Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری اورافطاری کے دوران غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری اورافطاری کے دوران غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 7/17/2014
کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری اورافطاری کے دوران غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
سحری اورافطاری کے دوران غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کراچی کے عوام پر سراسرظلم اوران کے ساتھ ناانصافی قراردیاہے،رابطہ کمیٹی
کے الیکٹرک کے تمام تردعوؤں کے باوجودکراچی کے مختلف علاقوں میں سحری افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ہنوزجارہی ہے
کراچی کے شہری مہنگی ترین بجلی استعمال پرمجبورہیں جوباقاعدگی سے ہرماہ بھاری مالیت کے بجلی کے اضافی بل بھی جمع کررہے ہیں
ایسے حالات میں انہیں سحری اورافطاری کے دوران طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاکرناسراسرظلم ہے 
گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری اورافطاری کے دوران غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کانوٹس لیں،رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی ۔۔۔17 جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ خصوصاًسحری اورافطاری کے دوران غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کراچی کے عوام پر سراسرظلم اوران کے ساتھ ناانصافی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل دعویٰ کیے جارہے تھے کہ ماہ رمضان المبارک میں خصوصاًسحری اورافطاری کے دوران کسی صورت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی تاہم کے الیکٹرک کے تمام تردعوؤں کے باوجودکراچی کے مختلف علاقوں میں سحری افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جارہی ہے جس کے باعث نہ صرف روزے داروں کوشدیدمشکلات اورپریشانیوں کاسامناہے بلکہ ان کی تراوی کی عبادت بھی شدیدمتاثرہورہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہری مہنگی ترین بجلی استعمال کررہے ہیں جوباقاعدگی سے ہرماہ بھاری مالیت کے بجلی کے اضافی بل بھی جمع کررہے ہیں ایسے میں انہیں سحری اورافطاری کے دوران طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاکرناسراسرظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری اورافطاری کے دوران غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کانوٹس لیاجائے اورکے الیکٹرک کوکراچی کے شہریوں پرلوڈشیڈنگ کے عذاب سے بازرکھاجائے۔

9/29/2024 10:26:47 AM