Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غزہ پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کھلی بربریت اورجارحیت ہے۔الطاف حسین


غزہ پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کھلی بربریت اورجارحیت ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 7/13/2014
غزہ پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کھلی بربریت اورجارحیت ہے۔الطاف حسین
اسرائیل کی کھلی بربریت پر مسلم ممالک اوراقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں
ملت اسلامیہ نے اگراپنا طرزعمل نہیں بدلاتو فلسطین کے بعد دیگراسلامی ممالک کابھی نمبرآئے گا
اسرائیل کوجن ممالک کی حمایت حاصل ہے وہ بہت طاقتورہیں جبکہ اسلامی ممالک کے حکمراں اور رہنما
غزہ کی تباہ کن صورتحال سے بے نیازہوکراپنی عیاشیوں اورشوق ومستی میں لگے ہوئے ہیں
سب ایک نکاتی ایجنڈے پرمتفق ہوجائیں کہ اسرائیل کو جارحیت سے روکاجائے ،اسلامی ممالک کوجھنجھوڑا جائے
اور انہیں بے ضمیری اور غفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے
سیاسی ومذہبی جماعتوں، انسانی حقوق کے رہنماؤں، سول سوسائٹی، وکلاء ،تاجربرادری کو مشترکہ احتجاجی ریلی نکالنا چاہیے
سیاسی ومذہبی جماعتیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ طورپر احتجاجی ریلی نکالیں تو ایم کیوایم شرکت کیلئے تیارہے
14 اگست کویوم آزادی بھرپور اندازمیں منانا چاہیے اورجوباتیں یااقدام آپس میں محاذ آرائی اورتضاد کاسبب بن سکتی ہیں انہیں ملتوی کردیناچاہیے۔غزہ کی سنگین صورتحال پر اظہارخیال

لندن۔۔۔13 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کھلی بربریت اورجارحیت ہے مگر یہ امرافسوسناک ہے کہ اس کھلی بربریت پر مسلم ممالک اوراقوام متحدہ خاموش ہیں۔ ملت اسلامیہ نے اگراپنا طرزعمل نہیں بدلاتو فلسطین کے بعد دیگراسلامی ممالک کابھی نمبرآئے گا۔انہوں نے یہ بات غزہ کی سنگین صورتحال پر ایک انٹرویومیں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے غزہ کے نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی لڑاکاطیاروں، ٹینکوں اورمیزائلوں سے کی جانے والی بمباری کی شدید مذمت کی اوراس بمباری کے نتیجے میں200سے زائدفلسطینی عورتوں،بچوں،نوجوانوں اوربزرگوں کی شہادت اورہزاروں کے زخمی اوربے گھر ہونے پر فلسطینی عوام سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اوآئی سی کے رکن ممالک اور عرب دنیا سمیت پوری ملت اسلامیہ غزہ پراسرائیلی جارحیت اوربربریت پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کویہ نہیں سوچناچاہیے کہ یہ ظلم صرف فلسطینی عوام پر ہورہاہے ۔ اگرملت اسلامیہ نے اپنے اس رویے کوتبدیل نہیں کیا توصرف فلسطین نہیں بلکہ اس کے بعددوسرا ملک اوردوسرے کے بعد تیسرے ملک کانمبرآئے گا۔اسلامی ممالک کی صورتحال پہلے ہی انتہائی ناگفتہ بہ اورافسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو غزہ کی صورتحال پر ’’ ایس او ایس ‘‘ خط لکھاہے لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہے جوافسوسناک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسرائیل کوجن ممالک کی حمایت حاصل ہے وہ بہت طاقتورہیں جبکہ اسلامی ممالک کے حکمراں اور رہنما غزہ کی تباہ کن صورتحال سے بے نیازہوکراپنی عیاشیوں اورشوق ومستی میں لگے ہوئے ہیں انہیں اپنے اس طرزعمل کوبدلنا چاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے سیاسی ومذہبی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سب کے ایک دوسرے سے اختلافات ہیں جوصحت مند جمہوریت کاحصہ ہیں وہ ضروررکھیں لیکن وقت کاتقاضہ ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جوبربریت ہورہی ہے اس کے خلاف ساری سیاسی ومذہبی جماعتوں، انسانی حقوق کے رہنماؤں، سول سوسائٹی، وکلاء ،تاجربرادری سب کو اپنے اختلافا ت سے قطع نظراس ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے کہ اسرائیل کوفلسطینیوں کے خلاف جارحیت سے روکاجائے ،اسلامی ممالک کوجھنجھوڑا جائے اورانہیں بے ضمیری اور غفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے۔ اس مقصدکیلئے ملک کے کسی بھی شہرمیں ایک مشترکہ پرامن احتجاجی ریلی نکالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ طورپر ایک احتجاجی ریلی نکالیں تو ایم کیوایم اس میں شرکت کیلئے تیارہے۔جناب الطاف حسین نے تجویز پیش کی کہ ہمیں 14 اگست کویوم آزادی بھرپور اندازمیں منانا چاہیے اور جوباتیں یااقدام آپس میں محاذ آرائی اورتضاد کاسبب بن سکتی ہیں انہیں ملتوی کردیناچاہیے، اس میں بے عزتی کی بات نہیں ہے ، ہمیں آزادی کی نعمت سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے ، اسی میں ملک وقوم کی بھلائی ہے ۔ 

9/29/2024 10:25:10 AM