برنس روڈسیکٹرکے کارکن نجم العارفین اورگلشن اقبال سیکٹرکمیٹی کے انچارج شاہدکے بھائی نذرسپردخاک
نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی،حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔یکم ، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ برنس روڈسیکٹریونٹ36کے کارکن نجم العارفین کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان بعدنمازجمعہ گذری قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحوم کی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ جامعہ مسجدطارق ڈیفنس نیول ہاؤسنگ اسکیم میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،برنس روڈاورڈیفنس سیکٹر کمیٹیوں ، یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان ہمدردوں اور مرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اسی طرح گلشن اقبال سیکٹرکے انچارج شاہدکے بڑے بھائی نذرکوبعد نمازجمعہ نیوکراچی نمبر6اورگذری قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔مرحومین کی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالدسلطان،حق پرست اراکین اسمبلی مزمل قریشی،عبدالوسیم،وسیم قریشی،عدنان ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،گلشن اقبال اورنارتھ کراچی سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزو اقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی