Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی قائدانہ صلاحیتیں کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں ، رابطہ کمیٹی اراکین ایم کیوایم


جناب الطاف حسین کی قائدانہ صلاحیتیں کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں ، رابطہ کمیٹی اراکین ایم کیوایم
 Posted on: 7/15/2014
جناب الطاف حسین کی قائدانہ صلاحیتیں کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں ، رابطہ کمیٹی اراکین ایم کیوایم 
حق پرستانہ تبلیغ کے ذریعے جناب الطاف حسین نے ملک کی سیاست کے ڈھنگ کو بدلا اور فرسودہ نظام  کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ،کنور نوید ، رشید گوڈیل ، ڈاکٹر صغیر احمد 
ایم کیوایم پی آئی بی ، کورنگی اور نارتھ کراچی سیکٹر کے تحت منعقد کی گئی افطار پارٹیوں کے شرکاء سے رابطہ کمیٹی کے اراکین
کنو رنوید ، رشید گوڈیل ، ڈاکٹر صغیر احمد کا خطاب 
کراچی ۔۔۔15، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین کی قائدانہ صلاحیتیں کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں اور انہوں نے برسوں سے تمام سازشوں ، رکاوٹوں اور الزامات کے باوجود مسلسل حق پرستانہ تبلیغ کرکے ملک کی سیاست کے ڈھنگ نہ صرف بدلا ہے بلکہ ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ اور کرپٹ کلچر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید جمیل ، رشید گوڈیل اور ڈاکٹر صغیر احمدنے ایم کیوایم کورنگی ، پی آئی بی اور نارتھ کراچی سیکٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افطار پارٹیوں میں سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات ، طلبہ و طالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے افطار پارٹیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان کے وہ اصول پرست رہنما ہیں جنہوں نے کبھی بھی مظلوم عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی اور اسی کی پاداش میں ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو ہر دور میں ظلم و ستم اور قتل و غارتگری کا نشانہ بنا یا جاتا رہاہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے مشن ، مقصد اورنظریئے کی بقاکیلئے ایم کیوایم کے کارکنان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ، اسیری کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں لیکن ان تمام مظالم کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان کے حوصلے آج بھی بلند ہیں اور جناب الطاف حسین اور ان کے کارکنان کے درمیان قائم محبت آج بھی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور اس پر ایم کیوایم کے مخالفین بھی حیران ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے افطار پارٹیوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ جناب الطاف حسین کے دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو رمضان المبارک میں زکوۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات غرباء ، مساکین ، یتیموں اورمستحقین کی امداد کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں دیں ۔اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی علی راشد اوررکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی بھی موجود تھے ۔



9/29/2024 10:28:29 AM