Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد سٹی میں صفائی ،ستھرائی اور نکاسی آب کی ناقص صورتحال کے باعث شہری شدید تکالیف میں مبتلا ہیں ،سید وسیم حسین


حیدرآباد سٹی میں صفائی ،ستھرائی اور نکاسی آب کی ناقص صورتحال کے باعث شہری شدید تکالیف میں مبتلا ہیں ،سید وسیم حسین
 Posted on: 7/26/2014
حیدرآباد سٹی میں صفائی ،ستھرائی اور نکاسی آب کی ناقص صورتحال کے باعث شہری شدید تکالیف میں مبتلا ہیں ،سید وسیم حسین 
عیدالفطر کی آمد آمد ہے لیکن حیدرآباد سٹی گندگی کے ڈھیروں کا نمونہ بنا ہوا ہے،سید وسیم حسین
حیدرآبادکے مسائل کے حل کیلئے حق پرست نمائندے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور بلاتفریق عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھتے ہیں،سید وسیم حسین 
محکمہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے افسران حیدرآباد سٹی میں صفائی ،ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں اور شہر سے کچرے اور سیوریج کے پانی کی صفائی کو عملاًیقینی بنائیں،سید وسیم حسین 
حق پر ست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کا بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سٹی کے افسران سے میٹنگ کے دوران صفائی ، ستھرائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی
حیدرآباد۔۔۔26 ،جولائی ،2014ء
حیدرآباد سٹی میں صفائی ، ستھرائی اور نکاسی آب کی ناقص صورتحال کے باعث شہری شدید تکالیف میں مبتلا ہیں ۔ان خیالات کا اظہار حق پر ست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سٹی کے افسران سے میٹنگ کے دوران صفائی، ستھرائی کی ناقص صورتحال پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کا آخری عشرہ چل رہا ہے اور عیدالفطر کی آمد آمد ہے لیکن حیدرآبادسٹی گندگی کے ڈھیروں کا نمونہ بنا ہوا ہے اور ماہ رمضان کے مودس مہینے میں عوام کو اللہ تعالی کی عبادت سمیت روز مرہ کے دنیاوی معاملات میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن متعلقہ ادارے کے افسران کی بے حسی برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور حیدرآبادکے مسائل کے حل کیلئے حق پرست نمائندے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور بلاتفریق عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھتے ہیں اورحیدرآباد کے مسائل کے حل سے چشم پوشی کرنے والے نااہل افسران کو ہم کسی بھی صورت برادشت نہیں کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کیافسران حیدرآباد سٹی میں صفائی ،ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں اور شہر سے کچرے اور سیوریج کے پانی کی صفائی کو عملاً یقینی بنائیں ۔

9/29/2024 12:28:27 PM