Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شمالی وزیرستان میں مملکتِ خداداد اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو جس قدر بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب ارشاد ظفیر


شمالی وزیرستان میں مملکتِ خداداد اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو جس قدر بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب ارشاد ظفیر
 Posted on: 7/1/2014 1
شمالی وزیرستان میں مملکتِ خداداد اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو جس قدر بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب ارشاد ظفیر
مسلح افواج سے اظہا ر یکجہتی اور بھر پور عوامی حمایت کے اظہار کے لئے 06جولائی بروز اتوار ہونے والا جلسہ ملک میں ہونے والے جلسوں کی تاریخ میں سب سے بڑاجلسہ عام ہوگا۔۔ صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسۂ عام میں شریک ہوں اور کل کے لئے اپنا آج قربان کرنے والے فوجی بھائیوں کی
بھر پور حوصلہ افزائی کریں۔۔ صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کی اپیل
کراچی۔۔۔۔یکم جولائی 2014
متحدہ قومی موومنٹ صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشاد ظفیر و اراکین نے کہا ہے مسلح افواج سے اظہا ر یکجہتی اور بھر پور عوامی حمایت کے اظہار کے لئے 06جولائی بروز اتوار ہونے والا جلسہ ملک میں ہونے والے جلسوں کی تاریخ میں سب سے بڑاجلسہ عام ہوگا۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں دہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے \"آپریشن ضربِ عضب\"جاری ہے اور ہماری فوج کے سپاہی جس جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں وہ لائقِ صدتحسین ہے۔ اس حق و باطل کی جنگ میں ملک کی بقا ء و سلامتی اور استحکامِ پاکستان کے لئے شمالی وزیرستان میں جن جوانوں نے اپنی جانیں اس مملکتِ خداداد اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لئے نچھاور کی ہیں ان کو جس قدر بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم گذشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی اور لاقانونیت کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں اورحکومتوں کو ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی طالبانائزیشن سے آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن اس وقت ان کی باتوں پر کان نہ دھرے گئے ،اب جب کہ دہشت گرد وں کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں اور عوامی دباؤکے باعث پاک فوج کے جوان دہشت گردی کے اس عفریت کوجڑ سے اُکھاڑنے کے لئے سربکف ہے ایسے میں تمام پاکستانی اپنی ذاتی اختلافات پس پشت ڈال کر ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے آگے بڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک اندورونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہواجائے اور اسے اپنی مکمل حمایت کا احساس دلایا جائے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے پہل کرتے ہوئے ملک کی پاک فوج سے یکجہتی اور عقیدت کے اظہار کے لئے مزارِ قائدسے متصل جناح پارک میں ایک بڑے جلسۂ عام کے انعقاد کیا ہے ۔ انہوں نے ملک بھر میں بسنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے عوام اپیل کی ہے کہ وہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہونے والے جلسۂ عام میں شریک ہوں اور قوم کے کل کے لئے اپنا آج قربان کرنے والے اپنے فوجی بھائیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے ذمہ داران پر بھی زور دیا کہ وہ اس جلسہ عام میں شرکت کے لئے صوبہ بھر میں رابطے تیز کردیں اورزیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

9/29/2024 10:26:18 AM