اعلیٰ ثانوی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسرانواراحمدزئی کی اہلیہ پروفیسرنسیم نگہت سیماکے انتقال پررابطہ کمیٹی کااٖظہارافسوس
کراچی ۔۔۔17جولائی2014ء
متحد ہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف ماہرتعلیم واعلیٰ ثانوی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسرانواراحمدزئی کی اہلیہ اورممتازماہرتعلیم پروفیسرنسیم نگہت سیماکے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے پروفیسرانواراحمدزئی سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)