Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ ملیرمیں بارش سے متاثرہ علاقوں کاتفصیلی دورہ


رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ ملیرمیں بارش سے متاثرہ علاقوں کاتفصیلی دورہ
 Posted on: 8/2/2014 1
رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ ملیرمیں بارش سے متاثرہ علاقوں کاتفصیلی دورہ 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی کی بارش سے متاثرہ شہریوں سے ملاقات ،علاقے کے مسائل معلوم کئے
اشفاق منگی نے ملیرمیں نکاسی آب اورجگہ جگہ جمع کچرے کے ڈھیروں کاسختی سے نوٹس لیا ،متعلقہ محکمے کے افسران کوہنگامی اقدامات کی ہدایت
شہریوں کوصحت وصفائی کی فراہمی اوربلدیاتی اداروں کی کارکردگی کوبہتربنانے کے لئے فوری طورپربلدیاتی انتخابات کی تاریخ کااعلان کیاجائے،اشفاق منگی
کراچی ۔۔۔2، اگست2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ ملیرمیں بارش سے متاثرہ علاقوں کاتفصیلی دورہ کیااورشہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کئے ۔اس موقع پرشہریوں نے نکاسی آب اورجگہ جگہ قائم کچرے ڈھیروں اوران سے اٹھنے والے تعفن سے پیداہونیوالی صورتحال سے آگاہ کیا۔اشفاق منگی نے ملیرمیں نکاسی آب اورجگہ جگہ جمع کچرے کے ڈھیروں کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے موقع پرموجودمتعلقہ محکمے کے افسران کوہدایت جاری کی کہ وہ ملیرمیں نکاسی آب اور کچرے کے ڈھیروں اٹھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں اوراس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔اشفاق منگی نے حکومت سندھ سے بھی مطالبہ کیاکہ شہریوں کوصحت وصفائی کی سہولیات کی فراہمی اوربلدیاتی اداروں کی کارکردگی کوبہتربنانے کے لئے فوری طورپربلدیاتی انتخابات کی تاریخ کااعلان کیاجائے۔



9/29/2024 12:28:04 PM