Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاک افواج کے ساتھ منعقد کیا جانے والا اظہار یکجہتی کا اجتما ع پاکستان کی 66سالاتاریخ کا سب سےبڑا مظاہرہ ہوگا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


پاک افواج کے ساتھ منعقد کیا جانے والا اظہار یکجہتی کا اجتما ع پاکستان کی 66سالاتاریخ کا سب سےبڑا مظاہرہ ہوگا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 6/28/2014
پاک افواج کے ساتھ منعقد کیا جانے والا اظہار یکجہتی کا اجتما ع پاکستان کی 66سالاتاریخ کا سب سےبڑا مظاہرہ ہوگا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
پاکستان کی سلامتی و بقاء کا مسئلہ ہے ،پاکستان ہے تو مسائل کا حل بھی ہے
مسلح افواج کے افسران اور جوان دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور جام شہادت نوش کر رہے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
خواتین ،بزرگوں ،نوجوانوں او ربچے مسلح افواج کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کریں ، اپیل
لندن۔۔28جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے تحت پاک افواج کے ساتھ منعقد کیا جانے والا اظہار یکجہتی کا تاریخ ساز اجتما ع پاکستان کی 66سالا تاریخ میں اتنا بڑا مظاہر ہ ہوگا جو کسی نے دیکھا اور نہ کبھی سنا ہوگا ۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کا مسئلہ ہے ،پاکستان ہے تو مسائل کا حل بھی ہے اگر خدانخواستہ ملک ہی نہ رہاتو سیاست اور تمام مسائل دھرے دھر ے کے رہ جائیں گے ۔مسلح افواج کے افسران اور جوان ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے خواتین ،بزرگوں ،نوجوانوں او ربچوں سے اپیل کی کہ وہ مسلح افواج کے افسران اور جوان جو اس وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور جام شہادت نوش کر رہے ہیں انہیں خراج عقید ت اور سلو ٹ پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے تحت ہونے والے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے اجتما ع میں بھر پور شرکت کریں او رثابت کر دیں کہ اس نازک وقت میں پور ی قوم پاک افوج کے ساتھ ہے اور رہے گی۔


9/29/2024 8:21:50 AM