سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔17، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے سینئر صحافی اور تجزیہ کارمجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)