Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدر آصف علی زرداری اورایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان لندن میں اہم اورتفصیلی ملاقات


صدر آصف علی زرداری اورایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان لندن میں اہم اورتفصیلی ملاقات
 Posted on: 10/1/2012

صدر آصف علی زرداری اورایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان لندن میں اہم اورتفصیلی ملاقات
ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال، بلوچستان کے مسئلے ، امن وامان، دوہری شہریت پرپابندی،
بلدیاتی نظام ، سیلاب سے آنے والی تباہی اوردیگرامورپر بات چیت
ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی،محمدانور اورقاسم علی رضا بھی جناب الطاف حسین کے ہمراہ تھے
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اوربرطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرواجدشمس الحسن بھی ملاقات میں موجودتھے
لندن ۔۔۔ یکم اکتوبر 2012ء
صدرپاکستان آصف علی زرداری اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کے درمیان آج لندن کے چرچل ہوٹل میں ایک اہم اورتفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات تقریباًساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی،محمدانور اورقاسم علی رضا بھی جناب الطاف حسین کے ہمراہ تھے جبکہ وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اوربرطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرواجدشمس الحسن بھی ملاقات میں موجودتھے۔ شروع کے ڈیڑھ گھنٹے تک رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی بات چیت میں شریک ہوئے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال، بلوچستان کے مسئلے ، امن وامان، دوہری شہریت پرپابندی، بلدیاتی نظام ، سیلاب سے آنے والی تباہی اوردیگرامورپر بات چیت ہوئی ۔اس موقع پردونوں رہنماؤں کے مابین اتفاق کیاگیاکہ اداروں کے درمیان محاذآرائی اورکشیدگی کسی بھی طرح ملک اورجمہوری نظام کے مفادمیں نہیں ہے لہٰذاتمام اداروں کواپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کرکام کرناچاہیے اورایک دوسرے کااحترام کرناچاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیاکہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کی بقاء اوراستحکام کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے اورآپس میں ملکر کام کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے اورمعاشی استحکام کیلئے حکومت کو ملک میں امن وامان کی صورتحال کوبہتربنانے پر بھرپورتوجہ دیناچاہیے۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت سے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے مؤثراورسنجیدہ اقدامات کئے جائیں اورمسئلے کوطاقت کے بجائے بات چیت سے حل کیاجائے ۔صدر آصف زرداری نے جناب الطاف حسین کی بات سے اتفاق کیااوراس سلسلے میں حکومت کی کوششوں سے انہیں آگاہ کیا۔ دوہری شہریت کے معاملے پر صدرمملکت کاکہناتھاکہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں موجودجماعتوں کے تعاون سے قانون ساز ی کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سندھ اسمبلی سے بلدیاتی نظام کے قانون کی منظوری پر ایک دوسرے کو مبارکبادپیش کی اوراس کوملک خصوصاًسندھ میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے سلسلے میں ایک اہم اورتاریخی قدم قرار دیتے ہوئے سندھ بھرکے تمام عوام کوبھی دلی مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدرآصف زرداری کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جراتمندانہ خطاب پر زبردست مبارکبادپیش کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امورپر دوگھنٹے تک علیحدگی میں بھی بات چیت ہوئی ۔

آئندہ انتخابات میں تعاون کے سلسلے میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔الطاف حسین
یہ کمیٹیاں آپس میں مذاکرات کرکے نکات تیارکریں گی اوردونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت نے
ان نکات کو منظورکیاتو آئندہ انتخابات ملکربھی لڑے جاسکتے ہیں
ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی ساڑھے چارسال سے ایک دوسرے کے حلیف رہے ہیں ،آج بھی ہیں
اونچ نیچ کے کئی مواقع آئے لیکن بات چیت سارے مسائل کاحل نکال لیتی ہے۔ صدر زرداری سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگو
کولیشن گورنمنٹ پانچ سال کی مدت پوری کرنے جارہی ہے ، اس کاسہرا صدرآصف زرداری اورالطاف بھائی کے سرجاتاہے۔رحمن ملک
لندن ۔۔۔یکم اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں تعاون کے سلسلے میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جوانتخابی تعاون کی پالیسی تیارکریں گی ،یہ کمیٹیاں آپس میں مذاکرات کرکے نکات تیارکریں گی اوردونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت نے ان نکات کو منظورکیاتو آئندہ انتخابات ملکربھی لڑے جاسکتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے ان خیالات کااظہارآج لندن میں صدرپاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ صدرمملکت سے ملک اورقومی مفادمیں بلوچستان،امن وامان ،معاشی بحران اوردیگربہت سے اہم ایشوزپربات چیت ہوئی ہے۔ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی ساڑھے چارسال سے ایک دوسرے کے حلیف رہے ہیں ،آج بھی ہیں ، اس دوران اونچ نیچ کے کئی مواقع آئے لیکن بات چیت سارے مسائل کاحل نکال لیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ صدرسے بلدیاتی نظام ، سندھ کے شہروں اور دیہی علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے ، ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلے ماس ٹرانزٹ پروگرام، سیلاب کی صورتحال اوربجلی کے بحران پر بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بجلی کے بحران کے حل کیلئے صدرآصف زرداری جلد ہی قوم کوایک خوشخبری دیں گے جس کے بعدانشاء اللہ بجلی کے بحران سے قوم کو نجات ملے گی، صنعتوں کاپہیہ چلے گااورمعاشی صورتحال بہترہوگی۔ جناب الطاف حسین نے بتایاکہ صدرآصف زرداری سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن وامان کے مسئلے پر بات ہوئی ہے اورہم نے اس پر اپنی تشویش کااظہارکیاہے۔ صدرمملکت اس سلسلے میں سیکوریٹی اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کرکے حکمت عملی ترتیب دیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ انہوں نے بلوچستان کے مسئلے کے حوالے سے صدرمملکت سے کہاہے کہ بلوچستان کا مسئلہ مصنوعی اقدامات سے حل نہیں ہوگا۔ اس کیلئے ٹھوس اورمؤثراقدامات کرنے ہوں گے اوربلوچستان کے عوام کی محرومیاں دورکرنی ہوں گی۔ لاپتہ افرادکا مسئلہ حل کرناہوگا۔انہوں نے گزشتہ دنوں یوم عشق رسولؐ کے موقع پر ہونے والے پرتشددواقعات پر بھی افسوس کااظہارکیااوراس موقع پر قیام امن کے سلسلے میں وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی کوششوں کوسراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج کولیشن گورنمنٹ پانچ سال کی مدت پوری کرنے جارہی ہے ، اس کاسہرا صدرآصف زرداری اورالطاف بھائی کے سرجاتاہے ۔ الطا ف بھائی نے ہرمشکل اورکڑے وقت میں صدر زرداری اور جمہوریت کاساتھ دیا، جمہوریت کوسہارادیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صدرآصف زرداری اورالطاف بھائی کااتحادپاکستان کیلئے ہے ، پاکستان کے عوام کیلئے ہے ۔ الطا ف بھائی نے ہر خطرے سے بروقت آگاہ کیا۔ انہوں نے کراچی میں طالبانائزیشن کے خطرے سے آگاہ کیابعض لوگوں نے اس سے انکارکیالیکن آج وہاں کی صورتحال سب کے سامنے ہے جہاں طالبان ، کالعدم تنظیمیں اورجرائم پیشہ عناصرقتل وغارتگری، دہشت گردی اورجرائم کی کارروائیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے قانون کی سندھ اسمبلی سے منظوری پر جناب الطاف حسین کومبارکبادپیش کی اور کہاکہ انشاء اللہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے ملکرکام کرتی رہیں گی۔

نئے بلدیاتی نظام کی سندھ اسمبلی سے اتفاق رائے سے منظوری پر سندھ اور پاکستان بھر کے مظلوم عوام کو الطاف حسین کی مبارکباد
بلدیاتی نظام کی تیاری اور منظوری کے سلسلے میں کاوشیں کرنے پر صدر پاکستان ، وزیراعظم ، گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ اور ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
بلدیاتی نظام ہی جمہوریت کی اصل روح ہے ، ، دنیا کے بیشتر ممالک اس نظام کی بدولت ترقی و خوشحالی کی راہیں متعین کرچکے ہیں
بلدیاتی نظام کی مخالفت بند کرکے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیاجائے
لندن: ۔۔۔یکم ،اکتوبر2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس 2012ء کی سندھ اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور ی پر باالخصوص سندھ اور بالعموم پاکستان بھر کے مظلوم عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے نئے بلدیاتی بل کی تیاری اور منظوری کے سلسلے میں دن رات کاوشیں کرنے پر صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلیٰ سندھ ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے تمام اراکین پارلیمنٹرین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام کی منظوری نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام ہی جمہوریت کی اصل روح ہے اور اس کی مخالفت کرنے والے نہ صرف جمہوریت دشمن ہیں بلکہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا عمل نہیں چاہتے اور اپنی ناجائز اجارہ داری قائم رکھ کر مظلوم عوام کا استحصال جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس نظام کی بدولت آج ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوامی مفاد کے بلدیاتی نظام کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہیں متعین کرنے کیلئے استعمال میں لایا جائے اور اس کی مخالفت کا عمل بند کرکے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کاآغاز کیاجائے ۔
رابطہ کمیٹی کے رکن آصف صدیقی کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
لندن۔۔۔01 اکتوبر2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن آصف صدیقی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصا ماؤں بہنوں بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آصف صدیقی کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔واضع رہے کہ آصف صدیقی گذشتہ دو روز سے علیل ہیں اور لندن کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن محمد حامد غوری کی شہادت پر جناب الطاف حسین کااظہارِ افسوس
لندن:۔۔۔یکم اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ 28کے کارکن محمد حامدغوری کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

محمد حامد غوری کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، رابطہ کمیٹی
محمد حامد غوری کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزادی جائے
کراچی :۔۔۔۔یکم اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ 28کے کارکن محمد حامد غوری کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد ایک سوچی سمجھی سازش کے ذریعے شہر کاامن غارت کررہے ہیں شہر میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات انہی سازشوں کا تسلسل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر نے ایک بار پھر ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو قتل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور محمد حامد غوری کا قتل بھی انہی سازشوں کی ایک کڑی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے محمد حامد غور ی شہید کے تمام سوگوار لوااحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زردار ی ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت لالعباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ محمد حامد غوری کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے ۔

ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی آگرہ تاج سیکٹر کے کارکن سید اختر حسین شاہ کی شہادت پر جناب الطا ف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔یکم اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی آگرہ تاج سیکٹر یوسی 2ہنگورہ آباد کے کارکن سیّد اختر حسین شاہ کی شہادت پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

سیّد اختر حسین شاہ کا بہیمانہ قتل شہرکے امن کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے ، رابطہ کمیٹی
اختر حسین شاہ کے قتل کے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبر تناک سزادی جائے ، رابطہ کمیٹی
سیّد اختر حسین شاہ شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہار
کراچی :۔۔۔۔ یکم اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جرائم پیشہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی آگرہ تاج سیکٹر یوسی 2ہنگورہ آباد کے کارکن سیّد اختر حسین شاہ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو شہرکے امن کو غیر مستحکم کرنے کی سازش قراردیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جرائم پیشہ دہشت گر د عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی تکمیل کیلئے شہر میں دہشت گردی کے واقعات کراکے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو بے دردی سے قتل کررہے ہیں تاکہ شہر کا امن تباہ کیا جاسکے اور سیّد اختر حسین شاہ کے قتل کا واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے سیّد اختر حسین شاہ شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگوارن کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سیّد اختر حسین شاہ کے قتل کے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبر تناک سزادی جائے ۔

نام نہادقوم پرستوں کامقصد سرکاری ایجنسیوں کی ایماء پر سندھ میں بھائی کوبھائی سے لڑانااورسندھ دھرتی کاامن غارت کرناہے۔ رابطہ کمیٹی
نام نہادقوم پرست عناصرسندھ دشمن قوتوں کی ایماء پر بلدیاتی نظام کی مخالفت کررہے ہیں
سندھ کے تمام امن پسندعوام اپنے اتحادسے نام نہادقوم پرستوں کی ہڑتال کوناکام بنادیں اورسندھ دھرتی کاامن قائم رکھیں
نام نہادقوم پرست اسٹیبلشمنٹ کے پے رول پرہیں وہ ہمیشہ سے ہراس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جوسندھ دھرتی کے مفادمیں ہوں
کراچی:۔۔۔ یکم اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ بھرکے تمام امن پسند عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نام نہادقوم پرستوں کی جانب سے احتجاج اورہڑتال کے ذریعے سندھ کاامن تباہ کرنے کی گھناؤنی کوشش کواپنے اتحادسے ناکام بنادیں۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ کے کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعتوں نے سندھ کے عوام کے مفادمیں سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ سسٹم تیارکیاہے تاکہ سندھ کے عوام کونچلی سطح تک اختیارات منتقل ہوسکیں لیکن نام نہادقوم پرست عناصر جن کاسندھ میں کبھی ایک کونسلرتک کامیاب نہیں ہوااورجنہیں کبھی چندسو ووٹ بھی نہیں ملے اورجنکے بارے میں سندھ کاہر باشعورفرداچھی طرح جانتاہے کہ یہ نام نہادقوم پرست اسٹیبلشمنٹ کے پے رول پرہیں وہ ہمیشہ سے ہراس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جوسندھ دھرتی اوراس کے باسیوں کے عظیم ترمفادمیں ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سندھ دشمن قوتوں کی ایماء پر اب یہ نام نہادقوم پرست عناصر سندھ میں بلدیاتی نظام کی مخالفت کررہے ہیں اوراحتجاج اورہڑتال کی آڑمیں سندھ دھرتی کاامن تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ان نام نہادقوم پرستوں کامقصد سرکاری ایجنسیوں کی ایماء پر سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرنا،بھائی کوبھائی سے لڑانااورسندھ دھرتی کاامن غارت کرناہے۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ کے تمام امن پسندعوام سے اپیل کی کہ وہ ان سندھ دشمن عناصر کی ہنگامہ آرائی اورتشددکی کارروائیوں میں ہرگزشریک نہ ہوں اوراپنے اتحادسے ان کی ہڑتال کوناکام بنادیں اورسندھ دھرتی کاامن ہرقیمت پر قائم رکھیں۔

ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و رکن قومی اسمبلی منور لعل کا شری کرشن بھگوان مندر کا دورہ
مندر میں توڑ پھوڑ اور نقصانات کا جائزہ لیا ، واقعہ بین المذاہب ہم آہنگی کی فضا خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے
کراچی ۔۔۔یکم ،اکتوبر2012
ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و رکن قومی اسمبلی منو ر لعل نے گڈاپ ٹاؤن ہندو گوٹھ میں واقع شری کرشن بھگوان مندر کا دورہ کیا اور شرپسند عناصر کی جانب سے مندر پر حملے کے بعد توڑ پھوڑ اور نقصانات کاجائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے جوائنٹ انچارج گردھاری لعل ، اراکین سردار کرشن سنگھ ، عارف بھٹی بھی موجود تھے ۔ ایم کیوایم کے وفد نے مندر کے مہاراج سے ملاقات کی اور مندر میں توڑ پھوڑ پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سخت ترین مذمت کااظہار کیا اور اس واقعہ کو بین المذاہب ہم آہنگی کی فضاء خراب کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مندر میں توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور مندر کی تزئین و آرئش سرکاری خرچ پرکرائی جائے ۔

سندھ کے مشہور لوک فنکار مصری ڈیپلائی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔یکم، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ کے مشہور لوگ فنکار مصری ڈیپلائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے مرحوم کی فنی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے ۔ (آمین)

ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔۔یکم اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اے پی ایم ایس او میر پور خاص سیکٹر کے کارکن شاہد اقبال کے والد یامین خان اور ایم کیوایم فیدر ل بی ایریا سیکٹڑ یونٹ 152کے کارکن محمد فاروق کے والد محمد انس کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)

خود کو مختلف امتحانات سے گزارنے والے زندگی کے تمام شعبوں میں مہارت حاصل کرتے ہیں اور کامیاب رہتے ہیں
قائد تحریک الطاف حسین کی خواہش ہے کہ وطن عزیز کو 65 سالوں سے رائج فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل ہو
اور ملک کی باگ ڈور باشعور نوجوانوں کے ہاتھوں میں آئے۔ فیصل سبزواری
اے پی ایم ایس او کے تحت انجینئرنگ کے طلبہ و طالبات کے لیے منعقدہ ماڈل پری انٹری ٹیسٹ میں میڈیا سے گفتگو
کراچی ۔۔۔یکم اکتوبر2012ء
حق پرست صوبائی وزیر برائے امورِ نوجوانان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنی ذاتی قابلیت کو جانچنے کے لیے خود کو مختلف امتحانات سے گزارتے ہیں وہ زندگی کے تمام شعبوں میں مہارت حاصل کرتے ہیں اور کامیاب رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت انجینئرنگ کالجزاورجامعات میں داخلے کے خواہش مندطلباوطالبات کیلئے صادقین لان میں منعقدہ ماڈل پری انٹری ٹیسٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے جوائنٹ سیکریٹری عادل خان، سیکریٹری نشرواشاعت شبیر علی بابر، سیکریٹری مالیت امر قائمخانی، رکن احمر فلسطینی، یونٹس و سیکٹرز کے ذمہ داران ، طلبہ و طالبات اور انکے والدین بھی موجود تھے۔فیصل سبزواری نے ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر کہا کہ انھیں نہایت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اے پی ایم ایس او اپنی روایات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے طلبہ و طالبات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے طلبہ و طالبات کی واحد نمائندہ طلبہ تنظیم ہے کہ جس نے ہر طرح کے حالات میں بلا امتیاز اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھا اور ایک ایسی جماعت کو جنم دیا کہ جس نے پاکستان کے سیاسی کلچر میں ایک اصولی انقلاب برپاء کیا۔ انھوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خواہش ہے کہ وطن عزیز کو 65 سالوں سے رائج فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے چھٹکارا حاصل ہو اور اس ملک کی باگ ڈور باشعور نوجوانوں کے ہاتھوں میں آئے۔ انھوں نے طلبہ و طالبات کی جانب سے اے پی ایم ایس او کے پلیٹ فارم سے منعقدہ ٹیسٹ میں شرکت پر انکا اور انکے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ دریں اثناء ٹیسٹ میں کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے2000سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کی جانب سے امتحانی ہال میں سوشل میڈیا کیمپ اور میڈیا گیلری بھی بنائی گئی تھی۔

ایم کیوایم گلستا نِ جوہر سیکٹر کے سینئر کارکن زمان جلیس کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔یکم اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم گلستا نِ جوہر سیکٹر کے سینئر کارکن زمان جلیس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
*****

12/22/2024 11:17:17 AM