Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اندرونی و بیرونی دہشتگردقومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین


 Posted on: 7/18/2014
اندرونی و بیرونی دہشتگردقومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین
مسلح افواج جواں مردی سے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے خلاف کامیاب کا ر روائیاں کر رہی ہیں
پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
الطاف حسین کی خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت
حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت اورزخمی ہونے پر اظہارافسوس ،شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیا بی کیلئے دعا
لندن۔۔۔18جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں فرنٹیر کانسٹبلری کے8اہلکاروں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک کو چاروں اطراف سے بدترین سازشوں کا سامنا ہے اور اندرونی و بیرونی دہشتگرد قومی سلامتی کے اداروں کو اپنی مذموم کار روائیوں کا نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں۔ جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کی مسلح افواج جواں مردی اور ہمت سے ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے خلاف کامیاب کا ر روائیاں کر رہی ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ دہشتگرد بوکھلاہٹ کاشکار ہیں اور مختلف بذدلانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنا وجود بر قرار رکھنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جناب الطاف حسین نے جمرود میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کے نتیجے میں فرنٹیر کانسٹبلری کے 8 اہلکاروں کی شہادت اور 2اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیا بی عطا کرے ۔

9/29/2024 12:28:55 PM