سوگوارکارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔۔21جولائی 2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم میر پور خاص زون، سیکٹر \"D\" یونٹ 08/Cکے یونٹ ممبر ابرار حسین کی ہمشیرہ عشرت ، میرپور خاص زون، سیکٹر \"D\" یونٹ دولت پور Bکے یونٹ انچارج محمد ذوالفقار کے بھائی محمد سلطان اور لاڑکانہ زون کے کارکن برکت علی ابڑوکی والدہ ممتاز خاتون کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمے کوبرداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا کرے۔ آمین