Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کی موجودہ صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن ہرقسم کے غیرآئینی اقدامات اور محاذآرائی سے گریز کریں، الطاف حسین


ملک کی موجودہ صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن ہرقسم کے غیرآئینی اقدامات اور محاذآرائی سے گریز کریں، الطاف حسین
 Posted on: 8/11/2014
ملک کی موجودہ صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن ہرقسم کے غیرآئینی اقدامات اور محاذآرائی سے گریز کریں، الطاف حسین
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ جاری ہے اور مسلح افواج ،دہشت گردوں سے نبردآزما ہیں
پاکستان کی داخلی صورتحال کے باعث لوگ اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیںِ ، الطاف حسین
سیالکوٹ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بلااشتعال حملے کیے جارہے ہیں ، ایسے موقع پر انتہائی دانشمندی سے کام لینا چاہیے
حکومت اور اپوزیشن دونوں کو سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی سلامتی اور بقاء کی فکر کرنی چاہیے
حکومت اور اپوزیشن بات چیت کا باقاعدہ آغاز کرکے مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کریں، الطاف حسین
کمیٹیاں تشکیل دیکر عمران خان صاحب اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے بات چیت کاآغاز کرکے موجودہ صورتحال کا حل نکالاجائے
ایم کیوایم ، حکومت اور اپوزیشن کے مابین بات چیت کے آغاز میں غیرمشروط تعاون پیش کرنے کیلئے تیار ہے 
میری دعا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک دوسرے سے مذاکرات کیلئے اپنے دلوں میں نرم گوشہ پیدا کریں
اگر حکومت اور اپوزیشن نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو اس کے نتائج ملک وقوم کیلئے سودمندثابت نہیں ہوں گے، الطاف حسین
لاہور کے میڈیکل اسٹورز کے مالکان سے اپیل کی وہ ماڈل ٹاؤن لاہورمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے
میڈیکل کیمپ میں ضروری ادویات عطیہ کریں، الطاف حسین
لاہور کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف یوم شہداء کے شرکاء کے علاج ومعالجہ کیلئے جتنا ممکن ہوسکے وقت دیں
ایک خصوصی انٹرویو میں قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی حکومت اور اپوزیشن سے دردمندانہ اپیل
لندن۔۔۔11، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی نازک صورتحال میں فہم وفراست اودانشمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہرقسم کے غیرآئینی، غیرقانونی اقدامات اور محاذآرائی سے گریز کریں اور بات چیت کا باقاعدہ آغاز کرکے مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کریں۔ انہوں نے لاہور کے میڈیکل اسٹورز کے مالکان سے اپیل کی وہ ماڈل ٹاؤن لاہورمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے میڈیکل کیمپ میں ضروری ادویات عطیہ کریں اور لاہور کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف یوم شہداء کے شرکاء کے علاج ومعالجہ کیلئے جتنا ممکن ہوسکے وقت دیں۔ پیر کی شام ایک خصوصی انٹرویو میں جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وفاقی کابینہ ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے پیش کی جانے والی وضاحتوں کے بعد فہم وفراست سے کام لیکر اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھائیں ، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ عمران خان ، ڈاکٹر طاہرالقادری اورعوام کے دیرینہ مطالبات سنے جائیں، تصادم اور محاذآرائی کے ہراقدام سے پرہیز کیاجائے اور تین سے چار افراد کی کمیٹیاں تشکیل دیکر عمران خان صاحب اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے بات چیت کاآغاز کرکے موجودہ صورتحال کا حل نکالاجائے ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم غیرمشروط تعاون پیش کرنے کیلئے تیار ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ جاری ہے اور مسلح افواج ،دہشت گردوں سے نبردآزما ہیں جبکہ سیالکوٹ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بلااشتعال حملے کیے جارہے ہیں ، ایسے موقع پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کو انتہائی دانشمندی اورہوشمندی سے کام لینا چاہیے اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی سلامتی اور بقاء کی فکر کرنی چاہیے ۔ پاکستان کی داخلی صورتحال کے باعث لوگ اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیں جس سے ملک کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں ، ان حالات میں ملک کو بچانا اورمعیشت کی بہتری کیلئے کردارادا کرنا حکومت اوراپوزیشن دونوں کا فرض ہے ۔ حکومت کو بڑے پن کا مظاہرہ کرکے بات چیت میں پہل کرنی چاہیے کیونکہ اپوزیشن کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنا اور عوامی مسائل کو حل کرنا حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری دعا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک دوسرے سے مذاکرات کیلئے اپنے دلوں میں نرم گوشہ پیدا کریں، انکے مابین بات چیت کا آغاز ہو اور دونوں ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کرکے کسی مثبت نتیجے پر پہنچ جائیں اسی میں پاکستان کی سلامتی ، بقاء اور بھلائی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر حکومت اور اپوزیشن نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا اوردونوں ضد اورہٹ دھرمی پرقائم رہے تو اس کے نتائج ملک وقوم کیلئے سودمندثابت نہیں ہوں گے ۔


9/29/2024 2:21:20 PM