Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کاایکسپو سینٹر کراچی میں ’’ خدمت الناس افضل العباد ہ ‘‘ کے عنوان سے سالانہ امدادی پروگرام


خدمت خلق فاؤنڈیشن کاایکسپو سینٹر کراچی میں ’’ خدمت الناس افضل العباد ہ ‘‘ کے عنوان سے سالانہ امدادی پروگرام
 Posted on: 7/25/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن کاایکسپو سینٹر کراچی میں ’’ خدمت الناس افضل العباد ہ ‘‘ کے عنوان سے سالانہ امدادی پروگرام
امدادی پروگرام میں مستحقین ،حق پرست شہداء ، اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ میں کروڑوں روپے مالیت کی امدادی اشیاء اورنقد رقوم تقسیم کی گئیں
امدادی پروگرام سے جناب الطاف حسین کا خطاب، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں اور غزہ کی صورتحال پر اظہار خیال کیا 
امداد ی سامان میں راشن بیگز ، کپڑے، سلائی کڑھائی کی جدید مشینیں ، بجلی کے پنکھے،وہیل چےئر ،سائیکلیں اور پھلوں، سبزیوں
سے بھرے ٹھیلے شامل تھے،
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے ہاتھوں سے مستحقین میں امدادی سامان تقسیم کیا
تقریب میں حق پرست سینیٹرز و اراکین اسمبلی ، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، سماجی شخصیات، اقلیتی برادی کے اکابرین،تاجروں
صنعت کاروں، میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ، علما ء کرام ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت 
کراچی ۔۔۔25جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی بروز جمعہ 26رمضان المبارک کو ایکسپو سینٹر کراچی میں سالانہ امدادی پروگرام ’’ خدمت الناس افضل العباد ہ ‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں غربا ء ، مساکین ، مستحقین ، بیواؤں ، ناداروں، بے سہاراؤں ، حق پرست شہداء کے لواحقین اور اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ میں کروڑوں روپے مالیت کی امدادی اشیاء اورنقد امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ امدادی پروگرام سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خطاب کیا اور اپنی جدو جہد کے آغاز سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں اور غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری اور ملت اسلامیہ کی مجموعی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے امداد ی سامان میں راشن بیگز ، مردانہ ، زنانہ ، بزرگوں اور بچوں کے کپڑے، سلائی کڑھائی کی جدید مشینیں ، گھریلو استعمال کیلئے بجلی کے پنکھے، معذوروں اور خصوصی افراد کے لئے وہیل چےئر ،سائیکلیں اور چھوٹے کاروبار کے لئے پھلوں اور سبزیوں سے بھرے ہوئے ٹھیلے شامل تھے۔اس موقع پر امدادی پروگرام کے لئے ایکسپو سینٹر کے دو بڑے ہالوں میں انتظامات کئے گئے تھے جہاں ایک ہال میں اسٹیج بنایا گیا تھا جبکہ دوسرے ہال میں ڈیجیٹل اسکرین لگائی گئی تھے، دونوں ہالوں میں مختلف امدادی سامان کے کیمپس قائم کرکے ضرورت مند و مستحق افراد کے لئے نشستیں مختص کی گئی تھیں ۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امداد کے لئے آنے والے افراد کو امدادی ٹوکن پہلے ہی تقسیم کئے جاچکے تھے ۔ سالانہ امدادی پروگرام سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر صغیر احمداور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی وقار کاظمی نے بھی خطاب کیااور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی عوامی خدمات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی ڈاکٹر بہادرڈاہری ،ڈاکٹرسراب سرکی،مسلم لیگ فیکشنل کے کامران ٹیسوری، مسلم لیگ(ق) کے رہنما حلیم عادل شیخ،سینئرصحافی مدثرمرزا،روزنامہ نئی بات کے ایڈیٹرمقصودیوسفی ،معروف کالم نگارآغامسعود،چےئر پرسن ایف پی سی سی آئی مریم چوہدری، آرٹس کونسل پاکستان کے صدر اعجاز فاروقی، سیکریٹری احمد شاہ، کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما شمیم احمد فرپو،چرچ آف پاکستان بشب صادق ڈینل سمیت سماجی شخصیات ،تاجروں،صنعتکاروں، میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ،تجزیہ نگاروں ، کالم نگاروں ، اقلیتی برادری کے اکابرین،مختلف مکاتب فکر کے علما ء کرام ، ایم کیو ایم کے ذمہ داران ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں ، کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین، حق پرست اراکین اسمبلی اورپروگرام میں شریک سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے ہاتھوں سے مستحقین میں امدادی سامان تقسیم کیا ،امداد کی تقسیم کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سالانہ امدادی پروگرام کی خصوصی کوریج کے لئے ایکسپو سینٹر کراچی میں ملکی و بین الاقوامی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگا ن کی بڑی تعداد موجود تھی۔جبکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں سینکڑوں افراد کی افطار ی کے لئے منظم و بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

9/29/2024 12:29:51 PM