Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام گلشن اقبال ، لائنز ایریا اور سرجانی میں الگ الگ افطار ڈنر کاانعقاد


 Posted on: 7/18/2014
ایم کیوایم کے زیر اہتمام گلشن اقبال ، لائنز ایریا اور سرجانی میں الگ الگ افطار ڈنر کاانعقاد
افطار ڈنر ز میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق، عادل صدیقی ،توصیف خانزادہ اور خالد سلطان
سمیت حق پرست اراکین اسمبلی و سینیٹرز کی شرکت 
ایم کیو ایم ملک سے فرسودہ ، جاگیر دارانہ اور موروثی سیاسی نظا م کے خاتمے کی جدو جہد کر رہی ہے، اراکین رابطہ کمیٹی
جناب الطاف حسین نے انسانیت کی خدمت کی ہے اورکارکنان کو بھی سیاست برائے خدمت کا درس دیا ہے، اراکین رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔18جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے مختلف سیکٹرز کے زیر اہتمام شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے افطار ڈنر کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم گلشن اقبال سیکٹر ، لائنز ایریا سیکٹر اور سرجانی سیکٹر کے زیر اہتمام الگ الگ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ، عادل صدیقی،توصیف خانزادہ اور خالد سلطان ،سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی حق پرست اراکین اسمبلی عبدالوسیم ، عبداللہ،ارشد وہرہ ، علی رضا عابدی ،مزمل قریشی ، عدنان احمد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران ، کارکنان سمیت خواتین ، بچوں ، بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مختلف سیکٹرز کے زیر اہتمام ہونے والے افطار ڈنر میں روزہ داروں کی سہولت کے لئے افطار کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ مختلف افطار ڈنرز سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک روایت شکن جماعت ہے جو ملک سے فرسودہ ، جاگیر دارانہ ، موروثی سیاسی نظا م کے خاتمے کی جدو جہد کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو حقیقی لحاظ سے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا پاکستان بنایا جاسکے جہاں ہر مذہب، زبان ، علاقے ،طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو زندگی جینے کے مساوی حقوق حاصل ہوں اور ملک میں امن و محبت کی فضاء قائم ہوسکے ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنی سیاسی جدوجہد کے آغاز سے ہی انسانیت کی خدمت کی ہے اور اپنے کارکنان کو بھی سیاست برائے خدمت کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی اپنے اپنے علاقوں کے عوام کی بلا امتیا ز خدمت کرتے ہیں اور ملک کو انتہا پسندی و منافقت سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ افطار ڈنر کے شرکاء نے ایم کیو ایم کی جانب سے افطار ڈنر کے انعقاد کو سراہتے ہوئے جناب الطاف حسین سے اظہار تشکرکیا۔

9/29/2024 12:25:56 PM