ایم کیوایم نارتھ کراچی کے سیکٹر انچارج سید مقصود علی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔یکم ،ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ کراچی کے سیکٹر انچارج سید مقصود علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم تحریکی کاموں کیلئے ہمیشہ متحرک رہتے تھے اورمرحوم کی تحریک کیلئے خدمات سراہائے جانے کے قابل ہیں ۔ انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔