الطاف حسین کل سہ پہر 3:00بجے ملک بھرمیں ایم کیوایم کے اجتماعات سے اہم ٹیلیفونک خطاب کرینگے
جنرل ورکرزاجلاس کامرکزی اجتماع جناح گراؤنڈعزیزآبادکراچی میں ہوگاجس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے
ملک بھر میں جنرل ورکرز اجلاس کے اجتماعات اور جناب الطاف حسین کے اہم خطاب کے باعث کارکنان اور ہمدردوں میں زبردست جوش و خروش
کراچی ۔۔۔12اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین14اکتوبربروزاتوار بوقت سہ پہر3:00بجے کراچی سمیت ملک بھر میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے اجتماعات سے اہم خطاب کریں گے ۔ جنرل ورکرز اجلاس کا مرکزی اجتماع کراچی میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ملک بھر میں جنرل ورکرز اجلاس کے اجتماعات اور جناب الطاف حسین کے اہم خطاب کے باعث ذمہ داران و کارکنان اورہمدردوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے ۔ جنرل ورکرزاجلاس کے اجتماعات گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں36سے زائدمقامات پرمنعقدہوں گے۔
کوہاٹ روڈ بازار میں امن لشکر کے دفتر میں بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے امن و انسانیت کے کھلے دشمن اور جہالت کے اندھیروں میں گم ہیں
الطاف حسین کا بم دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
لندن۔۔۔13، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے درہ آدم خیل کے کوہاٹ روڈ پر واقع بازار میں امن لشکر کے دفتر میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں امن لشکر کے نمائندوں سمیت متعدد بے گناہ افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ بم دھماکے کرکے بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے امن و انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بم دھماکے اور قتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گرد بزدل ہیں اور جہالت کے اندھیروں میں گم ہیں اور یہ دہشت گرد مذموم کارروائیاں کرکے دنیا بھر میں امن ، آشتی اور سلامتی کے دین اسلام کو بدنام کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہیدہونیو الے امن لشکر کے نمائندوں سمیت تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین اور شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،و زیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ درہ آدم خیل کے کوہاٹ روڈ پر واقع بازار میں امن لشکر کے دفتر میں بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکر عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے اور بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سوات میں امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات پر طالبان دہشت گردوں کے
قاتلانہ حملے کے خلاف مذمتی اور زخمی طالبات کی صحت و سلامتی کیلئے دعائیہ اجتماع کا انعقاد
طالبان دہشت گردوں نے معصوم بچیوں پر حملہ کرکے اپنی ذہنی پسماندگی کا ثبوت دیا ہے، کشور زہرا
علم کی شمع روشن کرنے والی معصوم بچیوں پر طالبان دہشت گر دوں کے حملے کے خلاف سب کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ، محترمہ نائلہ لطیف
اجتماع میں ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات کی جلد و مکمل صحت یابی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی
کراچی ۔۔۔13، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام گزشتہ روز سوات میں امن کی سفیر ملائلہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات پر طالبان دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کے خلاف مذمتی اور زخمی ہونے والی طالبات کی صحت و سلامتی کیلئے دعائیہ اجتماع منعقد ہوا جس سے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا اور شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج محترمہ نائلہ لطیف نے اظہار خیال کیا اور طالبان دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو طالبان دہشت گردوں کی ذہنی پسماندگی قرار دیا ۔اجلاس میں شعبہ خواتین کے مختلف سیکٹرز اور یونٹ کی ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں اجتماعی طور پر ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات کی جلد و مکمل صحت یابی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ کشور زہرا نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی اور دیگر زخمی طالبات جس نیک مقصد اور مشن سے وابستہ تھیں اس مشن کی تکمیل میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد مذہبی ٹھیکیدار دورِ جہالت واپس لانا چاہتے ہیں اور حضور اکرم ﷺ کی سنت کے سراسر منافی عمل کرکے اسلام سے دوری کا ثبوت دے رہے ہیں اور طالبان دہشت گردوں کی علم سے دوری کے باعث ہی ان پر جہالت طاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طالبان دہشت گردوں نے معصوم بچیوں پر حملہ کرکے اپنی ذہنی پسماندگی کا ثبوت دیا ہے اور یہ بے شعوروں کا ٹولہ شعوری بیداری نہیں چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علم کے چراغ ملک کے گوشے گوشے میں روشن کرنا ایم کیوایم کا بھی مقصد ہے اور علم دشمن اور امن دشمن کسی کے دوست ہرگز نہیں ہوسکتے ۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ نائلہ لطیف نے کہا کہ علم کی شمع روشن کرنی والی معصوم بچیوں پر طالبان دہشت گروں کا حملہ بزدلانہ ہے اور انتہاء پسند عناصر کے خلاف اب سب کو اختلافات ختم کرکے نہ صرف متحد ہونا ہوگا بلکہ اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مذہب کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کے لئے کام کررہے ہیں ،اسلام کا تشخص بگاڑنے والے یہ لوگ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان کیونکہ اسلام تو عورتوں اور بچوں کے تحفظ کادرس دیتا ہے اور دشمنوں کی خواتین اور بچے بھی مسلمانوں کے ہاتھوں محفوظ رہتے ہیں ۔
شاہ لطیف ٹاؤن بن قاسم ٹاؤن کی محسود ، سوات ہزاروال برادری کے نوجوانوں اور بزرگوں نے ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کردیا
سوات میں طالبان دہشت گردوں نے معصوم طالبات کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ علم کی شمع بجھانے
کی کوشش کی ہے ، اراکین پختون آرگنائزنگ کمیٹی
کراچی ۔۔۔13، اکتوبر2012ء
شاہ لطیف ٹاؤن بن قاسم ٹاؤن کی محسود ، سوات اور ہزاروال برادری کے نوجوانوں اور بزرگوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے اور 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کی عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام یوسی 5شاہ لطیف ٹاؤن بن قاسم ٹاؤن میں منعقدہ ایک اجتماع میں کیا جس میں ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین انور شہباز سواتی اور حکم رواں نے شرکت کی اور ایم کیوایم میں شمولیت کا اختیار کرنے والے مختلف برادریوں کے نوجوانوں اور بزرگوں کا زبردست خیر مقدم کیا گیا ۔ اجتماع میں سوات میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے معصوم طالبات پر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور معصوم طالبات کی جلد و مکمل صحت یابی اور سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے مختلف برادریوں کے افراد نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں واحد جماعت ایم کیوایم ہی ہے جس میں تمام قومیتوں ، مسلک ، فقہہ ، عقیدے اور مذاہب کے ماننے والے افراد شامل ہیں اور سب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنے اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جس جماعت کے قائد پر سب ہی اعتماد کریں اور اس کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کے فروغ کیلئے دن رات کام کریں ایسی جماعت دراصل ایک تحریک ہے اور ہم ایم کیوایم کے انقلابی اقدامات اور اختیار سب کیلئے کے نعرے اور غریب و متوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور سمجھ گئے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہی ملک کے واحد نجات دہندہ ہیں ۔ ایم کیوایم کی پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے محسود ، سوات اور ہزارے وال برادریوں کے نوجوانوں اور بزرگوں کے جذبات کو سراہا اور کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہر ظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ہر مظلوم کا ببانگ دہل اور نتائج کی پرواہ کے بغیر ساتھ دیا ہے ۔ سوات میں طالبان دہشت گردوں نے معصوم طالبات کو ہی نشانہ نہیں بنایا ہے بلکہ علم کی شمع کو بجھانے کی کوشش کی ہے جس کی سب کو کھل کر مذمت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے مختلف برادریوں کے نوجوانوں اور بزرگوں کی شمولیت کو ایم کیوایم میں خوش آمدید کہا اورانہیں مبارکباد پیش کی ۔
متحدہ کے زیراہتمام اہلیان کراچی نے ملالہ یوسف زئی سے بھرپوراظہارِیکجہتی کیلئے جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں شمعیں روشن کر کے دعائیں کیں
ملالہ یوسف زئی پاکستان کافخراورمستقبل ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
انتہاء پسندوں اوردہشت گردوں کویہ بتانے کاوقت آچکاہے کہ ملک کے عوام کی اکثریت قائداعظم محمدجناح ؒ کاپاکستان چاہتی ہے
جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ملالہ یوسف زئی سے اظہاریکجہتی کیلئے منعقدہ اجتماع میں میڈیاسے گفت گو
کراچی:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی اورمرکزی شعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ اہلیانِ کراچی نے امن کی سفیرملالہ یوسف زئی (ستارہ جرات)ان کی ہم جماعت ساتھی کائنات اورشازیہ سے بھرپوراظہارِیکجہتی کیلئے شمعیں روشن کیں اوران کی صحت وتندرستی اورسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔دعائیہ اجتماع اورشمعیں روشن کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام ماؤں،بہنوں، بزرگوں اورنوجوان طلبہ و طالبات کے علاوہ معصوم بچوں اوربچیوں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اورملالہ یوسف زئی کوان کی جرات وبہادری کوزبردست خراج تحسین پیش کیا،ان کی صحت وتندرستی اور سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔ملالہ یوسف زئی،کائنات اورشازیہ کی صحت وسلامتی اوراظہاریکجہتی کیلئے منعقدہ اجتماع میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر محمد فاروق ستار،انیس احمدقائمخانی ، ڈاکٹرنصرت،اراکین رابطہ کمیٹی شعیب احمدبخاری،کنورنوید جمیل،ڈاکٹر صغیراحمد ،نیک محمد،شاہد لطیف، اشفاق منگی ، توصیف خانزادہ،سلیم تاجک ،گلفرازخان خٹک ، منتخب حق پرست وزراء،سینیٹ،قومی وصوبائی کے اراکین،ایم کیوایم کے مختلف تنظیمی ونگزوشعبہ جات کے ارکان، کراچی کے سیکٹرز ویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان،ایم کیوایم کے سینئررہنماء عامرخان اورسینٹرل ایگزیٹوکونسل کے ارکان نے ملالہ یوسف زئی کی صحت و سلامتی کیلئے دعائیں کی اورشمعیں روشن کیں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرووفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانیزڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کی شناخت ہے اورملک وقوم کے روشن تابناک مستقبل کی ضمانت ہے جس پرپوری قوم کوفخرہے۔انہوں نے پاکستان کے عوام خصوصاً کراچی کے شہریوں کو14اکتوبر کوجناح گراؤنڈمیں ہونیوالے جلسہ عام میں بھرپورشرکت کی دعوت بھی دی ۔وہ ہفتے کی شب ایم کیوایم کی جانب سے امن کی سفیرملالہ یوسف زئی سے اظہارِیکجہتی اوران کی صحت و سلامتی کیلئے منعقدہ دعائیہ اجتماع کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سے گفت گوکررہے تھے۔ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم سمجھتے ہیں کہ ملالہ یوسف زئی پرحملہ پاکستان پرحملہ ہے اور یہ پاکستان کے روشن چہرے،تابناک مستقبل اور اس سے ابھرنے والی روشنی کوگل کرنے کی گھناؤنی سازش ہے جو پوری قوم کیلئے بڑاچیلنج ہے۔انہوں نے کہاکہ زندہ قومیں وہی ہوتی ہے جوچیلنج کوقبول کرتی ہیں اوران کا جواں مردی سے مقابلہ کرتی ہیں لہٰذااب طے کرناہوگاکہ یہ قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کاپاکستان ہے یاانتہاء پسندوں اوردہشت گردوں کا پاکستان ہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جناح گراؤنڈمیں ہفتے کی شب دعائیہ اجتماع کاانعقادکیاگیاہے اوراس دعائیہ اجتماع میں جہاں کراچی کے ہزاروں بیٹیاں نوجوان اورشہریوں نے شرکت کرکے ملالہ یوسف زئی،اس کی ہم جماعت ساتھی کائنات اورشازیہ کی صحت وسلامتی کیلئے دعائیں مانگی وہیں عوام نے دعائیہ اجتماع میں دیئے بھی جلائے اوران سے مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہوئے انتہاء پسندوں اوردہشت گردوں کوپیغام دیاہے کہ وہ پاکستان کیخلاف سازش کوکسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے جس کے ذریعے پاکستان کوجہالت میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہاء پسندی اوردہشت گردی پاکستان کی آزادی اورخودمختاری میں رکاوٹ ہے پوری قوم اپنی بیٹیوں کی محافظ بن کرسامنے آئیگی ۔پاکستان کاایک ایک بچہ ایک ایک بچی اس سازش کو ناکام بنائیں گے بلکہ اس سازش کے پیچھے دہشت گردعناصرکوبھی بے نقاب کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ14اکتوبرکوجناح گراؤنڈمیں ہونیوالاجلسہ ہمارے عہدکی تجدہے کہ ہم پاکستان کوقائداعظم کاپاکستان بنائیں گے اور آج کایہ اجتماع کل کے جلسے کی شروعات ہے جوپاکستان کے تمام شہروں میں منعقدکیئے جارہے ہیں جن سے قائدتحریک الطاف حسین انتہائی اہم خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اب یہ تحریک اسی وقت ختم ہوگی جب ملک سے دہشت گردی اورانتہاء پسندکامکمل خاتمہ ہوگااورآئندہ کوئی دہشت گردکسی ملالہ کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔اب پوری دنیاکویہ باآورکرناہوگاکہ یہ اسلام کاچہرہ مسخ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ۔ہم قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے ساتھ اورمتحدہوکراس سازش کوناکام بنائیں گے اورسازشی عناصرکوبے نقاب کریں گے ۔انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتہاء پسندوں اوردہشت گردوں کی سازش کوناکام بنانے کیلئے اتوار کوجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ جلسہ عام میں بھرپورشرکت کریں۔۔علاوہ ازیں عوام وکارکنان کی جانب سے شمعیں روشن کرنے کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔
تحریک کے ہر اول دستے میں پنجابی وسرائیکی عوام بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے،رکن صوبائی اسمبلی علیم الرحمن
ایم کیوایم پنجابی وسرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کورنگی ٹاؤن یونٹ 4میں ایم کیوایم کی تحریکی جدوجہد پر مبنی ڈرامہ ’’ نقیب انقلاب‘‘ دیکھایا گئی
کراچی۔۔۔13،اکتوبر 2012ء
ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کورنگی ٹاؤن یونٹ 4میں ایم کیوایم کی تحریکی جدوجہد پر مبنی ڈرامہ ’’ نقیب انقلاب‘‘ دیکھایا گیا ۔اس مو قع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی علیم الرحمن ، پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شریف علی رعنا ، اراکین سمیت پنجابی سرائیکی عوام کے بزرگوں، نوجوانوں، خواتین نے بڑی تعداد میں شر کت ۔ اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی علیم الرحمن نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہاکہ تحریک کا پیغام ملک کے چپے چپے پہنچ چکا ہے اور غریب متوسطہ طبقے کی عوام ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک کے ہر اول دستے میں پنجابی و سرائیکی عوام بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں بلکہ تحریک کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلانے کیلئے اپنا بھر کردار ادا کریں گے ۔
اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ ہیں یا ان کے مخالف ہیں ، ایم کیوایم
قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ طالبان مخالف ہے اورتعلیم یافتہ روشن پاکستان کی تعمیر چاہتی ہے
ڈیفنس کلفٹن، گلشن اقبال ، سوسائٹی ، نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہر ریزیڈنٹس کمیٹیوں اور کونسل آف پروفیشنل کمیٹی کے ارکان کا بیان
کراچی ۔۔۔13،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی تمام ریزیڈنٹس کمیٹیوں کے ارکان نے کہاہے کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ طالبان مخالف ہے اورتعلیم یافتہ روشن پاکستان کی تعمیر چاہتی ہے۔ ایک بیان میں ڈیفنس کلفٹن، گلشن اقبال ، سوسائٹی ، نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہر ریزیڈنٹس کمیٹیوں اور کونسل آف پروفیشن کمیٹی کے ارکان نے ملک بھر کے عوام سے کہا کہ کل بروز اتوارسہ پہر تین بجے ملک بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان کے اجلاس سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے تاریخی خطاب کے بعد انہیں فیصلہ کرناہے کہ آیا وہ طالبان کے ساتھ ہیں یا طالبان کے مخالف ہیں۔
ایم کیوایم کے وفد نے راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی
وفد نے جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ اور نیک خواہشات پر مبنی کارڈ پیش کیا
راولپنڈی :۔۔۔13اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ راولپنڈی زون کے جوائنٹ انچارج ملک منیر انجم کی سربراہی میں ایک وفد نے ہفتہ کے روز سوات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والی امن کی سفیر اور ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کی راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں عیادت کی ا ور جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ اور نیک خواہشات پر مبنی کارڈ پیش کیا ۔ وفد میں ایم کیوایم راولپنڈی زون کے جوائنٹ انچار ج منیر ملک انجم،زونل کمیٹی کے رکن آصف محمود انقلا بی،سوشل فور م کے انچار ج شہاب امیر ، ڈسٹرکٹ انچارج اسلا م آبا د یاسر علی ،ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن راجہ کامران شامل تھے۔اس موقع پر ایم کیوایم کے وفد نے ملالہ یوسف زئی کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعاکی ۔ دریں اثناء راولپنڈی زون کے جوائنٹ زونل انچارج منیر ملک انجم نے ملالہ یوسف زئی کے بھائی محمود الحسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور جناب الطاف حسین کی جانب سے قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر محمود الحسن نے منیر ملک سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی خیر یت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
ایم کیوایم کے کارکنان سے جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
کراچی:۔۔۔13اکتوبر2012ء
متحدہ قومی مووومنٹ کی قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 54کے کارکن عبد الرشید ، ملیر سیکٹر یونٹ 100کے کارکن جمال الدین اورایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66-Aکے کارکن سید انور نواب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گووار لواحقین کی یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی۔۔۔13اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 54کے کارکن عبد الرشید ، ملیر سیکٹر یونٹ 100کے کارکن جمال الدین ،گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66-Aکے کارکن سید انور نواب، کیماڑی سیکٹر یونٹ یوسی 3 کے کارکن عمران کی والدہ محترمہ صفیہ بانو اور اور ایم کیوایم ایلڈرزونگ نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136-Aکے کارکن ظفر اللہ خان کے صاحبزادے عبید اللہ خان کے انتقال پرافسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
*****