Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی وفدکی وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے گورنرہاؤس میں ملاقات


متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی وفدکی وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے گورنرہاؤس میں ملاقات
 Posted on: 7/10/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی وفدکی وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے گورنرہاؤس میں ملاقات
ایم کیوایم کے وفدنے کراچی کودرپیش مسائل کے حل کے لئے منصوبے وزیراعظم کے سامنے رکھے
وزیراعظم نے K-4، کراچی ماس ٹرانزٹ، فرسٹ فیز ، لیاری ایکسپریس وے اور سدرن بائی پاس سمیت دیگر کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
وزیراعظمکی ایم کیوایم کے منصوبوں پردلچسپی کااظہارکرتے ہوئے کراچی سرکلرریلوے اورحیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام سمیت سکھرنوابشاہ اورلاڑکانہ میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر آئندہ دورے پربھاری پیکیج منظورکرنے کی یقین دہانی
ایم کیوایم کے وفدمیں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار اورسینیٹربابرخان غوری شامل تھے
وفد کے ارکان نے منصوبوں کی منظوری اور فنڈ جاری کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
کراچی ۔۔۔۔10جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول ،ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورسینیٹربابرخان غوری پرمشتمل ایم کیوایم کے تین رکنی پارلیمانی وفدنے جمعرات کے روزوزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے گورنرہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی جس میں ایم کیوایم کے وفدنے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کوکراچی کے مسائل سے آگاہی فراہم کی اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوردیگربھی موجودتھے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، ڈاکٹر محمد فاروق ستاراوربابرخان ٖغوری نے وزیراعظم میاں امحمدنواز شریف سے گورنرہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور وزیراعظم کے سامنے شہرِکراچی اوراس کے عوام کودرپیش مسائل رکھے۔وفدنے حق پرست نمائندوں کی جانب سے پیش کردہ منصوبے K-4،کراچی ماس ٹرانزٹ،لیاری ایکسپریس وے اورکراچی کی بندرگاہوں کوM-9موٹروے سے ملانے کے لئے سدرن بائی پاس کامنصوبہ سمیت دیگرمنصوبے وزیراعظم کے سامنے رکھے ۔ اس موقع پروزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے فراہمی آب کے منصوبےK-4جس کے پہلے مرحلے میں 260-MGDکی اضافی پانی کی فراہمی شامل ہے منظورکرلیا ،وزیراعظم نے کراچی ماس ٹرانزٹ کے پہلے مرحلے 14ارب روپے کی لاگت سے گرین لائن میٹروبس کی منظوری کابھی اعلان کیا،اس موقع پروزیراعظم نے لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل کے لئے 7ارب روپے کی منظوری بھی دی تاکہ لیاری ایکسپریس وے کاوہ پانچ کلومیٹرکاوہ حصہ جوبننے سے رہ گیاتھااس فوری طورپرمکمل کیاجاسکے۔وزیراعظم نوازشریف نے ملیر ایکسپریس وے یعنی سدرن بائی پاس کے ذریعے کراچی کوبندگاہوں کوM-9موٹروے سے ملانے کے لئے 42ارب کی لاگت سے 67کلومیٹرسڑک کی تعمیربھی منظوری دیدی ہے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایم کیوایم کے منصوبوں پردلچسپی کااظہارکیا اور کراچی سرکلر ریلوے ،حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام اورسکھرنوابشاہ اورلاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر آئندہ دورے پربھاری پیکیج منظورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پروفدکے ارکان نے منصوبوں کی منظوری اورفنڈزجاری کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کاشکریہ داکیا۔ 

9/29/2024 10:28:36 AM