Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئرکارکن ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انورجہاں انتقال کرگئیں۔ایم کیو ایم کے قاءد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت


 Posted on: 10/2/2012
 
ایم کیوایم کے سینئرکارکن ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انورجہاں انتقال کرگئیں۔
قائدتحریک الطاف حسین کاندیم نصرت، ان کی بہنوں اوردیگراہل خانہ سے فون پر اظہارتعزیت
ماں ایک ایسی ہستی ہے کہ جس کاکوئی نعم البدل نہیں،ماں کابچھڑنابہت بڑاصدمہ ہے۔الطاف حسین
مرحومہ کی تدفین پاکستان میں ہوگی۔ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کی تدفین کے انتظامات کرنے کی ہدایت

لندن ۔۔۔ 2 اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئرکارکن ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انورجہاں کے انتقال پر دلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ محترمہ انورجہاں گزشتہ ایک ہفتہ سے لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور آج بروزمنگل صبح ان کا انتقال ہوگیا(انا للہ واناالیہ راجعون)مرحومہ کی عمر 69سال تھی۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ندیم نصرت اوران کے بھائی وسیم نصرت سے فون پرتعزیت کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے ۔ جناب الطا ف حسین نے ندیم نصرت کوتسلی دیتے ہوئے کہاکہ ماں ایک ایسی ہستی ہے کہ جس کاکوئی نعم البدل نہیں اورماں کابچھڑنابہت بڑاصدمہ ہے۔ میں اورتمام کارکنان آپ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اورمرحومہ کیلئے دعاگوہیں۔جناب الطاف حسین نے پاکستان میں ندیم نصرت کی بہنوں روبینہ،رخسانہ اوربھانجی اقصاء اوردیگراہل خانہ سے بھی تعزیت اوردلی ہمدردی کااظہارکیا اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔مرحومہ کی تدفین پاکستان میں ہوگی۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن کو ہدایت کی کہ وہ میت کی پاکستان روانگی کے انتظامات کریں۔انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کوبھی ہدایت کی کہ وہ مرحومہ کی پاکستان میں تدفین کے انتظامات کریں اورمرحومہ کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں کارکنان شرکت کریں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی پر جناب الطاف حسین کی دلی مبارکباد
لندن:۔۔۔۔2،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور ملک بھر کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن کامیابی اسی ٹیم کی ہوتی ہے جو محنت اور لگن سے کھیلے یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اچھے اور شاندار کھیل کر فتح حاصل کی ۔جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر ٹیم کے کپتان، کوچ ،منیجر ، تمام کھلاڑیوں اور ملک کے عوام کو ٹی ٹوائنٹی ورلٹ کپ میں ٹیم کی کامیابی مبار کباد دی ہے۔

نیا بلدیاتی نظام تنزلی نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے ، رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کی ملک بھر کے مظلوم عوام کو نئے بلدیاتی نظام کی دلی مبارکباد

کراچی: ۔۔۔2، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کی متفقہ طور پر منظوری کا خیر مقد م کرتے ہوئے اور اس کی منظوری کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری ،و زیراعظم راجہ پرویز اشرف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹرین کی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ نیا بلدیاتی نظام تنزلی نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے اورا س بلدیاتی نظام کے اندر جمہوریت کا حسن پوشیدہ ہے اور جو لوگ آج جمہوریت کے دعویدار بن رہے ہیں اور بلدیاتی نظام کی مخالفت کررہے ہیں وہ عوام کو اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا عمل نہیں چاہتے اور اختیارات کا استعمال اپنے پاس رکھ کر عوام کے حقوق پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے نئے بلدیاتی نظام کی متفقہ طور پر منظوری سے واضح ہوگیا ہے کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے لہٰذا اس کی مخالفت کا عمل کرکے جمہوریت کوغیر مستحکم کرنے کا عمل فی الفور بند کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے ملک بھر کے مظلوم عوام کو نئے بلدیاتی نظام کی دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ عبد الحق کے بہیمانہ قتل کے خلاف کوئٹہ میں صحافیوں کے پرامن احتجاج
کا نوٹس اور جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
صحافیوں پر مقدمے کا اندراج کرنافسوسناک ہے ،مقتول عبد الحق کے بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے

کراچی :۔۔۔2، اکتوبر2012ء
حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ عبد الحق کے بہیمانہ قتل کے خلاف کوئٹہ میں صحافیوں کے پرامن احتجاج کا فی الفور نوٹس لیاجائے اور صحافیوں کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی جانب سے عبدالحق کے بہیمانہ قتل کے خلاف پرامن احتجاج کیاجارہا تھا اور اس کا نوٹس لینے کے بجائے الٹا صحافیوں پر مقدمے کا نداراج کرناافسوسناک ہے ۔ انہوں نے مقتول عبد الحق کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے صحافیوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کیا اور کہا کہ ایم کیوایم آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور آزاد صحافت پر کئے جانے والے ہر حملے کی ہر سطح پر پرزور مذمت کرتی رہے گی ۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ عبد الحق کے بہیمانہ قتل پر تمام سوگوار لواحقین اورنجی ٹی وی چینل کے عملے اور تمام صحافیوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور مقتول کے بلندر درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ عبد الحق کے بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور صحافیوں کے تحفظات اور جائز مطالبات کے حل کیلئے فی الفور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔

ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔2،اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137-Aکے کارکن محمد مظہر خان کے والد محمد اصغر،اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Aکے کارکن محمد جمل الدین کے صاحبزادے سیّد محمد عمیر اور ایم کیوایم لاڑکانہ زون کے انچارج اعجاز ساریو کے بڑے بھائی فقیر محمد ساریو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی والدہ کے نمازِ جنازہ میں ایم کیو ایم کے وفد کی شرکت
لاہور۔۔۔۔2 اکتوبر2012
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ڈاکٹر شہزاد علی شمسی ، سید شاہین انور گیلانی ، لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر ، متحدہ سوشل فورم کے انچارج مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ ، لاہور زون کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر علی حسین ، ڈسٹرکٹ لاہور کے جوائنٹ انچارج عبدالشکور بٹ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سپریم کورٹ بارکی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی والدہ کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور عاصمہ جہانگیر سے ملاقات کر کے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے دلی افسوس و رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر جمیل کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

نئے بلدیاتی نظام کی سندھ اسمبلی سے اتفاق رائے سے منظوری کی خوشی میں ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں جشن
کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی

لاہور۔۔۔۔2 اکتوبر2012
گزشتہ روز ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں سندھ اسمبلی سے اتفاق رائے سے منظور ہونے والے نئے بلدیاتی نظام کی خوشی میں جشن منایا گیا۔ اس موقع پر لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر ، جوائنٹ انچارج ساجد عباس سبزواری ، لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارشاد الحق چوہدری، نشترٹاؤن کے انچارج نعمان حسین ، سمن آباد ٹاؤن کے انچارج رفاقت بلا جٹ بھائی ، شالیمار ٹاؤن کے انچارج ابرار حسین قادری سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

ایم کیوایم کے سینئر کارکن زمان جلیس کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔۔2اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر کارکن زمان جلیس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے زیر اہتمام انقلابی تمثیل "نقیبِ انقلاب "بڑی ڈیجیٹل اسکرین لگائی گئی
میرپورخاص۔۔۔2اکتوبر، 2012
متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے زیر اہتمام انقلابی تمثیل "نقیبِ انقلاب "بڑی ڈیجیٹل اسکرین پر دیکھا نے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرایم کیو ایم میر پور خاص زون کے انچارج فرید احمد خان واراکین کمیٹی، حق پرست رکن قومی اسمبلی طیب حُسین ،سابقہ ناظمین وکونسلرز اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان سمیت شہر کی معروف تجارتی ، سماجی وسیاسی شخصیات اور مختلف بردریوں سے تعلق رکھنے والے معزز افرد کے ساتھ ساتھ معز ز صحافی حضرات نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے انقلابی تمثیل "نقیبِ انقلاب "دیکھائے جانے کے موقع پر معزز صحافی حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔متحدہ قومی موومنٹ وطن عزیز کے غریب اورمتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کیلئے نوید انقلاب بن چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تفصیلات کے مطابق میرپورخاص زون کے زیر اہتمام انقلابی ٹیلی ڈرامہ "نقیب انقلاب "بڑی ڈیجیٹل اسکرین پر دیکھا گیا اس پروگرام میں زونل انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست ، حق پرستMNAطیب حُسین ،سابقہ ناظمین وکونسلرز اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان سمیت شہر کی معروف تجارتی ، سماجی وسیاسی شخصیات اور مختلف بردریوں سے تعلق رکھنے والے معزز افرد کے ساتھ ساتھ معز ز صحافی حضرات نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ دریں اثناء زونل انچارج فرید احمد خان اور حق پرست MNAطیب حُسین نے معز ز صحافی حضرات کو انقلابی ٹیلی ڈرامہ "نقیب انقلاب " کی DVDکا تحفہ دیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد صرف چہروں کی تبدیلی نہیں ہے بلکہ ایم کیوایم ایک پرامن اور مثبت انقلابی تبدیلی کی خواہاں ہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حُسین بھائی کی جدوجہد ایک ایسے معاشرتی نظام کے لیئے ہے جہاں بلارنگ ونسل اور ذبان ومذہب کی تفریق کے سب کو یکساں حقوق حاصل ہوں ۔

متحدہ قومی موومنٹ جھوٹ اور فریب پر مبنی وعدوں پر ہر گز یقین نہیں رکھتی
متحدہ قو می موومنٹ نے سیاست میں عوامی خدمت کے جذبے کو اپناشعار بنایا
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف

حیدرآباد۔۔۔02 اکتوبر2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ جھوٹ اور فریب پر مبنی وعدوں پر ہر گز یقین نہیں رکھتی اور یہ تحریک نظریہ حقیقت پسندی و عملیت پسندی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد رہنما ہیں جو غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور اس ملک کے غریب و متوسط طبقے کے مظلوم عوام جاگیردارانہ نظام کی بدولت مشکلات کا شکار ہیں اور انکی حالت زار بدلنے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین عملی طور پر کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک پر گزشتہ65 سالوں سے 2 فیصد وڈیرے جاگیردار وں کی اقلیت ملک بھر کے 98 فیصد غریب و مظلوم کی اکثریت پر حاکم بنی بیٹھی ہے اور ملک جاگیردار انہ نظام میں جکڑا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اس فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف برسرپیکار ہیں اور ہماری تحریک نظریہ حقیقت پسندی و عملیت پسندی کی روشنی میں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ قو می موومنٹ نے سیاست میں عوامی خدمت کے جذبے کو اپناشعار بنایا اورعوامی مسائل کے حل کو کبھی بھی اقتدار سے مشروط نہیں کیااورحق پرست نمائندے اسمبلیوں میں جاکر اپنے عوام کو نہیں بھو لے اور آج بھی انکے درمیان موجود ہیں ،انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی یہ کوشش ہے کہ وہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا راز جاگیردارنہ نظام کے خاتمے سے ممکن ہے ۔
*****

5/4/2024 2:47:51 AM