Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیسکو کیجانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،سید وسیم حسین ،رکن قومی اسمبلی


حیسکو کیجانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،سید وسیم حسین ،رکن قومی اسمبلی
 Posted on: 7/27/2014
حیسکو کیجانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،سید وسیم حسین ،رکن قومی اسمبلی
حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حیدرآبادکے شہریوں کی عیدالفطرکی خریداری متاثرہوگئی ہے،سید وسیم حسین
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہر کی معیشت تباہی کاشکارہے اورچھوٹی کاروباری صنعتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدور وں کا روز گار تقریباً ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مزدور طبقے کے افراد اپنے گھرانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی نہیں منا سکیں گے، سید وسیم حسین ، رکن قومی اسمبلی
حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کا شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں پر تشویش کا اظہار
حیدرآباد۔۔۔ 27 ،جولائی ،2014 ء
حق پرست رکن قومی اسمبلی سیدوسیم حسین نے کہاہے حیسکو کیجانب سے ماہِ صیام کے دوران طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے حیدرآبادکے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ سید وسیم حسین نے حیدرآباد میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں اور تاجر برادری کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لائنوں میں شارٹ سرکٹ ، بجلی کے پولز پر شارٹ سرکٹ اور ٹرانسفارمرزکی خرابی کی شکایات پر حیسکو عملے کے بروقت نہ پہنچنے سے شہر یوں کوروزے کی حالات میں 48،48 گھنٹے تک بجلی کے بغیر زندگی بسر کرنی پڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے جوعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے اورانہیں وضو اورغسل کے لئے شدیدپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔انہوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حیدرآباد کی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ،شہریوں کو عیدالفطرکی خریداری میں شدیدمشکلات درپیش ہیں جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث خصوصاً شہر میں قائم چھوٹی کاروباری صنعتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدور وں کا روز گار تقریباً ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مزدور طبقے کے افراد اپنے گھرانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی نہیں منا سکیں گے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی اور حیسکو کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ 


9/29/2024 12:28:10 PM