Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

احتجاج کی کوریج کے دوران میڈیا نمائندگان کو حراساں اورتشدد کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


احتجاج کی کوریج کے دوران میڈیا نمائندگان کو حراساں اورتشدد کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/31/2014
احتجاج کی کوریج کے دوران میڈیا نمائندگان کو حراساں اورتشدد کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
ملک میں موجودہ بحران کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے پوری قوم کو آگاہ کرنا صحافی برادری کا فرض ہے، رابطہ کمیٹی 
صحافیوں کو عوام تک حقائق پہنچانے سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف اور آزادی صحافت پر حملہ ہے، رابطہ کمیٹی
صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، وفاقی حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔31اگست2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک کے مختلف شہروں بالخصوص وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوران کوریج پولیس کی جانب سے مختلف الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز ، کیمرہ مین اور اسٹاف پر تشدد اور حراساں کئے جانے کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذ مت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں موجودہ بحران کی حقیقی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ پوری قوم کو آگاہ کرنا صحافی برادری کا فرض ہے لہٰذا انہیں اس فرض کی ادائیگی کے دوران تشدد کا نشانہ بنانا اور عوام تک حقائق پہنچانے سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر اطلاعات اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں ۔

9/29/2024 4:22:16 PM