Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

6جولائی کا دن دہشت گردوں اور دہشت گردی پر بھاری پڑے گا، خالد مقبول صدیقی


6جولائی کا دن دہشت گردوں اور دہشت گردی پر بھاری پڑے گا، خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 7/4/2014 1
6جولائی کا دن دہشت گردوں اور دہشت گردی پر بھاری پڑے گا، خالد مقبول صدیقی
پاک افواج ہمارے ساتھ ہے اور ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں ہم دہشت گردی کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑرہے ہیں
6جولائی کوجناح پارک کا یہ تاریخی میدان دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ایک تاریخی جدوجہد کا آغاز ثابت ہوگا جو پوری دنیا کو پیغام دے گا کہ ہم دہشت گردوں اور دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں
جمعہ کی شب جناح ؒ پارک میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کوپریس بریفنگ
کراچی۔۔4جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ 6جولائی کادن دہشت گردوں اوردہشت گردی پربھاری پڑے گا،ہم اتنے ہی محب وطن پاکستانی ہیں جتناپاکستان میں بسنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک افواج ہمارے ساتھ ہے اورہم اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں ہم دہشت گردی کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑرہے ہیں،6جولائی کوجناح پارک کایہ تاریخی میدان دہشت گردی اوردہشت گردوں کے خلاف ایک تاریخی جدوجہد کا آغاز ثابت ہوگا جوپوری دنیا کو پیغام دے گاکہ ہم دہشت گردوں اوردہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں اورکسی خوف کاہرگزہرگزشکارنہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کی شب اراکین رابطہ کمیٹی ناصرجمال، حیدرعباس رضوی،سیدامین الحق،احمدسلیم صدیقی،بابرخان غوری ، رشید گوڈیل، ڈاکٹر صغیراحمد، سیف یار خان، افتخار اکبر رندھاوا، اسلم آفریدی،معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر اورحق پرست سینیٹرز اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ مزارقائدسے متصل جناحؒ پارک میں پاک افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے 6جولائی کوہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے میڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ 6 جولائی کو جناح ؒ پارک میں افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے منعقدہ تاریخی جلسہ عام میں شرکت کے لئے اندرون سندھ سمیت ملک کے کونے کونے سے شرکت کے لئے عوام کے قافلے نکل چکے ہیں،افواج پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی بقاء وسلامتی اورتحفظ کوقائم رکھے اوریہی وجہ ہے کہ ہماری پاک افواج پاکستان کی حفاظت کے لئے اپنی کا نذرانہ پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ان کی جنونیت ،دہشت گردی اورخوف کااندازہ ہے اوراس سے نمٹنے کے لئے تیاری کررہے ہیں۔ان کاجوکام ہے وہ جانے ہماراپیغام امن ہے جہاں تک پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت پاکستانی ہماری بھی بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اپنی افواج کی قربانیوں کوسلوٹ کریں اورانہیں خراج تحسین و سلام تحسین پیش کریں اوریہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم نے ایک مرتبہ پھرایک ایسے موقع پرجب پوری قوم کومسلح افواج ساتھ کھڑا نظرآناچاہئے جناح ؒ پارک کے وسیع وعریض میدان میں 6جولائی بروز اتوار کواس تاریخی سازجلسہ عام کا انعقاد کیا ہے جس کی تیاریوں کادن رات سلسلہ ہنوز جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی میدان ایک تاریخی مرحلے کے لئے تیاریوں کے مراحل میں ہے اسٹیج اورپنڈال کی تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ اجتماع جو6جولائی کواس میدان میں ہونے جارہاہے اس میں پوراپاکستان یہاں جمع ہوگا،ماہ رمضان کے مقدس مہینہ ہے اوراس مرتبہ رمضان سخت ترین گرمیوں میں ہیں جوہمارے صبر، برداشت اور استقامت کاامتحان بھی ہیں لیکن یہاں جو6جولائی کولاکھوں افراد ہونگے ان کی افطاری کاسامان بھی ہوگاجویقینا تاریخی اور وولڈ ریکارڈ ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس تاریخی جلسہ عام میں شرکت کے لئے ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اوران کے رہنماؤں، مذہبی اسکالرز،تمام مذاہب ،مسالک اورفرقوں سے تعلق رکھنے والوں کودعوت دیدی گئی ہے وہ یہاں آئینگے اوردہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں پاک افواج کے ساتھ ہونگے۔انہوں نے کہاکہ6جولائی اتوارجناح ؒ پارک میں منعقدہونے والا جلسہ عام جوشام 4بجے شروع ہوگا اور افطار تک جاری رہے گاجواس ملک کوامن کاگہوارہ بنادیگاجس کے بعدہم دنیاکی سب سے بڑی افطاری کرینگے۔ قائد تحریک الطاف حسین نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی توایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان اس جدوجہدمیں مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہونگے۔پریس بریفنگ سے رکن رابطہ کمیٹی حیدرعباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم حالت جنگ میں ہیں اورجنگوں میں سیکورٹی کی باتیں نہیں کی جاتی ،اب وقت آگیاہے کہ ہمیں طے کرناہوگا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف اس جنگ کواپنے گھروں میں بیٹھ کر لڑیں یا پھر لڑائی کے لئے میدان میں نکلیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے خوف کوپس پشت ڈالناہوگاجب ہی ہم یہ جنگ جیت سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس جنگ میں ہمارے ہزاروں معصوم بھائیوں نے اپنی جانوں کانذارانہ دیاہے جس میں مسلح افواج کے افسران سمیت ہزاروں جوان بھی شامل ہیں۔حیدرعباس رضوی نے کہاکہ ہم وہی تین لاکھ رضاکارہیں جن کاذکرقائدتحریک الطاف حسین ضرورت پڑنے پرفوج کاساتھ دینے کااعلان کرچکے ہیں اب ہم میدان میں نکل چکے ہیں اورحالات کامقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں۔بعدازاں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جلسہ عام کی تیاریوں کابغورجائزہ لیااوردن رات تیاریوں میں مصروف عمل کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔

9/29/2024 10:25:26 AM