اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئیرمین انوار احمد زئی کی اہلیہ و ممتاز پروفیسر نسیم نگہت کی نما ز جنازہ و تدفین میں احمد سلیم صدیقی کی شرکت
جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی
کراچی۔۔۔17جولائی2014ء
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین انوار احمد زئی کی اہلیہ و ممتاز پروفیسر نسیم نگہت کی نماز جنازہ جامعہ کراچی میں شیخ زید اسلامک سینٹر کی مسجد اور تدفین یاسین آباد قبرستان میں کردی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ احمد سلیم صدیقی نے انوار احمد زئی کو جناب الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا کی