Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین واحد قومی رہنما ہیں جنہوں نے برسوں قبل طالبانائزیشن کے ذریعے پاکستان کو لا حق سنگین خدشات سے حکمرانوں کوآگاہ کردیا تھا، صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی


جناب الطاف حسین واحد قومی رہنما ہیں جنہوں نے برسوں قبل طالبانائزیشن کے ذریعے پاکستان کو لا حق سنگین خدشات سے حکمرانوں کوآگاہ کردیا تھا، صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی
 Posted on: 7/2/2014 1
جناب الطاف حسین واحد قومی رہنما ہیں جنہوں نے برسوں قبل طالبانائزیشن کے ذریعے پاکستان کو لا حق سنگین خدشات سے حکمرانوں کوآگاہ کردیا تھا، صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی
جناب الطاف حسین کے خدشات پر اگر بروقت کارروائی کی جاتی تو ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کی جانیں بچ جاتیں اور اسلام کا تشخص بھی مجروح نہ ہوتا، صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی
پاکستان کی مسلح افواج ماہِ رمضان میں مملکتِ خداداد کی بقا و سلامتی اور اسلام کی سربلندی کیلئے دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں، صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی
 6 جولائی کو قوم فوج کے شہیدوں کو سلامِ عقیدت اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرے گی،
صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی کی صنعتکاروں، فنکاروں اور دیگر مختلف وفود سے گفتگو
مورخہ 2 جولائی 2014
صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین واحدقومی رہنما ہیں جنہوں نے برسوں قبل نہ صرف طالبانائزیشن کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو لا حق سنگین خدشات کا اظہار کیا تھا بلکہ عملی طور پر نشاندہی بھی کی اور حکمرانوں کو ان سنگین خدشات سے آگاہ بھی کرتے رہے ہیں جن سے آج پورے ملک کے عوام اور قومی ادارے انتہائی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے صنعتکاروں، فنکاروں اور دیگر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش برسوں قبل قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے خدشات پر کارروائی ہو جاتی تونہ صرف پاکستان کے ہزاروں بے گناہ معصوم لوگوں کی جانیں بچ جاتیں بلکہ نہ ملک تباہی کے اس دہانے پر پہنچتا اورنہ ہی اسلام کا پرامن تشخص مجروح ہوتا۔ رؤف صدیقی نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مملکتِ خداداد کی بقا و سلامتی اور خصوصاً اسلام کی سربلندی کیلئے ماہِ رمضان میں محاذپردہشت گردوں کے ساتھ جنگ کر رہی ہیں۔ اس موقع پر پاکستانیوں کو بھرپور عزم اور حوصلے کا اظہار کرنا چاہیے۔ ہر پاکستانی کوبلا تفریق رنگ و نسل مذہب و فرقہ پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہئیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں افواجِ پاکستان کی کامیابی و کامرانی کیلئے دعا کو اپنی عبادت کا ضروری حصہ بنا لینا چاہیے۔ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے 6 جولائی کو افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے جلسہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امیر و غریب افراداور مختلف مسالک و مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی اورپوری قوم فوج کے شہیدوں کو سلامِ عقیدت اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرے گی۔

9/29/2024 10:23:18 AM