Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑ کر ایم کیوایم نے حب الوطنی کا حق ادا کردیا گیا ہے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید


 Posted on: 7/6/2014 1
فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑ کر ایم کیوایم نے حب الوطنی کا حق ادا کردیا گیا ہے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید 
دہشت گرد جو کچھ کررہے ہیں اس کا خاتمہ ہو ، الہی بخش سومرو 
ایم کیوایم کے بڑے جلسہ سے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے ، پیپلزپارٹی صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی 
افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے منعقد تاریخی جلسے میں شرکت کی دعوت دینے پر الطاف حسین کا مشکور ہوں، احمد رضا قصوری
ملک کے تحفظ کیلئے لڑی جانے والی جنگ میں جناب الطاف حسین نے سب سے پہلے قدم اٹھایا ہے، بزرگ سیاستدان معراج محمد خان
جناب الطا ف حسین کی ملک کے استحکام کی آواز پر ہم نے لبیک کہا، بلوچستان نیشنل پارٹی سینئر نائب صدر احسان شاہ مستحکم پاکستان کیلئے مضبوط فوج بھی بہت ضروری ہے، حلیم عادل شیخ 
افواج پاکستان کیلئے سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کا سہرا جناب الطاف حسین کے سر جاتا ہے، رہنما فنکشنل مسلم لیگ کامران ٹیسوری 
پاکستان کی مسلح افواج جغرافیائی اور نظریاتی حدود کی حفاظت کررہی ہے ، پاکستان عوامی تحریک رہنما خرم نواز گنڈا پور  مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کا جلسہ منعقد کرکے ایم کیوایم نے ملک و قوم کو تحفظ فراہم کیا ہے ، منگلا شرما 
ایم کیوایم کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کا بڑا جلسہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، جے سالک 
جناح پارک میں ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقدہ مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے جلسے کے لاکھوں شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔6، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جناح پارک میں منعقد ہونے والے فقید المثال اور تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بڑے جلسہ سے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے اور مسلح افواج کے جوانوں کو سہارا اور حوصلہ میسر آئے گا ۔ جلسہ عام سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، الہی بخش سومرو ، پیپلزپارٹی کی صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی ، احمد رضا قصوری ، بزرگ سیاستدان معراج محمد خان، بلوچستان نیشنل پارٹی سینئر نائب صدر احسان شاہ، حلیم عادل شیخ ، رہنما فنکشنل مسلم لیگ کامران ٹیسوری ، پاکستان عوامی تحریک رہنما خرم نواز گنڈا پور ہندو برادری کی منگلا شرما اور مسیحی کمیونٹی کے جے سالک نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، انجینئر ناصر جمال ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح آج پاک فوج کے ساتھ ایم کیوایم سینہ سپر ہوکر کھڑی ہوئی ہے وہ عظیم قوم کی نشانی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج فوج کے شانہ بشانہ جو جنگ ا یم کیوایم نے لڑی ہے اس سے حب الوطنی کا حق ادا کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج جو ملک کے کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے ان کے ساتھ تمام قوم کی دعائیں ہیں ۔ وہ ریاست ریاست نہیں ہوتی جس کی سرحدیں غیر محفوظ ہوں ، شمالی وزیرستان میں اسی طرح فوج کو کامیابی ہوگی جس طرح سوات اور جنوبی وزیرستان میں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 7سے 10لاکھ آئی ڈی پیز بہت نازک مسئلہ ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی ڈی پیز کا دل جیتنا بہت ضروری ہے ورنہ یہ جنگ جیت کر بھی ہار جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کے جلسے میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر اور اس کی کامیابی پر ایم کیوایم کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما الہیٰ بخش سومرو نے کہا کہ الطاف حسین نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کرکے بڑا کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری دعا ہے کہ دہشت گرد جو کچھ کررہے ہیں اس کا خاتمہ ہو ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی وزیر محترمہ روبینہ قائم خانی نے کہا کہ پاکستان آرمی کو سلام پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم نے بڑا جلسہ منعقد کیا ہے جس سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ طالبان کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھی اور آج ضرب عضب آپریشن میں پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہنا چاہوں گی کہ جو جوان شہید ہورہے ہیں آج متحدہ قومی موومنٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرکے ثبوت دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں جب قوم کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو اس کا ملکر مقابلہ کرتی ہیں ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ تاریخی جلسے میں شرکت کی دعوت دینے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے نانا صمصام الدین مرزا جو جمیل الدین عالی کے سسر تھے ان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے لکھی گئی نظم کے اشعار پڑھے ۔ معروف دانشور اور سینئر بزرگ سیاستدان معراج محمد خان نے کہا کہ سیاستدانوں کو زندگی میں اگر اسے یہ نہیں معلوم کہ آج کیا ترجیح ہے ، کل کی ترجیح کیا ہوگی تو کچھ نہیں ہوسکتا ۔ آج کی ترجیح یہ ہے کہ وہ وطن دشمن جو گزشتہ دس برس سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور دہشت گردوں نے چالیس ہزار پاکستان کے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ہے جو باعث شرم ہے ، بعض لوگ انہیں اپنا بھائی کہتے ہیں مگر یہ کیسے بھائی ہیں جو قتل و غارتگری اور جبر کا سہارا لئے ہوئے اور معاشرے میں امن و امان اور افراتفری پھیلارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے تحفظ کیلئے لڑی جانے والی جنگ میں جناب الطاف حسین نے سب سے پہلے قدم اٹھایا ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر احسان شاہ نے کہا کہ جناب الطا ف حسین کی ملک کے استحکام کی آواز پر ہم نے لبیک کہا اور آج افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے جلسہ میں شریک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین اور ان کے ایک ایک کارکن کو داد و تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے افواج پاکستان سے یکجہتی کا عظیم الشان جلسہ منعقد کیا ہے جس سے ملک کو استحکام میسر آئے گا ۔ مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی قیادت کا پیغام افواج پاکستان کے جلسہ کے ذریعے ملک بھر میں گیا ہے کہ پاکستانی قوم ایک قوم ہے اور متحد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مستحکم پاکستان کیلئے مضبوط فوج بھی بہت ضروری ہے ۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہاکہ ایم کیوایم نے افواج پاکستان کی حمایت میں جس جلسہ کا اہتمام کیا ہے اس میں تمام سیاسی جماعتوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام جماعتیں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کیلئے سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کا سہرا جناب الطاف حسین کے سر جاتا ہے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ایم کیوایم نے افواج پاکستان کے لئے منعقد کئے گئے اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی دعوت دی ، پاکستان کی مسلح افواج جغرافیائی اور نظریاتی حدود کی حفاظت کررہی ہے اور ہم مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ہندو برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے منگلا شرما نے کہاکہ یہ جلسہ جس مقصد کیلئے منعقد کیا گیا ہے وہ بہت بڑا مقصد ہے ،مسلح افواج کے جوان پاکستان کی سرحدوں پر استحکام اور سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کا جلسہ منعقد کرکے ایم کیوایم نے ملک و قوم کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔ مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے جے سالک نے ا یم کیوایم کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے جلسہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج جناب الطاف حسین نے ایک پاکستانی پرچم تلے سب کو متحد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے تمام اقلیتوں اور قومیتوں کے نمائندوں کو متحد کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان بلاتفریق تمام پاکستانیوں کا ہے ۔ 



9/29/2024 10:27:44 AM