Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج پاکستانی قوم کو یہ فیصلہ کرناہوگاکہ انہیں قائداعظم والاپاکستان چاہئے ناکہ طالبان والا پاکستان۔الطاف حسین


آج پاکستانی قوم کو یہ فیصلہ کرناہوگاکہ انہیں قائداعظم والاپاکستان چاہئے ناکہ طالبان والا پاکستان۔الطاف حسین
 Posted on: 10/17/2012

آج پاکستانی قوم کو یہ فیصلہ کرناہوگاکہ انہیں قائداعظم والاپاکستان چاہئے ناکہ طالبان والا پاکستان۔الطاف حسین
فوج میں 90 فیصد اچھے اور 10فیصدطالبان کے حامی ہیں۔90 فیصدفوجی اپنی کمرکس لیں ،الطاف حسین انکے ساتھ
ہے اورملک کیلئے اپنی جان تک قربان کرنے کیلئے تیارہے
بلوچوں کاقتل عام بندہوناچاہیے،اسی طرح وہاں پنجابیوں اوردیگرلوگوں کاقتل بھی بند ہونا چاہیے۔
بلوچ عوام کودعوت دیتاہوں کہ آئیں ہم ملکرپاکستان کوبہتربنائیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتیں تولگائی جاتی ہیں مگر ابھی تک قتل میں ملوث سیکوریٹی فورسز کے خلاف کوئی ایکشن نہیں دیکھا
کراچی میں لاشیں اسلئے گررہی ہیں کیونکہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوروں، اغوابرائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کوپولیس سے لیکرتمام لاء انفورسمنٹ ایجنسیز اوراسٹیبلشمنٹ کے بعض لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔نجی ٹی وی کوانٹرویو

کراچی:۔۔۔17؍اکتوبر2012ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ آج پاکستانی قوم کو یہ فیصلہ کرناہوگاکہ انہیں قائداعظم محمدعلی جناح ؒ والاپاکستان چاہئے ناکہ طالبان والا پاکستان۔ اب اس کیدرمیان لکیرکھینچ جاناچاہئے۔یہ بات انہوں نے آج ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویوکے دوران کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کسی بھی مملکت کیلئے اس کی خودمختاری سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے ہماری خودمختاری سوفیصدہے یانہیں یہ فیصلہ عوام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میری باتیں کڑوی ہیں مگر میں نے نہ کبھی پہلے جھوٹ بولاہے ،نہ اب جھوٹ بولوں گااورآخری سانس تک جھوٹ نہیں بولوں گا ،جب بھی بولوں گا صرف سچ بولوں گا۔انہوں نے پاکستانی قوم سے سوال کیاکہ کیا ایران ،افغانستان اورانڈیاسے ہمارے تعلقات ٹھیک ہیں ؟چین بظاہرہمار ادوست ہے مگراس سے تعلقات میں ڈرایں ہیں،چینی بھی ہم سے پوری طرح خوش نہیں ۔انہوں نے کہاکہ سپرپاورروس کے خلاف آپ نے جہادکیا،امریکہ افغانستان میں بیٹھاہے اسکا لگایاپوداجوان ہوچکاہے اس کوبھی نقصان ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین واحدلیڈرہے جس نے 5سال پہلے ہی آگاہ کردیاتھاکہ طالبانائزیشن پورے ملک کوکھاجائے گی اورصرف جاہل ،عقل سے بے بہرہ لوگ بچ پائیں گے کیونکہ پڑھے لکھے لوگ توان کی نظرمیں کافر،ملحداورواجب القتل ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوجیوں،عوام کے گلے کاٹے گئے ،مساجد،امام بارگاہوں بزرگان دین کے مقدس مزارت کوبموں سے اڑایاگیا،جمعتہ المبارک اورتروایح کے اجتماعات پرحملے کرکے نمازیوں کو مارا گیا ، جی ایچ کیو،نیول بیس پرحملے کیے گئے اورپھربھی بعض لوگ طالبانائزیشن سے ہمدردی رکھتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ سوات کی ایک بچی نے علم کے حصول کیلئے آوازبلندکی اورتعلیم حاصل کرنے اورتعلیم کوپھیلانے کی بات کی اورکہاکہ طالبان سے نہیں ڈرتی ،اس پر قاتلانہ حملہ کیاگیا وہ آج برطانیہ کے اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج اس بات کو لکھ لیجئے اگرآج پاکستانی عوام یہ فیصلہ نہیں کرتے کہ انہیں قائداعظم محمدجناح ؒ کاپاکستان چاہئے یاطالبان کا پاکستان توتباہی ہمارامقدرہوگی۔انہوں نے کہاکہ میںآج پاکستان کے سینئربزرگوں،تجربہ کار، لبرل ،پروگریسوافرادسے اپیل کرتاہوں کہ وہ پاکستان کوبچانے کیلئے آگے آئیں۔انہوں نے کہاکہ الحمداللہ ہم سب مسلمان ہیں جوکہتاہے لبرل ازم اورپروگریسوازم اسلام کے خلاف ہے تووہ جھوٹ بولتاہے ۔انہوں نے قرآن پاک کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’دین میں کوئی جبرنہیں،قرآن میں واضح طورپرآیاکہ تمہارادین تمہارے ساتھ اورمیرادین میرے ساتھ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فوج اورحکومت کاکس طرح موزانہ کرسکتے ہیں۔ فوج اوراسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے خلاف حکومت ایک بل پاس نہیں کراسکتی ۔ حکومت بغیرفوجی اسٹیبلشمنٹ کی ہاں میں ہاں ملائے اشاروں پرچلے بغیرکوئی ترمیم نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے یہ آرڈر نکالاکہ آئی ایس آئی وزات داخلہ کے ماتحت ہوگی لیکن بارہ گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ حکومت کو ہاتھ جوڑکروہ آرڈر واپس لیناپڑا۔انہوں نے کہاکہ کتنی بارفوج نے ایوان صدراورایوان وزیراعظم کی دیواریں پھلانگیں لیکن کتنی حکومتوں نے جی ایچ کیو کی دیواریں پھلانگ کرفوجی جرنیلوں کوپکڑا۔انہوں نے کہاکہ فوجیوں سے پوچھاجائے کہ تم عوام کے ساتھ جاناچاہتے ہویاکسی اورکے ساتھ ۔انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ فوج اورعوام کے درمیان سول وارنہ ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ میں فوج پرتنقیدنہیں کررہابلکہ میں سمجھتاہوں کہ فوج اپناکام سلیقے سے نہیں کررہی ہے ۔ بلوچستان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وہاں اغوابرائے تاوان اورٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں پر تشویش کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ناراض لوگوں کوچاہیے کہ کچھ وہ لچک دکھائیں اورکچھ اسٹیبلشمنٹ دکھائے۔ بلوچوں کاقتل عام بندہوناچاہیے،اسی طرح وہاں پنجابیوں اوردیگرلوگوں کاقتل بھی بند ہونا چاہیے۔بلوچ عوام کودعوت دیتاہوں کہ آئیں ہم ملکرپاکستان کوبہتربنائیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتیں تولگائی جاتی ہیں مگرمیں نے ابھی تک معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث سیکوریٹی فورسز کے خلاف کوئی ایکشن نہیں دیکھا۔کراچی میں دہشت گردی اورقتل کے واقعات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں لاشیں اسلئے گررہی ہیں کیونکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوروں، اغوابرائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کوپولیس سے لیکرتمام لاء انفورسمنٹ ایجنسیز اوراسٹیبلشمنٹ کے بعض لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوج میں 90 فیصد اچھے اور 10فیصدطالبان کے حامی ہیں ۔ اگر 90فیصدفوجی اپنی کمرکس لیں تو الطاف حسین انہیں یقین دلاتاہے کہ وہ ان کے ساتھ ہے اورملک کیلئے اپنی جان تک قربان کرنے کیلئے تیارہے ۔ طالبان اورعوام کو ایک لڑائی کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج کامجھ سے زیادہ کون ہمدرد ہوسکتاہے۔ میں جب طالبان کے ہاتھ پاکستانی فوجیوں کے کٹے ہوئے سردیکھتا ہوں تو میرا دل روتاہے۔میں ان فوجیوں کوسیلوٹ پیش کرتاہوں جنہوں نے ملک کی خاطراپنی جانیں قربان کردیں۔
پارلیمنٹ کے بعد اب دیگرسرکاری اداروں میں بھی دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں پر پابندی کا اطلاق
کرنے کی کوششوں پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتشویش
اس طرح کی پابندی عائد کرکے پاکستان کوکاٹنے ،پاکستان سے محبت کرنے والوں میں کمی کرنے اور
پاکستان کومکمل طورپرکمزورکرنے کی خفیہ سازشیں کی جارہی ہیں۔الطاف حسین
محب وطن پاکستانی ان حقیقی مسائل سے کب تک غافل رہیں گے جنکے اثرات سے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گا؟
آپ مختلف ایشوزپر احتجاجی مظاہرے، دھرنے ،ہڑتالیں اور پہیہ جام کرتے ہیں لیکن آپ ملک کی بقاء وسلامتی ویکجہتی کیلئے، کیاکوئی اتحادویکجہتی کامظاہرہ، لانگ مارچ یاکوئی عملی جدوجہدنہیں کرسکتے؟محب وطن پاکستانیوں سے الطاف حسین کاسوال
دہری شہریت کے معاملے پر بعض سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے اپنی تقاریراوربیانات میں توہین آمیز الفاظ استعمال کرکے سمندرپاررہنے والے لاکھوں پاکستانیوں کے دل پاش پاش کردیئے ہیں
لندن: ۔۔۔ 17 اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پارلیمنٹ کے بعد اب دیگرسرکاری اداروں میں بھی دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں پر پابندی کا اطلاق کرنے کی کوششوں پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کی پابندی عائد کرکے پاکستان کوکاٹنے ،پاکستان سے محبت کرنے والوں میں کمی کرنے اورپاکستان کومکمل طورپرکمزورکرنے کی خفیہ سازشیں کی جارہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے بعض سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی جانب سے پڑھے لکھے ہونے کے باجودخودسراورغیرمنطقی خیالات پرسخت تعجب کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں ایسے رہنماؤں کوانگلش کی ایک مشہور کہاوت سناتاہوں،What you sow, so shall you reapیعنی آپ جوبوئیں گے وہی فصل کاٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دہری شہریت کے معاملے پر بعض سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے اپنی تقاریراوربیانات میں جو توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ہیں اس نے سمندرپاررہنے والے لاکھوں پاکستانیوں کے دل پاش پاش کردیئے ہیں اورمجھے اوورسیزپاکستانیوں کے ایسے درد بھرے فیکس اور ای میلز موصول ہوئیں کہ جنہیں لکھتے ہوئے ان کے آنسو جاری تھے اوران کاسوال یہ تھاکہ ہم ملک کی اجازت سے دیگرممالک میں روزگاراور حصول تعلیم کیلئے آئے ہیں لیکن جب سے ہم بیرون ملک آئے ہیں ہم اپنے پیارے وطن کوایک دن کیلئے بھی نہیں بھولے۔کرکٹ کامیچ ہو یاکوئی اورکھیل ، آپ ہماری حب الوطنی کااندازہ نہیں لگاسکتے کہ لوگ ہمیں طعنے دیتے ہیں کہ آپ رہتے یہاں ہیں لیکن تالیاں پاکستان کے کھلاڑیوں کیلئے بجاتے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ کل مجھے اطلاع ملی کہ اب مختلف اداروں میں یہ سفارشات لائی جارہی ہیں کہ وہا ں بھی دہری شہریت کاحامل فرد بڑی ایگزیکٹو پوسٹ پربراجمان نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ میں محب وطن پاکستانیوں سے کہتاہوں کہ پارلیمنٹ کے بعداب دیگراداروں میں بھی دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کومقررکرنے پرپابندی میری سمجھ سے باہرہے۔مجھے سمجھ نہیں آتاکہ اس طرح کی پابندی لگاکر محب وطن اوورسیزپاکستانیوں کواپنے سے الگ کیوں کیاجارہاہے جبکہ یہ سمندرپارپاکستانی وطن کی محبت میں یہ سوچ کر اربوں روپے کا سرمایہ اپنے وطن بھیجتے ہیں کہ ملکی معیشت کوکچھ توسہاراملے گا ، جو بار بار یہ کہتے ہیں کہ ہم رہتے ملک سے باہرہیں لیکن خدااوراس کارسولؐ بہترجانتاہے کہ ہماری روحیں پاکستان میں رہتی ہیں اورہم دعاکرتے ہیں کہ اگرکل حالات اچھے ہوجائیں توہم اپنابوریابسترلپیٹ کر کل پاکستان روانہ ہوجائیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ وطن سے ایسی محبت کرنے والے پاکستانیوں پر پارلیمنٹ کے بعداب دیگراداروں میں بھی پابندی کااطلاق کرکے پاکستان کوکاٹنے ،پاکستان سے محبت کرنے والوں میں کمی کرنے اورپاکستان کومکمل طورپرکمزورکرنے کی خفیہ سازشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں آج ایک مرتبہ پھرتمام محب وطن پاکستانیوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ کب تک خواب خرگوش کے مزے لیتے رہیں گے اوراپنی زندگیوں میں مگن رہ کران حقیقی مسائل سے کب تک غافل رہیں گے جن کے اثرات سے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گا؟جناب الطا ف حسین نے تمام پاکستانیوں سے سوال کیاکہ اگرآپ پاکستان کی بقاء کیلئے خودمیدان عمل میں نہیں آئیں گے توکیاآسمان سے فرشتے اتریں گے؟ آپ مختلف ایشوزپر احتجاجی مظاہرے، دھرنے ،ہڑتالیں اورپہیہ جام کرتے ہیں لیکن آپ ملک کی بقاء وسلامتی ویکجہتی کیلئے کیاکوئی اتحادویکجہتی کامظاہرہ، لانگ مارچ یاکوئی عملی جدوجہدنہیں کرسکتے؟انہوں نے کہاکہ میں آخرمیں پھراتناہی کہوں گاکہ، 
اٹھو ! وگرنہ حشرنہیں ہوگا پھرکبھی
دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا
نذیرحسین اسپتال کاافتتاح 19اکتوبربروزجمعہ کوہوگا
افتتاحی تقریب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کرینگے
کراچی:۔۔۔17؍اکتوبر2012ء
نذیرحسین اسپتال کاافتتاح19؍اکتوبر2012ء بروزجمعہ المبارک سہ پہر3بجے ہوگا۔اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفترواقع ایس ٹی بلاک14 فیڈرل بی ایریا نزدتعلیمی باغ میں افتتاحی تقریب منعقدکی جائے گی جس سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین لندن سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔ تقریب میں معروف سرجن اور ڈاکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا بدھ کی شب نجی ٹی وی چینل پر پاکستان کی موجود صور تحال پر انتہائی فکر انگیز انٹرویونشرکیا گیا۔
جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے تمام دفاتراورمختلف علاقوں میں
ڈ یجیٹل اسکرینز نصب کر کے انٹرویو دکھانے کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ۔
پاکستان میں کوئی سچا لیڈر ہے تو و ہ صرف جناب الطاف حسین ہیں۔شرکاء کے تاثرات
کراچی:۔۔۔17؍اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بدھ کے شب نجی ٹی وی چینل پر پاکستان کی موجود صور تحال پر انتہائی فکر انگیز انٹرویو نشر کیا گیا۔ اس موقع پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے تمام دفاتراورمختلف علاقوں میں ڈ یجیٹل اسکرینز نصب کر کے انٹرویو دکھانے کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ۔جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز انیس قائم خانی،ڈاکٹر نصرت و اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،ایم کیوایم کی مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورحق پرست عوام کی بہت بڑی تعداد میں انٹرویو سنا۔ شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف کے نجی ٹی وی چینل کو دئیے جانے والے انٹرویوکوانتہائی توجہ سے سنااور قائد تحریک کے دیئے جانے والے انٹرویوکو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اگر کوئی سچا اور بہادر لیڈر ہے تو و ہ صرف ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین ہیں۔ انہوں نے کہاجناب الطاف حسین طالبانائزیشن کے حوالے سے کئی سالوں سے ملک کی عوام کو آگاہ کرتے رہے ہیں ۔ 
جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر قصور میں K.K.F کی ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا
قائد تحریک الطاف حسین چاہتے ہیں کہ ملک کے ہر شہری کو صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی حقوق میسر ہوں ، سیف یار خان
ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ قصور آفس میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے اظہار خیال
قصور۔۔۔۔17 اکتوبر 2012
گزشتہ روزایم کیو ایم ڈسٹرکٹ قصور کے زیر اہتمام ضلعی دفتر میں ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان ، سینٹر ل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید شاہین انور گیلانی ،ایم کیو ایم لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر ، ڈسٹرکٹ انچارج الیاس طاہر ایڈووکیٹ سمیت دیگر ذمہ داران ، کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یارخان نے تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اوراسی لئے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے APMSO کے قیام کے فوری بعد خدمت خلق کمیٹی کو تشکیل دیا جو کہ آج خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام سے ملک بھر میں اپنی خدمات کے حوالے سے جانی پہچانی جاتی ہے۔جس کے رضاکاران نے 2005 میں قیامت خیز زلزلے ہوں یا سندھ میں بارش و سیلاب متاثرین کی مدد کے لیئے سب سے پہلے وہاں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، جبکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کراچی (گارمنٹس فیکٹری) سانحہ بند روڈ سمیت دیگر واقعات میں K.K.F کے رضا کاروں نے لوگوں کوفوری طبی امداد پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کی مالی امداد بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین چاہتے ہیں کہ ملک کے ہر شہری کو صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی حقوق میسر ہوں ۔ اس موقع پر سیف یار خان نے K.K.F کی ایمبولینس ڈسٹرکٹ انچارج قصور کے حوالے کرتے ہوئے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جاکر لوگوں کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کی خدمات سے آگا ہ کریں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پرقربانی کے جانوروں کی کھالیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے اس عمل کو جاری رکھا جا سکے۔ 

اہلیان قصور کا قصور میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایمبولینس سروس کے آغاز پر الطاف حسین سے اظہار تشکر
قصور۔۔۔۔17 اکتوبر2012
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام قصور میں ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ایمبولینس سروس کے آغاز پر اہلیان قصور نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایم کیو ایم لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج الیاس طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ K.K.F کی ایمبولینس سروس ضلع قصور کے عوام کے لئے باعث رحمت ثابت ہو گی اور غریب و مستحق افراد کی داد رسی کے لئے ایمبولینس سروس یک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ 
 
بفرزون میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی امام الدین شہزادکے مختص فنڈسے اسپورٹس گراؤنڈکاافتتاح کردیاگیا
غوث الاعظم اسپورٹس گراؤنڈ جناب الطاف حسین کا بفرزون کے عوام خصوصاً نوجوانوں کیلئے انمول تحفہ ہے،ڈاکٹرصغیراحمد
ملک کی تعمیروترقی اوربلاامتیازعوام کی خدمت ہی ایم کیوایم کانصب العین ہے
حق پرست قیادت قائدتحریک جناب الطاف حسین کے وژن کے مطابق بلاامتیازرنگ ونسل عوام کی خدمت کررہی ہے
اسپورٹس گراؤنڈکی افتتاحی تقریب سے امام الدین شہزاد،خواجہ اظہارالحسن، عبدالمعیدفاروقی اوردیگرکاخطاب
کراچی:۔۔۔۔17؍اکتوبر2012ء
حق پرست رکن سندھ اسمبلی امام الدین شہزادکے مختص فنڈسے بفرزون سیکٹر15 / A-5نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں غوث الاعظم اسپورٹس گراؤنڈکاافتتاح کردیاگیا۔ اسپورٹس گراؤنڈکاافتتاح منگل کے روزایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمدنے ارکان سندھ اسمبلی امام الدین شہزاد،عبدالمعید فاروقی اور خواجہ اظہارالحسن کے ہمراہ کیا۔ چارایکٹررقبے سے زائد رقبے پر محیط فٹبال اورکرکٹ کیلئے تعمیرشدہ اسپورٹس گراؤنڈ کو ایک سال کی قلیل ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے جس پر ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ لاگت آئی ہے۔گراسی اسپورٹس گراؤنڈ میں شائقین کیلئے نشستیں، جاگنگ ٹریک اور نائٹ میچزکیلئے فلڈ لائٹس لگائی گئیں ہیں۔غوث الاعظم اسپورٹس گراؤنڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست صوبائی وزیرڈاکٹرصغیراحمدنے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کی خدمت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وژ ن کے عین مطابق بلاامیتازرنگ ونسل عوام کے مسائل کے دیرپہ حل اورانہیں صحت وتعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے ۔ افتتاحی تقریب میں بفرزون کے حق پرست عوام بڑی تعدادمیں شریک تھے جنہوں نے اسپورٹس گراؤنڈکی تکمیل پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اورحق پرست قیادت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انکا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران اور کارکنان بھی بڑی تعدادموجودتھے۔ڈاکٹرصغیراحمدنے کہاکہ غوث الاعظم اسپورٹس گراؤنڈکی قلیل مدت میں تعمیر جناب الطاف حسین کی جانب سے بفرزن کے عوام خصوصاً نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ تحفہ ہے ، انہوں اسپورٹس گراؤنڈکے افتتاح پربفرزون کے عوام کومبارکبادپیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حق پرست قیادت آئندہ بھی قائد تحریک کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کی ضرورت اور تفریح کے تقاضوں کے پیش نظر ایسے کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششیں جاری رکھے گی ۔ افتتاحی تقریب سے سے امام الدین شہزاد،خواجہ اظہارالحسن اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے عوام کومبارکبادپیش کی اور کہاکہ ملک کی تعمیروترقی اوربلاامتیازعوام کی خدمت ایم کیوایم کانصب العین ہے ۔ 

ملک بھر کے عوام انتہا ء پسنددہشت گردوں کی ڈنڈا برادر اور کلاشنکوف شریعت کے خلاف متحد و منظم ہوچکے ہیں ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
سوات میں ملالہ ، شازیہ اور کائنات پر قاتلانہ حملہ کے خلاف تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور عسکری قیادت کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا
انتہاء پسندوں نے معصوم طالبات پر قاتلانہ حملہ کرکے علم سے ہی نہیں بلکہ دین اسلام سے دوری ثابت کردی ہے
اجتماعات میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے انتہاء پسند دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ دے دیا ہے
کراچی :۔۔۔17اکتوبر 2012ء 
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے ایم کیوایم کے تحت’’علم کا اُجالا۔۔۔باہمت ملالہ ‘‘ کے عنوان سے کراچی سمیت ملک بھر میں منعقد ہونے والے اجتماعات میں شرکت کرنے والے لاکھوں عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام انتہاء پسند دہشت گردوں کی ڈنڈا برادر اور کلاشنکوف شریعت کے خلاف متحد و منظم ہوچکے ہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ طالبان دہشت گردوں نے سوات میں معصوم طالبات پر قاتلانہ حملہ کرکے علم سے ہی نہیں بلکہ دین اسلام سے دوری ثابت کردی ہے جو علم اور خواتین کی تعلیم کے دشمن وہ کسی بھی طرح ملک و قوم کے حق میں نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ ملالہ ، شازیہ اور کائنات پر طالبان دہشت گردوں کے قاتلانہ حملہ کے خلاف تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور عسکری قیادت کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور اس عفریت کے خاتمے کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے عوام طالبان دہشت گردوں کے خلاف ایک ہوچکے ہیں اور مسلح افواج کے ساتھ ہیں جو نام نہاد مذہبی جماعتیں طالبان دہشت گردوں کی حمایت کے گن گا رہی ہیں وہ دراصل وحشت اور بربریت کے مظاہروں کے باوجود زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور ڈنڈا بردار اور کلاشنکوف شریعت کی حمایت کرکے اپنے اصل چہرے بے نقاب کررہے ہیں بلکہ ملک ا ور قوم کو ایسی تاریکیوں میں دھکیل رہے ہیں جہاں سے جہالت ، نفرت ، تشدد ، قتل ، بم دھماکوں کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونیوالے اجتماعات میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے انتہاء پسند دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اور ملک سے انتہا ء پسندی کا ہر سطح پر خاتمہ چاہتے ہیں 

انتہاء پسند دہشت گردوں کی جانب سے،کوئٹہ اورحافظ آباد میں انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پرحملوں کے واقعا ت پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت
دہشت گرد ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ملک بھر میں جاری پولیو مہم کو ناکام بنا نا چاہتے ہیں
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، ملک میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملو ں کا نوٹس لیا جائے اور ا س واقعہ میں ملو ث انتہاء پسند دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے واقعی سزادی جائے 
کراچی :۔۔۔17، اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے انتہاء پسند دہشت گردوں کی جانب سے انسدادِ پولیو مہم کے دوران کوئٹہ میں پولیو ورکر کی ہلاکت اور حافظ آباد میں متعدد ورکروں پر تشدد کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ انتہاء پسنددہشت گرد وں کی جانب سے کوئٹہ اور پنجاب میں انسدا دِ پولیو مہم کے دوران ٹیم کے ارکان پر حملو ں کے واقعات افسوسناک ہیں اور ان واقعات میں ملوث دہشت گرد ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت انتہا ء پسند انہ کاروائیوں کے ذریعے ملک بھر میں پولیو مہم کو ناکام بنا نا چاہتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں سے ، بلوچستان اورپنجاب میں پولیو ٹیم پر حملوں کے واقعات اسی سازشوں کا تسلسل ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیم کے رکن کی ہلاکت پر سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اورحافظ آباد میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ،پنجاب کے گورنر لطیف کھوسہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،بلوچستان کے گورنر ذوالفقا ر علی مگسی ،بلوچستان کے وزیراعلیٰ اکرم رئیسانی سے مطالبہ کیاکہ دہشت گردوں کی جانب انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر حملو ں میں ملوث انتہاء پسند دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائے ۔ 

ایم کیوایم لیبرڈویژن نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے کارکن شفقت حسین کی شہاد ت پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔17اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیبر ڈویژن نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 2کے کارکن شفقت حسین کی شہادت پرگہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت 
کراچی :۔۔۔۔17اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے کارکن شفقت حسین ،سوسائٹی سیکٹر یونٹ 63کے کارکن اشہر عالم قدوائی کے بھائی انصار عالم قدوائی اور ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 70 کے کارکن محمد خلیق کے صاحبزادے عبد اللہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کر ے ۔(آمین )

متحدہ بین المسلمین فورم کے وفدکی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ بنوریہ ٹاؤن کے مہتم مفتی نعیم سے ملاقات
کراچی :۔۔۔۔17اکتوبر 2012ء 
متحدہ بین المسلمین فورم کے صدرمولاناتنویرالحق تھانوی،سینئرنائب صدرعلامہ عباس کمیلی ،سینئرنائب صدرعلامہ جمیل راٹھوراوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف کے ہمراہ وفدکی شکل میں جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی کے مہتم مفتی نعیم سے ان کے مدرسے میں ملاقات کی۔ملاقات میں سوات میں قوم کی بہادربیٹی ملالہ یوسف زئی اوران کی ہم جماعت طالبہ پرانتہاء پسنددہشت گردوں کی جانب سے قاتلانہ حملہ کرکے شدیدزخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اوراسے اسلامی تعلیمات کے منافی قراردیاگیا۔ملاقات میں وفدنے مفتی نعیم کوملالہ یوسف زئی اوران کی ہم جماعت طالبات پرقاتلانہ حملے پر قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی تشویش سے آگاہ کیااورکراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی اورفرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوران کی روک تھام اورشہرمیں قیام امن کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ،اخوت و بھائی چارگی اوراتحادبین المسلمین کے فروغ پرزوردیاگیااوراس پرمکمل اتفاق رائے قائم کیاگیا۔ ملاقات میں ملالہ یوسف زئی،ان کی ہم جماعت طالبات سمیت ملک بھرخصوصی کراچی میں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے تمام افرادکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔وفدمیں حق پرست صوبائی وزیر برائے مذہبی امور سندھ عبدالحسیب،متحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمد،جوائنٹ انچارج محمددلاوربھی شریک تھے۔
 
*****

7/18/2024 4:22:56 AM