Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گر فتار کیا جائے، الطاف حسین


رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گر فتار کیا جائے، الطاف حسین
 Posted on: 7/2/2014 1
رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گر فتار کیا جائے، الطاف حسین 
طاہر ہ آصف شہید کے قتل کی واردات کو کوئی اور رنگ دینے کی ساز ش نہ کی جائے
طاہر ہ آصف صرف ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی ہی نہیں تھیں بلکہ ہم سب کی پیار ی بہن بھی تھیں ،الطاف حسین
آپر یشن ضر ب عضب میں مصروف فوج کے افسران ا ورجوانوں کو ان کی قربانیوں پر الطاف حسین کا خراج تحسین
تین برسوں میں ایم کیوایم کے تین اراکین اسمبلی کو سفا ک دہشت گردوں نے شہید کیا ،انکے قاتل آج تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں،الطاف حسین کی ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریڑیٹ لندن میں اجلاس سے گفتگو 
اللہ تعالیٰ ملک سے غربت ،افلاس ،دہشت گردی او ربیر وز گاری جیسے مسائل کا خاتمہ کرے،الطاف حسین کی دعا 
لندن ۔۔2جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گر فتار کیا جائے اور اس کھلے قتل کی واردات کو کوئی اور رنگ دینے کی ساز ش نہ کی جائے ۔انہوں نے یہ مطالبہ منگل کی شام ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریڑیٹ لندن میں ایک اجلاس سے اپنی گفتگو میں کیا جس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی طارق جاوید،محمد انور، طارق میر ،محمد اشفاق ،عامر خان ،مصطفی عزیز آبادی ،واسع جلیل،قاسم علی رضاایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر، اراکین شعبہ خواتین اورانٹر نیشنل سیکر یٹریٹ کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں گزشتہ تین برسوں میں ایم کیوایم کے تین اراکین اسمبلی کو سفا ک دہشت گردوں نے شہید کیا اور 18جون کو لاہور میں حق پرست رکن قومی ا سمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کو دن دہاڑے گولیاں مار ی گئیں لیکن نہ تو ہمار ے دیگر ساتھیوں کے قاتل گرفتا ر ہوئے اورنہ ہی محترمہ طاہر ہ آصف کے قاتل آج تک گرفتار ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محترمہ طاہر ہ آصف شہید صرف ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی ہی نہیں تھیں بلکہ ہم سب کی پیار ی بہن بھی تھیں ۔آج بھی محبتیں اور ان کا خلوص ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور انشاء اللہ ان کا خون اور ان کی قربانی رائیگا ں نہیں جائیگی ۔اس موقع پر جناب الطا ف حسین نے محترمہ طاہر ہ آصف شہید کی مغفر ت او رسوگوارلواحقین کو صبر جمیل کیلئے خوش الحانی سے فاتحہ خوانی بھی کرائی ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حق پرست شہداء کی مغفر ت فرمائے ، ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ملک سے غربت ،افلاس ،دہشت گردی اور بیر وز گاری جیسے مسائل کا خاتمہ کرے ۔انہوں نے اس موقع پر آپر یشن ضر ب عضب کی کامیابی کیلئے بھی دعا کرائی اور آپر یشن میں مصروف فوج کے افسران ا ورجوانوں کو ان کی کاوشوں او رقربانیوں پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔جناب الطاف حسین نے گزشتہ دنوں مختلف واقعات میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنوں اور ایم کیو ایم کے ہمدرد او رسینئر پریس فوٹو گرافر محمد ناصر کی والدہ مرحومہ کیلئے بھی دعائے مغفرت کی ۔


9/29/2024 10:28:40 AM