Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو


الطاف حسین کی کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
 Posted on: 7/3/2014 1
الطاف حسین کی کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو 
سیکریٹری پی ایف یو جے امین یوسف،، صدر کراچی پریس کلب امتیا ز خان فاران، 
صدر سیفماسندھ عامرمحمود ،معروف قلمکار مختار عاقل ، آغا مسعود ،مقتدیٰ منصور ،معروف تبصرہ نگار واینکر پرسن مجاہد بریلو ی سمیت سینئر صحافیو ں ، کالم نگاروں ، قلمکاروں ، تجزیہ نگاروں ،رپورٹرز،مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران اورمیڈیا سے تعلق رکھنے والی معتبر شخصیات کی شرکت،
صحافی برادری کی جانب سے صحافیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے پر جناب الطاف حسین کے کردار کو سراہا گیا،
الطاف حسین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال، صحافتی اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں اور پاکستان کی فلاح میں صحافیوں کی قربانیوں کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا 
کر اچی ۔۔3جو لا ئی 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمعرات کے روز کراچی پریس کلب میں سینئر صحافیوں،ایڈیٹران ،کالم نگاروں،رپورٹرز ، کیمر ہ مین ، فوٹو گرافرز اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ تقریب سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین ،پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلٹس کے سیکریٹری امین یوسف اورکراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے اظہار خیال کیا۔کراچی پریس کلب میں منعقدہ پر وقار تقریب کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، انجینئر ناصر جمال ،رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، کنور خالد یونس اور افتخار اکبر رندھاوا،امین الحق ،پی ایف یو جے کے سیکریٹری امین یوسف ،کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، اسٹیج پر موجود تھے۔اس موقع پر سیفماسندھ کے صدر عامر محمود،معروف قلمکار مختار عاقل ، آغا مسعود، مقتدیٰ منصور ،سرور جاوید ، مظہر عباس ، معروف تبصرہ نگار وممتاز اینکر پرسن مجاہد بریلوی، دی نیوز ایمپلائز یونین کی صدر شہر بانو، جنگ ایمپلائز یونین کے صدر شکیل یامین کانگا ، جنگ اخبار کے ایڈیٹر نذیر لغاری ،ایکسپریس اخبار کے ایڈیٹر طاہر نجمی ، نوائے وقت کے ایڈیٹر سعید خاور ، نئی بات کے ایڈیٹر مقصود یوسفی ، سینئر صحافی ادریس بختیارسمیت سینئر صحافیو ں ، کالم نگاروں ، قلمکاروں ، تجزیہ نگاروں ،رپورٹرز سمیت مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیراران ،میڈیا سے تعلق رکھنے والی معتبر شخصیات اور کراچی پریس کلب یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی۔جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ملک کی موجودہ صورتحال پر صحافی حضرات سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ملک میں مختلف ادوار میں صحافتی اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں اور پاکستان کی بقاء اور فلاح میں صحافیوں کی قربانیوں کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہید ہونے والے صحافیوں کے درجات کی بلندی اور زخمی صحافیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر مختلف صحافتی اداروں کے عہدیداران اور صحافی یونینز کی جانب سے صحافی برادری کی فلاح اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے پر جناب الطاف حسین کے کردار کو خوب سراہا گیا۔تقریب کے اختتام پر صحافتی تنظیموں کی جانب سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، انجینئر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق ، ،کنور خالدیونس، افتخار اکبر رندھاوا اور ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے مرکزی رکن قمر منصور کو اجرک کا تحفہ دیا گیا ۔ 


9/29/2024 10:27:10 AM