان پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 9/5/2014 1
پنجاب میں شدید بارشوں اور طغیانی کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 40سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اورقیمتی املاک کے نقصان پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
شدید بارشوں سے اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ملکی تاریخ کا بڑا اور افسوسناک سانحہ ہے ، الطاف حسین
قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر میرا دل شدید غم و صدمے میں مبتلا ہے، الطاف حسین
عوام بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں اور خواتین سمیت تمام مرحومین کے لئے دعائیں کریں،الطاف حسین
پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری بارشوں کے شدید سلسلے کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،
عوامی املاک کے نقصا ن کی ہر ممکن تلافی کی جائے ، زخمیوں کو سرکاری سطح پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں
الطاف حسین کا وفاقی و پنجاب کی صوبائی حکومت سے مطالبہ 
شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف واقعات میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کے لئے دعا ، سوگواران سے دلی تعزیت 
لندن ۔۔۔۔5ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں سے طغیانی اور سیلاب کے نتیجے میں معصوم بچوں ، خواتین سمیت 40سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ، متعدد کے زخمی ہونے اورقیمتی املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ شدید بارشوں اور طغیانی کے نتیجے میں اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ملکی تاریخ کا بڑا اور افسوس ناک سانحہ ہے جس پر میرا دل شدید غم و صدمے میں مبتلا ہے۔جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام سے کہا کہ وہ اس قومی سانحہ کرمحسوس کرتے ہوئے موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں ، خواتین سمیت تمام مرحومین کے لئے دعائیں کریں ۔ جنا ب الطاف حسین نے وفاقی و پنجاب کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب میں شدید بارشوں کے سبب لاہور،راولپنڈی ،فیصل آباد، گجرات ، سیالکوٹ ، کامونکی ، نارروال ، قصور ، سمندری ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری بارشوں کے شدید سلسلے کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں، شدید بارشوں کے نتیجے میں عوامی املاک کے نقصا ن کی ہر ممکن تلافی کی جائے ، زخمیوں کو سرکاری سطح پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے پیشگی اقدامات بروئے کار لائیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بارشوں کے نتیجے میں مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات بلند فرمائے ، زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

9/29/2024 4:22:32 PM