ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے بہنوئی اورتحریک کے سینئرکارکن محمدیونس کوصدمہ
محمدیونس کی خالہ محترمہ زہرہ عزیز علالت کے باعث انتقال کرگئیں
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین کا محمد یونس سے اظہارتعزیت
لندن۔۔۔ 15 جولائی 2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے بہنوئی اورتحریک کے سینئرکارکن محمدیونس کی خالہ محترمہ زہرہ عزیز علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئیں۔ محترمہ زہرہ عزیز گزشتہ کئی روزسے علیل تھیں۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے محمد یونس کی خالہ محترمہ زہرہ عزیز کے انتقال پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ زہرہ عزیز کی مغفرت فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔