میر پور آزاد کشمیر میں المناک ٹریفک حادثہ پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارافسوس
الطاف حسین کا حادثہ میں ہلاک افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
لندن۔۔۔21، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے میر پور آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 11افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے ۔ (آمین)