Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت کے بغیر سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


خدمت کے بغیر سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 7/25/2014
خدمت کے بغیر سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنے کا درس دیا ہے،
ملک میں حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب مظلوم عوام با شعور ہوکر ملک میں نظام کی مثبت تبدیلی کے لئے آگے آئیں ، اشفاق منگی
ایم کیوایم اولڈ لیاری سیکٹر اور کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت افطارڈنر سے اظہار خیال
کراچی ۔۔۔۔25جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنے کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ہر سال کروڑوں روپے مالیت کی امداد غرباء، مساکین،یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت کے بغیر سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔ ان خیالات اظہارکا انہو ں نے متحدہ قومی موومنٹ اولڈ لیار ی سیکٹر کے زیر اہتمام عثمان آباد میں منعقد ہ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران احمد ،علاقائی یونٹس ،سیکٹرز کے ذمہ داران، کارکنان و ہمدروں اوراولڈلیاری کے معززشخصیات سمیت عوام بڑی تعداد میں موجود تھی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ کے کے ایف نے کس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے چاہے وہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہو یا پھر تھر میں قحط سالی ہوکے کے ایف نے سب سے پہلے متاثرین کی بحالی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کیا اور اس بات کا منہ بولتا ثبوب کشمیر کے زلزلہ میں خدمت کرنے پر حکومت کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو ستارہ امتیاز ملنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کے کے ایف کے امدادی کیمپس میں زکوۃ ،فطرہ اور صدقات کے عطیات جمع کرائیں تاکہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔
علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت اولڈ ملیر میں افطار و ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق احمد منگی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو،کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ، کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اشفاق منگی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں گزشتہ67برسوں سے جاگیر داروں ،کرپٹ سرمایہ داروں اور وڈیروں نے اقتدار پر قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ مظلوم و محروم طبقے کے پاکستانیوں کو ملک کی فلاح و ترقی میں کردار ادا نہیں کرنے دے رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی طور پر تبدیلی صرف اس وقت ممکن ہے جب غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد با شعور ہوکر ملک میں نظام کی مثبت تبدیلی کے لئے خود آگے بڑھیں اور آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے جدو جہد کریں۔افطار ڈنر سے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ اور حق پرست اراکین اسمبلی نے بھی خطاب کیا ۔

9/29/2024 12:25:50 PM