Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محروم عوام کی فلاح بہبودکا سب سے زیادہ کام اگر کسی سیاسی جماعت نے کیاہے تووہ ایم کیوایم ہے۔الطاف حسین


محروم عوام کی فلاح بہبودکا سب سے زیادہ کام اگر کسی سیاسی جماعت نے کیاہے تووہ ایم کیوایم ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 7/9/2014 1
محروم عوام کی فلاح بہبودکا سب سے زیادہ کام اگر کسی سیاسی جماعت نے کیاہے تووہ ایم کیوایم ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کی فلاحی خدمات کااعتراف کرنے اوراسے سراہنے کے بجائے اسٹیٹس کو کی قوتوں نے ایم کیوایم کا امیج
خراب کرنے کیلئے طرح طرح کے منفی پروپیگنڈے کئے
ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورتمام شعبوں کے ذمہ داروں اور کارکنوں کافرض ہے کہ وہ ایم کیوایم کے امیج
کوبہتر بنانے کیلئے اسکے پیغام ، انقلابی منشوراورفلاحی کارناموں سے دنیا کو آگاہ کریں
نائن زیروپرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اور تمام شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب
ماضی کی طرح تنظیمی امتحانات کاسلسلہ دوبارہ شروع کیاجائے،رابطہ کمیٹی کوقائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت

لندن۔۔۔9، جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے اپنے قیام کے دن سے لیکرآج تک پاکستان کے عوام کی بلاامتیازرنگ ونسل،وزبان ومذہب جس بڑے پیمانے پر خدمت کی ہے ان فلاحی خدمات کااعتراف کرنے اوراسے سراہنے کے بجائے اسٹیٹس کو کی قوتوں نے ایم کیوایم کا امیج خراب کرنے کیلئے اس کے خلاف طرح طرح کے منفی پروپیگنڈے کئے ۔ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورتمام شعبوں کے ذمہ داروں اور کارکنوں کافرض ہے کہ وہ ایم کیوایم کے امیج کوبہتر بنانے کیلئے اسکے پیغام ، انقلابی پروگرام و منشوراورعوامی خدمات اورفلاحی کارناموں سے دنیا کو آگاہ کریں ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اور تمام شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نظریہ حق پرستی اور حقیقت وعملیت پسندی کے فکروفلسفہ کے فروغ کی تاریخی جدوجہد کا آغاز اے پی ایم ایس او کے قیام کے دن یعنی 11، جون 1978ء سے شروع کیا گیا ، یہ طلباء تنظیم کڑی آزمائشوں اورمصائب ومشکلات کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھتی رہی اوراس نے 18،مارچ 1984ء کو ایک سیاسی جماعت مہاجر قومی موومنٹ کو جنم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کوایوانوں میں متعارف کرایا اوروہ ملک بھر کے مظلوموں ،محکوموں اور محروموں کی امیدوں کامرکز بن گئی ۔ ایم کیوایم کے نظریے اورفکروفلسفہ کو ملک کے گوشے گوشے میں غریب ومظلوم عوام تک پہنچانے کیلئے 26،جولائی 1997ء کو متحدہ قومی موومنٹ کے قیام کا اعلان کیا گیا ، اس دن سے لیکر آج کے دن تک ایم کیوایم ملک کے گوشے گوشے میں موجود ہرغریب ومظلوم فرد کے دل کی آوازبن چکی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم نے اپنی 35 سالہ جدوجہد کے دوران ہرموقع پر دکھی انسانیت کی بڑھ چڑھ کر خدمت کی ہے ۔ایم کیوایم نے2005ء میں آزاد کشمیراور صوبہ خیبرپختونخوا میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے موقع پر کئی ماہ تک متاثرین کی ہرممکن مددکی ، متاثرہ علاقوں میں میڈیکل وامدادی کیمپ قائم کیے ، مریضوں اورزخمیوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات اور غذائی اجناس فراہم کیں۔ بلوچستان یاسندھ کے علاقے تھر میں قحط وخشک سالی ہو یا سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں، وبائی امراض کے بچاؤ کا معاملہ ہویاٹرینوں اوربسوں کے حادثات ہوں، ہر کڑے اور مشکل وقت میں ایم کیوایم اوراسکے کارکنان خلق خدا کی عملی خدمت میں دن رات پیش پیش نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات قابل غور ہے کہ ایم کیوایم کا امیج خراب کرنے کیلئے گزشتہ 35 برسوں سے اس پر طرح طرح کے جھوٹے الزامات ،بہتان تراشیاں اورمنفی پروپیگنڈے کیے جاتے رہے ، کبھی ایم کیوایم کو لادین جماعت قراردیا گیا، کبھی اس پر غیرملکی طاقتوں کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا گیا، کبھی ایم کیوایم کو علیحدگی پسند جماعت قراردینے کی کوشش کی گئی تو کبھی اس پر بھتہ خوری ، امن وامان کی خرابی اوردیگر جھوٹے الزامات عائد کئے گئے اورکبھی ایم کیوایم کو سندھیوں ، پنجابیوں،بلوچوں، پختونوں اوردیگرقومیتوں کا دشمن ثابت کرنے کیلئے اس پر جھوٹے اورمن گھڑت الزامات عائد کیے گئے لیکن خلق خدا کیلئے ایم کیوایم کی عوامی خدمات کاکبھی تذکرہ نہیں کیا گیا، ایم کیوایم نے پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کے افراد کو سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی اوربلدیاتی ایوانوں میں پہنچایا، فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ اورکرپٹ سیاسی وسماجی نظام کے اسٹیٹس کو، کوتوڑنے کی آج تک جو کوششیں کیں یا کررہی ہے انہیں کبھی اجاگرنہیں کیاجاتا۔ اسٹیٹس کو ، کوبرقراررکھنے والی قوتوں نے سامنے آکر اور پس پردہ رہ کر ایم کیوایم کوکچلنے اورختم کرنے کیلئے اس کے خلاف ریاستی آپریشن کیے ، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کو شہید وزخمی کیاگیا، ہزاروں کارکنان کوگرفتارکرکے عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،انہیں جلاوطنی اور دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبورکردیا گیا لیکن ان مظالم کا کوئی تذکرہ تک نہیں کرتا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے تمام ترمنفی پروپیگنڈوں اوربہتان تراشیوں کے باوجود عوام الناس کی بلاامتیازرنگ ونسل، زبان ، ثقافت، مسلک اورمذہب سب کی خدمت کی،جاننے والے جانتے ہیں کہ محروم وعوام کی فلاح بہبودکا سب سے زیادہ کام اگر کسی سیاسی یامذہبی جماعت نے کیاہے تووہ متحدہ قومی موومنٹ ہے۔جن لوگوں نے اپنی آنکھوں سے یہ فلاحی خدمت دیکھی ہے وہ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے محروموں، مظلوموں اوراقلیتوں کے تحفظ کی واحدامیدمتحدہ قومی موومنٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا میں ایم کیوایم کی عوامی خدمات کا اعتراف تک نہ کیا گیا بلکہ اس کے بجائے اسٹیٹس کو کی قوتوں کی جانب سے ایک سازش کے تحت ایم کیوایم کاامیج بگاڑاگیا ہے اور ایم کیوایم کے خلاف ایسا منفی پروپیگنڈہ کیا گیا کہ ایم کیوایم کا نام سنتے ہی اس کے خلاف منفی تاثر قائم کیا جانے لگتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر ایم کیوایم کی عوامی خدمات اور اس کے مثبت اقدامات کو ملکی اور بین الاقومی سطح پر سراہا نہیں گیا ہے تو اس میں صرف ایم کیوایم مخالف استحصالی قوتیں ہی قصوروار نہیں ہیں بلکہ اس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کی کوتاہیوں کا بھی دخل ہے کہ انہیں جس اندازمیں ایم کیوایم کا مقدمہ دنیا بھر میں پیش کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیاگیااس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایم کیو ایم کے مثبت اقدامات اورفلاحی کارنامے پیچھے چلے گئے اور ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کے باعث اس کا منفی امیج ابھر کرسامنے آتا رہا ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے امیج کوبہتر بنانے کیلئے اسکے پیغام ، انقلابی پروگرام و منشور اور عوامی خدمات اور فلاحی کارناموں سے دنیاکوآگاہ کریں، ایم کیوایم نے لسانی وثقافتی ہم آہنگی، مسلکی، فرقہ وارانہ اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں دنیا کو اس سے روشناس کیاجائے تاکہ ایم کیوایم کااصل امیج دنیاکے سامنے آسکے اورملک بھرکے محروم ومظلوم عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہوسکیں اورمشترکہ جدوجہد کرکے ملک میں انصاف کانظام قائم کرسکیں، گراس روٹ لیول پرعوام کوبااختیار بناسکیں اورہرکسی کوتعلیم ، روزگار، خوراک، صحت کی بنیاد ی سہولتیں فراہم کرسکیں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ دیگرجماعتوں میں افطارپارٹیوں،کیک کاٹنے کی تقریبات اور کھانوں میں بڑے پیمانے پر لوٹ ماراوربدنظمی ہوتی ہے لیکن 6جولائی کوکراچی میں جناح پارک میں ہونے والے ایم کیوایم کے جلسہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افرادکوایک ساتھ افطارکرایاگیالیکن کسی قسم کی بدنظمی نہیں ہوئی ، ایم کیوایم کے اس نظم وضبط کوسراہاجاناچاہیے ۔ایم کیو ایم کے امیج کوبہتربنانے کیلئے سلسلے میں کوشش کرنا صرف تحریک قائدیارابطہ کمیٹی کاہی فرض نہیں بلکہ ایم کیوایم کے ایک ایک شعبہ کے ذمہ داران وکارکنان کا فرض ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوششیں کریں،اپنی تحریروں، فلم رپورٹوں اورسوشل میڈیا کے ذریعے ایم کیوایم کے اصل پیغام اورفلاحی خدمات کو عوام تک پہنچائیں ۔جناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ ماضی کی طرح تنظیمی امتحانات کاسلسلہ دوبارہ شروع کیاجائے ، انہوں نے شعبہ جات کے ارکان سے کہاکہ وہ کتاب ’’ سفرزندگی ‘‘ کا مطالعہ کریں تاکہ انہیں تحریک کی ابتدائی جدوجہدسے آگاہی حاصل ہوسکے۔ انہوں نے تمام شعبہ جات اورکمیٹیوں کی کارکردگی کوسراہااورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ 

9/29/2024 10:27:25 AM