Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے سیاسی بحران کے حل کیلئے سینئر ارکان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیدی


ایم کیوایم نے سیاسی بحران کے حل کیلئے سینئر ارکان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیدی
 Posted on: 8/25/2014
ایم کیوایم نے سیاسی بحران کے حل کیلئے سینئر ارکان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیدی 
ٹیم کوتمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بات چیت کا ٹاسک دیا گیاہے تاکہ ملک کو درپیش موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کا پرامن اور جمہوری حل تلاش کیا جاسکے
حکومت اور احتجاجی دھرنا دینے والی جماعتیں ملک کی نازک صورتحال کا سنجیدگی سے احساس کریں، الطاف حسین
حکومت اور اپوزیشن معنی خیز بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کریں، الطاف حسین
ڈاکٹر طاہر القادری کے بیشتر مطالبات عوامی امنگوں کے ترجمان ہیں جن کا آئین وقانون سے ہرگز تصادم نہیں ہوتا
ایسے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے حکومت فی الفور جماعت کے رفقاء کا اجلاس طلب کرے 
وقت تیزی سے نکلا جارہا ہے اور اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، الطاف حسین
وقت بہت کم ہے اور ہمیں اب انتہائی تیز رفتاری سے فیصلے کرنے ہونگے
کہیں ایسانہ ہوکہ قدرت نے ہمیں جو موقع عطا کیا ہے اسے ہم سوچ وبچار کرتے گزار دیں
حکومت اور احتجاجی دھرنا دینے والی جماعتوں سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کاایک مرتبہ پھر پرزور مطالبہ
لندن ۔۔۔25اگست 2014ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر حکومت اور احتجاجی دھرنا دینے والی جماعتوں سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی نازک صورتحال کا سنجیدگی سے احساس کریں ، حکومت اوراپوزیشن معنی خیز بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کریں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے ، ملک کو اندرونی وبیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے اوراب تک قومی خزانے کو 8سو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادر ی کے بیشتر مطالبات عوا می امنگوں کے ترجمان ہیں جن کا آئین وقانون سے ہرگز تصادم نہیں ہوتا، ایسے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے حکومت فی الفوراپنی جماعت کے رفقاء کا اجلاس طلب کرے ۔ انہوں نے کہاکہ وقت بہت کم ہے اور ہمیں اب انتہائی تیز رفتار ی سے فیصلے کرنے ہونگے، کہیں ایسانہ ہوکہ قدرت نے ہمیں بات چیت وافہام تفہیم کا جو موقع عطا کیا ہے اسے ہم سوچ وبچار کرتے گزار دیں ۔اگر وقت ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا پھر ہمیں ہاتھ ملتے رہنے اور پچھتاوے کے سوا برسوں تک کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر ایم کیوایم کے سینئر ارکان پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جسے تما م سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بات چیت کا ٹاسک دیا گیاہے تاکہ ملک کو درپیش موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کا پرامن اور جمہوری حل تلاش کیا جاسکے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ وقت تیزی سے نکلا جارہا ہے اور اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

9/29/2024 4:19:20 PM