Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلشن اقبال میں مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں بیگناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


گلشن اقبال میں مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں بیگناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/26/2014
گلشن اقبال میں مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں بیگناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
سفاکانہ قتل کی اس واردات میں ایک کالعدم جہادی تنظیم کے دہشتگرد ملوث ہیں۔رابطہ کمیٹی
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد علاقہ میں واقع ایک مسجد پر قبضہ کرنے اور اسے اپنی دہشت گرد کا ر روائیوں کا مرکز بنانے کیلئے سر گرم ہیں
حق پرست رکن سندھ اسمبلی نے دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے مقامی پولیس اور انتظامیہ کو بھی ایک تحریری درخواست کے ذریعہ مطلع کیا تھا
پاکستان کی سا لمیت کے خلاف اور افواج پر حملے کرنے والی کالعدم تنظیموں کے مسلح دہشت گرد شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں ، انہیں کوئی روکنے والا نہیں 
ایم کیو ایم جیسی محب وطن جماعت کے بیگناہ کارکنوں کو اندھادھند طریقے سے گرفتار کرکے ان پر غیر انسانی تشدد کیا جارہا ہے،رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت اور ملک بچانے کیلئے ہر مرحلے پر اپنی خدمات پیش کررہی ہے
محب وطن عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ کیا بعض عناصر ایم کیو ایم کو پاک فوج اور ضرب عضب کی حمایت کی سزا دے رہے ہیں؟ 
بیگناہوں کو قتل کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ اپنا بدترین عذاب نازل کرے اور شہیدوں کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے
دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہریوں کی مغفرت کے لئے دعا اورشہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اظہار ہمدردی
کراچی ۔۔۔۔26جولائی 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلشن اقبال کے بلاک 13D-1میں مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں دو معصوم و بیگناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سفاکانہ قتل کی اس واردات میں ایک کالعدم جہادی تنظیم کے دہشتگرد ملوث ہیں جو کچھ عرصہ سے علاقہ میں واقع ایک مسجد پر قبضہ کرنے اور اسے اپنی دہشت گرد کا ر روائیوں کا مرکز بنانے کیلئے سر گرم ہے۔ اس کالعدم جہادی تنظیم کی جانب سے مذکورہ مسجد کے سر پرستوں ، انتظامیہ اور نمازیوں کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ یہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح ہوکر مسجدکے اطراف گلیوں میں گشت کرتے ہیں اور حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک مخصوص مذہبی فقہہ کے لوگوں کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے جس میں علامہ طالب جوہری کے داماد بھی شامل ہیں ۔ ان دہشتگردوں نے دو روز قبل نماز فجر کے وقت بھی مسجد پر قبضہ کر نے کی کوشش کی تھی تا ہم علاقہ کے عوام کے احتجاج پر وہاں سے فرار ہوگئے تھے اور اب انہوں نے اپنی حزیمت کا انتقام لینے کیلئے دو بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ علاقہ کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی نے جہادی دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے مقامی پولیس اور انتظامیہ کو بھی ایک تحریری درخواست کے ذریعہ مطلع کیا تھا تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور مبارک کاظمی ایڈوکیٹ کے بعد اب دومزید افراد ان دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ بات انتہائی تشویشناک اور غور طلب ہے کہ ایم کیو ایم جیسی محب وطن جماعت جو پاک فوج اور اس کے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کررہی ہے ، ملک بچانے کیلئے ہر مرحلے پر اپنی خدمات پیش کررہی ہے اسکے بیگناہ کارکنوں کو اندھادھند طریقے سے گرفتار کرکے ان پر غیر انسانی تشدد کیا جارہا ہے لیکن پاکستان کی سا لمیت کے خلاف کام کرنے والی اور اسکی افواج پر حملے کرنے والی کالعدم تنظیموں کے مسلح دہشت گرد شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں ، آج ملک کے محب وطن عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ کیا بعض عناصر ایم کیو ایم کو پاک فوج اور ضرب عضب کی حمایت کرنے کی سزا دے رہے ہیں ۔ 
رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہریوں کی مغفرت کے لئے دعا اورشہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اوردعا کی کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آخری عشرہ میں بیگناہوں کو قتل کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ اپنا بدترین عذاب نازل کرے اور شہیدوں کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ (آمین)

9/29/2024 12:26:30 PM