Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور ایئر پورٹس سے ایمرٹس ایئر لائن کی فلائٹ سروس غیر معینہ مدت کیلئے بند کئے جانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


پشاور ایئر پورٹس سے ایمرٹس ایئر لائن کی فلائٹ سروس غیر معینہ مدت کیلئے بند کئے جانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 6/25/2014
پشاور ایئر پورٹس سے ایمرٹس ایئر لائن کی فلائٹ سروس غیر معینہ مدت کیلئے بند کئے جانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
پشاور ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز پر حملہ سے پاکستان کا نام بین الاقوامی دنیا میں بدنام ہوا ہے
فلائٹ سروس بند ہونے سے پاکستان غیر ملکی زرمبادلہ سے محروم ہوجائے گا
مستقبل قریب میں کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے میں پشاور ایئرپورٹ سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فوری سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے، رابطہ کمیٹی کا حکومت سے مطالبہ
کراچی :۔۔25؍جون 2014ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پشاور ایئر پورٹ پر ہوائی جہاز پر نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ اور ناقص سیکورٹی کے باعث ایمرٹس ایئر لائن کی جانب سے پشاور ایئرپورٹس سے فلائٹ سروس غیر معینہ مدت کیلئے بند کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشاور سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹ پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ ملکی اور غیر ملکی پرواز یں دہشت گردی کے واقعات سے محفوظ رہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پشاور ایئرپورٹ پر ناقص سیکورٹی کے باعث ہوائی جہاز پر حملے کی وجہ سے غیر ملکی ایمرٹس ایئر لائن نے اپنی سروس بند کردی جس سے پاکستان کا نام نہ صرف بین الاقوامی دنیا میں بدنام ہوا ہے بلکہ اس عمل سے ملک غیر ملکی زرمبادلہ سے بھی محروم ہوجائے گا ۔ ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے شمالی وزیرستان میں صف آراء ہے ، حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بھی صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ اور وفاقی حکومت کو چاہئے کہ پشاور سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹ سمیت دیگر تنصیبات کے تحفظ کیلئے خصوصی بندوبست کیوں نہیں کیا گیااور کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے اندوہناک واقعات کے بعد پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز 756میں فائرنگ کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے پشاور سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹ پر فول پرورف سیکورٹی وقت کا تقاضہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ اور وفاقی حکومت کو چاہئے کہ اس وقت سیاست کرنے کے بجائے ملک کو درپیش چیلنجز کو دیکھتے ہوئے پشاور سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹ پر فوری طورپر سیکورٹی چیک پوسٹ قائم کرے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دے ۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،سے مطالبہ کیا کہ پشاور ایئرپورٹ سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹ پر فوری سیکورٹی کا انتظام کیا جائے تاکہ مستقبل قریب میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہوسکے ۔

9/29/2024 8:25:15 AM