Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرطاہرالقادری ایک سیاسی حقیقت ہیں ، اس حقیقت کوتسلیم کیاجائے اورسیاسی حقیقت کوطاقت سےکچلنے کی روش ترک کی جائے۔الطاف حسین


ڈاکٹرطاہرالقادری ایک سیاسی حقیقت ہیں ، اس حقیقت کوتسلیم کیاجائے اورسیاسی حقیقت کوطاقت سےکچلنے کی روش ترک کی جائے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/25/2014

ڈاکٹرطاہرالقادری ایک سیاسی حقیقت ہیں ، اس حقیقت کوتسلیم کیاجائے اورسیاسی حقیقت کوطاقت سےکچلنے کی روش ترک کی جائے۔الطاف حسین
سانحہ ماڈل ٹاؤن 17جون کاازخودنوٹس لیاجائے،وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اورتمام متعلقہ ذمہ داروں کوطلب کیاجائے
ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہیدکے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہیں تحفظ فراہم کیاجائے
صدرممنون حسین طاہرہ آصف شہیدکے اہل خانہ کوملنے والی دھمکیوں کانوٹس لیں اورحکومت پنجاب کے ذمہ داروں سے بازپرس کریں
بعض لوگ دہشت گردی کے خلاف فوج کا ساتھ دینے کے بجائے سیاست کر رہے ہیں ۔قوم بھر پور طریقہ سے مسلح افواج کا ساتھ دے
ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے کم از کم ایک روز کی تنخواہ عطیہ میں دیں ۔ خدمت خلق فاؤنڈ یشن نے متاثرین کی امداد کیلئے اپنی سرگرمیوں کا بھر پور طریقہ سے آغاز کر دیا ہے
اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی کی جائے،قیمتوں پرسختی سے کنٹرول کیاجائے، دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کوجلدازجلدمعاوضہ اداکیاجائے
37شہروں میں بیک وقت منعقد کئے جانے والے ایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاسوں سے ٹیلیفون پر خطاب
کراچی۔۔۔25جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے سیاسی نظریہ سے اختلاف کیاجاسکتاہے لیکن وہ ایک سیاسی حقیقت ہیں ۔ اس حقیقت کوتسلیم کیاجائے اورسیاسی حقیقت کوطاقت سے کچلنے کی روش ترک کی جائے ۔انہوں نے یہ بات آج پاکستان کے 37شہروں میں بیک وقت منعقد کئے جانے والے ایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاسوں سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس سلسلے کامرکزی اجلاس لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدکیاگیاجس میں ایم کیوایم کے یونٹوں، سیکٹروں،زونوں،تمام تنظیمی کمیٹیوں اورشعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی جس میں نوجوانوں اوربزرگوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ یہ اجلاس رمضان المبارک میں زکوٰۃ فطرے کی وصولی کے سلسلے میں منعقد کئے گئے تھے ۔ اجلاس سے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اوررابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرفاروق ستاراورعبدالحسیب نے بھی خطاب کیا۔اجلاس سے اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کارکنان وعوا م کورمضان المبارک کی پیشگی مبارکبادپیش کی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں رمضان المبارک کے قریب آتے ہی اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجاتاہے اوراس کوکنٹرول کرنے والاکوئی نہیں ہوتاجس کی وجہ سے غریب لوگ ر مضان المبارک میں بسااوقات نمک اورپانی سے ہی روزہ افطارکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پہلے سستے پھلوں اورسبزیوں کے اسٹال لگاتی تھی لیکن اب امن وامان کی صورتحال کے باعث ایسے اسٹال لگانے سے قاصرہیں۔انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ منافع ضرورکمائیں لیکن قیمتیں نہ بڑھائیں۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی کی جائے اورقیمتوں من مانے اضافے کو سختی سے کنٹرول کیاجائے تاکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام بھی سحروافطار کرسکیں ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کافلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن زکوٰۃ فطرہ وصول کرتا ہے تاکہ غریب ومستحق افراد کی اعانت کی جاسکے اورزلزلے ، سیلاب ، قدرتی آفات اورحادثات کے متاثرین کی مددکی جاسکے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب ومستحق بیواؤں ،یتیموں،نادارطلبہ وطالبات اورضرورتمندوں کی مددکاسلسلہ سال بھرجاری رہتاہے۔ ہرسال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ایک بڑاامدادی پروگرام کیاجاتاہے جس میں ہزاروں غریب ومستحق افرادمیں کروڑوں روپے کی امداد تقسیم کی جاتی ہے۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں اور رضاکاروں کو تلقین کی کہ وہ زکوٰۃ فطرے کی وصولی کے سلسلے میں کہیں بھی جائیں تولوگوں سے نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئیں، نہایت شائستگی سے لوگوں سے درخواست کریں کہ اگرآپ کادل چاہے توآپ خدمت خلق فاؤنڈیشن کوزکوٰۃ فطرے کے عطیات دیجئے ، دل نہ چاہے تونہ دیجئے، کارکنان کسی سے زورزبردستی یابیہودگی نہ کریں۔جس نے ایساکیا اس کے خلاف تنظیمی نظم وضبط کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی شہادت کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کی بہن طاہرہ آصف جنہوں نے پنجاب میں حق پرستی کاپرچم بلندکیا،دہشت گردوں نے انہیں لاہورمیں سربازارشہیدکردیا ۔انہوں نے طاہرہ آصف شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااور ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں سے کہاکہ دہشت گردوں نے حق پرستی کاایک چراغ بجھایاہے ، آپ میدان عمل میں آکرحق پرستی کے لاکھوں چراغ روشن کردیں اورپنجاب کے گوشے گوشے میں حق پرستی کاپیغام پھیلادیں۔انہوں نے دہشت گردوں کی جانب سے طاہرہ آصف شہید کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیئے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے کہاکہ ان دھمکیوں کا سلسلہ بندکرایاجائے اورطاہرہ آصف شہیدکے اہل خانہ کوتحفظ فراہم کیاجائے ۔ انہوں نے صدرممنون حسین سے اپیل کی کہ وہ طاہرہ آصف شہیدکے اہل خانہ کوملنے والی دھمکیوں کانوٹس لیں اورحکومت پنجاب کے ذمہ داروں سے بازپرس کریں ۔ جناب الطا ف حسین نے 17جون کوماڈل ٹاؤن لاہورمیں تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ پر پولیس کی کارروائی اورانکے کارکنوں کو شہید کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ایک بارپھراپیل کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن 17جون کاازخودنوٹس لیاجائے،وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرتمام متعلقہ ذمہ داروں کوطلب کیاجائے اوراس سانحہ کے تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
جناب الطا ف حسین نے کہا ہے کہ علامہ طاہر القادری کے سیاسی نظریہ سے کسی کوبھی اختلاف ہوسکتا ہے ،ہم بھی ان کی تمام باتوں سے اتفاق نہیں کر تے لیکن سیاسی اختلا ف رائے کی بنیاد پر گولیا ں چلانا اور سیاسی سرگرمیوں میں طرح طرح کی رکاوٹیں ڈالنا سراسر غیرجمہوری عمل اور ظلم ہے ،علامہ طاہر القادری کے جہاز کو جسطرح اسلام آباد کے ارد گرد چکر لگوائے گئے اگر میں اسکی تفصیلات بتانے بیٹھ گیا تو وزر اء کو بھی چکر آجائیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ کے بعد دہشت گردوں نے پشاور ایئر پورٹ کو بھی دہشت گردی کانشانہ بنایا جس سے ایک خاتون شہید ہوگئیں او ر ایک شخص زخمی ہوگیا۔اس دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس وقت ہماری مسلح افواج کے جو ان قربانیاں دے رہے ہیں ،جام شہادت نوش کر رہے ہیں لیکن بعض لوگ ان حالات میں فوج کا ساتھ دینے کے بجائے سیاست کر رہے ہیں ۔ میں پوری قوم سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ اس وقت بھر پور طریقہ سے مسلح افواج کا ساتھ دے ۔جناب الطا ف حسین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتیجہ میں لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں میں نے ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ متاثرین کی امداد کیلئے کم از کم ایک روز کی تنخواہ عطیہ میں دیں ۔ خدمت خلق فاؤنڈ یشن نے بھی متاثرین کی امداد کیلئے اپنی سرگرمیوں کا بھر پور طریقہ سے آغاز کر دیا ہے اور ایم کیوایم میڈیکل اید کمیٹی بھی متاثرین کی مدد کیلئے فعال ہوئی ہے ۔ انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی متاثرین کی مد د کیلئے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں اور ان کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ۔ جناب الطا ف حسین نے دیامربھاشاڈیم کے متاثرین کے مسئلے کازکرکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ڈیم بنانے کیلئے چلاس اوراس سے ملحقہ علاقوں میں جن لوگوں سے زمینیں خالی کرائی ہیں ان کومعاوضہ ادانہیں کیاگیا ہے ۔ وہاں کے امیر اور بااثر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادکوتوان کی زمینوں کامعاوضہ اداکردیاگیاہے لیکن چلاس جس کی 70فیصدآبادی غریب ہے اور جس نے دیامربھاشاڈیم کی تعمیر کیلئے سب سے بڑی قربانی دی ہے وہاں کے لوگوں کوکئی سال گزرجانے کے باوجود ان کی زمینوں کامعاوضہ ادانہیں کیاگیاہے ،یہ سراسر زیادتی ہے ۔ ایم کیوایم نے بارہاقومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس مسئلہ پرآوازاٹھائی ہے لیکن حکمرانوں کی کانوں پرجوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔اس مسئلے کوحل کیاجائے اور دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کوجلدازجلدان کی زمینوں کامعاوضہ اداکیاجائے او ران کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔جناب الطاف حسین نے کارکنان سے کہا کہ وہ اپنے اتحاد کو برقر ار رکھیں اور نظم وضبط کی پابندی کریں ،بزرگوں اور خواتین کا احترام کر یں اور نشہ آور اشیاء خصوصاً گٹکے وغیرہ سے پرہیز کریں ۔انہوں نے کہا کہ گٹکے کا استعمال کرنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد منہ اور حلق کے کینسر میں مبتلا ہورہی ہے جسکا نتیجہ عام طور پر مو ت کی صورت میں واقع ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیمار او رغیر صحت مند کارکن اچھاکارکن نہیں ہوسکتا لہٰذا تمام کارکن صحت مند زندگی گزاریں ۔جناب الطاف حسین نے تمام عالم اسلام کو ماہ رمضان المبارک کے آغاز کی پیشگی مبارکبا د بھی پیش کی او رفکر روزہ پر مختصراً روشنی بھی ڈالی ۔انہوں نے روزہ داروں سے کہا کہ وہ کوشش کریں کہ اس سال رمضان میں صرف اتنی غذا استعمال کریں جو جسم کی بنیادی ضرورت ہے جتنی سحری اور افطار ہم عام طور پر کھاتے ہیں اسکا صرف ایک چوتھائی استعمال کریں کیونکہ بھوکا رہنے سے روحانیت میں اضافہ ہوتا ہے او رروحانیت بڑھنے سے انسان کو سکون ملتا ہے ۔ انہوں نے اجتما ع کے شاندار انتظامات کرنے پر تمام ذمہ داران وکارکنان خصوصاً کراچی تنظیمی کمیٹی کو زبر دست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔


9/29/2024 8:26:29 AM