ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121۔اے کے جوائنٹ سرکل انچارج صلاح الدین کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔28، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121کے جوائنٹ سرکل انچارج صلاح الدین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)