Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تشدد کا شکار افراد یا معاشرے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی ، ذہنی اور جسمانی پستی کا شکار ہوجاتے ہیں ، الطاف حسین


تشدد کا شکار افراد یا معاشرے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی ، ذہنی اور جسمانی پستی کا شکار ہوجاتے ہیں ، الطاف حسین
 Posted on: 6/25/2014
تشدد کا شکار افراد یا معاشرے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی ، ذہنی اور جسمانی پستی کا شکار ہوجاتے ہیں ، الطاف حسین
پاکستان دنیا کے ان ممالک کاشامل ہے جہاں حکومت اورانتہاء پسند گروہ تشدد میں ملوث ہیں
ستمبر 2010ء میں اس وقت کے صدرآصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے چارٹر برائے انسانی حقوق پر تشدد کی روک تھام پر دستخط کئے تھے
پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں منہاج القرآن کی خواتین سمیت 14افراد شہید اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے جوجمہوری دور میں تشدد کی افسوس نا ک داستان ہے
پاکستان میں زیر حراست تشدد، لاپتہ کئے جانا اور ماورائے عدالت قتل جیسے انسانی حقوق کی پامالی کے طریقہ کارحکومتی کلچر کا حصہ بن چکے ہیں
ایم کیو ایم ملک کی واحدجماعت ہے جو 1992ء کے ریاستی آپریشن کے دور سے آج تک تشدد کا نشانہ بنتی آرہی ہے، الطاف حسین
ملک بھر کے عوا م آپس میں برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کرکے انفرادی و اجتماعی لحاظ سے تشدد سے پرہیز کریں تاکہ ملک میں تمام شہریوں کو تشددکے بھیانک نتائج سے محفوظ رکھا جا سکے، الطاف حسین کی اپیل
تشدد سے متاثرہ افراد کی حمایت میں عالمی دن کے موقع پر ملک بھرکے عوام کے نام جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
لندن۔۔۔25جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ درجنوں افراد ذہنی و جسمانی تشدد کے نتیجے میں معاشرے سے علیحدگی کا شکار ہوجاتے ہیں اور ملک و معاشرے کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا نہیں کر پاتے یہی وجہ ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بھی ترقی کی دوڑ میں انتہائی پیچھے ہے ۔جناب الطاف حسین نے تشدد سے متاثرہ افراد کی حمایت میں منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر ملک بھرکے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ تشدد کا شکار افراد یا معاشرے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی ، ذہنی اور جسمانی طور سے پستی کا شکار ہوجاتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک کا حصہ ہے جہاں حکومت اورانتہا ء پسند گروہ اپنے شہریوں پر تشدد میں ملوث ہیں جس کے سبب ملک میں انتہا پسندی اور عوام کے احساس محرومی میں اضافہ ہورہا ہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج سے قبل تو ملک کے عوام اور حکمران مارشل لاء ادوار کو روتے تھے لیکن گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ جس میں پولیس کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان پر وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں خواتین سمیت 14افراد شہید اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے مارشل لاء نہیں بلکہ جمہوری دور میں تشدد کی تازہ کہانی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے زیر حراست تشدد، لاپتہ کئے جانا اور ماورائے عدالت قتل جیسے انسانی حقوق کی پامالی کے طریقہ کار حکومتی کلچر کا حصہ بن چکے ہیں او ر ایم کیو ایم ملک کی واحدجماعت ہے جو 1992ء کے ریاستی آپریشن کے دور سے آج تک تشدد کا نشانہ بنتی آرہی ہے۔ جناب الطاف حسین نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2010ء میں اس وقت کے صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے چارٹر برائے انسانی حقوق پر تشدد کی روک تھام کے لئے دستخط کئے تھے لیکن اس کے بعد سے آج 4سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملک کے ایوانوں میں تشدد کے خلاف کوئی قانون سازی یا موثر حکمت علمی نہیں اپنائی جاسکی ہے لہٰذا یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے معاشرے میں ریاستی اداروں اورانتہا ء پسند گروہ سمیت تمام تشدد پسند عناصر کی بیخ کنی کر کے ملک میں تشدد اور انتہا ء پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکے تاکہ پاکستان کا ہر شہری خو د کو محفوظ و ذہنی و جسمانی لحاظ سے پر اعتماد محسوس کرکے ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکے۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں تشدد کے شکار افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ملک بھر کے عوا م سے اپیل کی کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے رویے کو برداشت کرکے تحمل کا مظاہرہ کریں اور انفرادی و اجتماعی لحاظ سے تشدد کے رجحان سے پرہیز کریں تاکہ ملک کے تمام شہریوں کو تشددکے بھیانک نتائج سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

9/29/2024 8:26:31 AM